جوشن کبیر
دعائے جوشَن کبیر اہل تشیع کے ہاں ایک ایسی دعا ہے جس میں اللہ تعالی کو آیات و روایات اسلامی میں مذکور اس کے گوناگوں صفاتی ناموں سے پکار کر اپنی حاجات پیش کی جاتی ہیں۔ اہل تشیع کے نزدیک «جوشن کبیر» پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جبرئیل کے توسط سے عطا کی گئی اور آنحضرت اسے پڑھا کرتے تھے۔ اس دعا کو شب قدر کی ادعیہ و اعمال میں سے ایک اہم ترین دعا شمار کیا جاتا ہے۔[1]