جنوبی کوریا میں سیلاب 2023ء

2023ء کے مشرقی ایشیائی برساتی موسم کے دوران میں شدید بارشوں کے نتیجے میں پورے جنوبی کوریا میں شدید سیلاب اور ہبوط ارض ہوئی، جس سے بنیادی طور پر شمالی چنگ چیونگ اور شمالی گیئونگ سانگ کے صوبوں کے رہائشی علاقے متاثر ہوئے۔ کم از کم 41 افراد ہلاک اور نو لاپتہ ہیں۔[1][2]

دورانیہ8 جون 2023 – تاحال
(لوا خطا ماڈیول:Age میں 521 سطر پر: attempt to concatenate local 'last' (a nil value)۔ قبل)
اموات44
متاثرہ علاقے
جنوبی کوریا

اثرات

ترمیم

بہت سے لوگ اس وقت زخمی ہوئے جب طوفانی بارشوں کے باعث ہبوط ارض اور شمالی چنگ چیونگ میں ایک ڈیم بہہ گیا اور ملک بھر میں 6,500 سے زیادہ گھروں اور 10,500 سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا۔ 17 جولائی کو یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ 628 عوامی سہولیات اور 317 نجی املاک کو شدید بارش سے نقصان پہنچا۔ وزارت داخلہ اور حفاظت کے مطابق، 26,900 ہیکٹر (66,000 ایکڑ) کھیتوں کو نقصان پہنچایا اور 579,000 مویشی ہلاک ہوئے۔ متعدد ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی نقصان پہنچا، جن میں گونگسان سیونگ فورٹریس اور مونگیونگ ساجائے شامل ہیں۔

شمالی گیونگ سانگ میں انیس افراد اور جنوبی چنگ چیونگ صوبے میں چار دیگر ہلاک ہوئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Jung-youn, Lee (18 جولائی 2023). "44 dead, 6 missing amid continued downpours as of Wednesday morning". The Korea Herald (انگریزی میں). Archived from the original on 2023-07-18. Retrieved 2023-07-19.
  2. Haye-ah, Lee (19 جولائی 2023). "Yoon designates 13 special disaster zones over deadly downpours". Yonhap News Agency (انگریزی میں). Archived from the original on 2023-07-19. Retrieved 2023-07-19.