جوبلی کمان
جوبلی کمان[1]، یا کریم نگر کمان، کریم نگر میں ایک اہم تاریخی تعمیر ہے۔ یہ شاندار کمان ۱۹۳۷ میں نظام میر عثمان علی خان کی ۲۵ ویں سالگرہ، یعنی سلور جوبلی، کے موقع پر تعمیر کی گئی تھی۔ اس کمان کو اس وقت کے نظام کی کریم نگر آمد پر ان کے استقبال کے گیٹ کے طور پر بنایا گیا تھا۔
جوبلی کمان کو جناب الشیخ حان بن الشیخ صالح صاحب نے تعمیر کیا ہے۔
یہ جوبلی کمان اس دور کی تعمیراتی طرز اور عظمت کی عکاسی کرتی ہے اور نظام حکومت کے اثر و رسوخ کی نشانی ہے۔ آج بھی، یہ کریم نگر کی ایک علامت کے طور پر جانی جاتی ہے۔