قبل خان کی چوتھی پشت میں چنگیز خان اور قاچولی بہادر کی آٹھویں نسل میں امیر تیمور گورگان نے جنم لیا۔امیر تیمور (وفات 1404ھ) کے چار فرزندوں میں اس کا تیسرا فرزند عمر شیخ گورگان تھا۔ دوسرا فززند بالقیرا مرزا تھا۔ بالقیرا مرزا کے بیٹے کا نام غیاث الدین منصور مرزا تھا ۔ منصور مرزا کے فرزند سلطان حسین مرزا بایقرا کی چوتھی پشت میں مرزا طواہر خان تھا۔ شجرہ اس طرح ہے۔ امیر تیمور گورگان 1۔مرزا بالقیرا 2۔عمر شیخ مرزا 3۔ احمد مرزا 4۔ الغ بیگ غیاث الدین منصور مرزا (مرزا بالقیرا کا فرزند تھا)۔ سلطان حسین مرزا ( غیاث الدین منصور مرزا کا فرزند تھا)۔ مرزا طواہر خان ۔ سلطان حسین مرزا کی چوتھی پشت میں تھا۔مرزا طواہر خان کے دو فرزند تھے ۔ 1۔ مرزا بھکر خان 2۔مرزا مولود بیگ (بانی اقوام ملدیال) مرزاجہان خان (بانی اقوام جنہال ) بھکر خان کا بیٹا تھا۔ مرزا بھگا خان مرزاکنے خان(دونوں بھائی مرزا جہان خان کی چوتھی پشت میںتھے)۔ مرزا حسین خان (بھگا خان کی چوتھی پشت میں تھا)۔