جولیٹ این پرووس (25 ستمبر 1936 ء - 14 ستمبر 1996) ایک رقاصہ تھیں جن کے چار دہائی پر مشتمل کیریئر میں اسٹیج ، ٹیلی ویژن اور فلمیں شامل ہیں۔ ان کی پرورش جنوبی افریقہ میں ہوئی، جہاں سے وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد خاندان سمیت ہجرت کر گئیں۔ وہ اپنی پرکشش سڈول ٹانگوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور تھیں، ان کی موت کے بعد ان کے ٹانگوں کے بارے میں کہا گیا کہ "... بیٹی گریبل کے بعد شاید سب سے خوبصورت ٹانگیں۔" [1]

ابتدائی زندگی

ترمیم

جولیٹ کی پیدائش بمبئی ، برطانوی ہندوستان میں ایک انگریز والد اور جنوبی افریقی ماں کے ہاں ہوئی۔ اس کے والد کی موت کے بعد جب وہ 3 سال کی تھیں، اس کی والدہ اس کے ساتھ جنوبی افریقہ واپس چلی گئیں۔ انھوں نے چار سال کی عمر میں ڈانس سیکھنا شروع کیا۔

1959 میں کین کین کی شوٹنگ کے دوران ہی اس نے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی۔ سوویت رہنما نکیتا خروشچیف نے فلم کے سیٹ کا دورہ کیا اور اس کے بعد جولیٹ نے روسی رہنما کے لیے برانگیختہ رقص پرکارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد، سویت رہنما نے اس کے ناچ کو غیر اخلاقی قرار دیا۔ اس تشہیر سے امریکا میں جولیٹ کو کافی توجہ دی گئی اور اس کے کیریئر کو تقویت ملی۔

فلم اور ٹیلی ویژن

ترمیم

جولیٹ نے کین کین کے سیٹ پر فرینک سناٹرا سے ملاقات کی۔ ٹائم میگزین نے اس فلم کو تو زیادہ درجہ نہیں دیا لیکن جولیٹ کو اس فلم میں سب سے اچھی چیز قرار دیا: "دراصل، جنوبی افریقہ کی ایک نوجوان فنکارہ، جولیٹ پرووس جو واقعی دیکھنے کے قابل ہے ، اپنی کوریوگرافی سے دمکتی ہے۔ " وہ سناٹرا اور دیگر قابل ذکر مہمانوں ایلا فٹزجیرلڈ ، پیٹر لا فورڈ ، ہرموئین گنگولڈ ، ریڈ نوروو، نیلسن رڈل اور ان کے آرکسٹرا کے ساتھ 1959 کے فرینک سناٹرا شو میں بھی نظر آئیں۔ وہ بعض اوقات دوسرے مہمانوں کے ساتھ گانا گاتی یا سناٹرا اسے گانا سناتا۔[2]

اگرچہ اس کے فلم اور ٹیلی ویژن کیریئر نے انھیں اتنا بڑا اسٹار نہیں بنایا جتنی توقع تھی لیکن جولیٹ کا اسے پرکھنے کا فلسفیانہ نظریہ مختلف رہا۔

"عموما چیزیں بہتری کے لیے ہوتی ہیں۔ میرے کیریئر میں کیا ہوتا ہے اس کی کبھی فکر نہیں کرتی ہوں ، کیوں کہ میں ہمیشہ کچھ اور کرسکتی ہوں۔[3]


جولیٹ نے اس کے بعد لاس ویگاس کے کامیاب شو میں پرفارم کرکے بھاری تنخواہ لی۔ اس کامیابی کے بعد میں وہ متعدد کمرشل اشتہاروں کی کمپنیوں کے لیے ملک بھر میں منافع بخش اشتہارات کی دوڑ میں شامل ہو گئیں۔

وفات

ترمیم

1994 میں ، جولیٹ کو لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ 1995 میں ان کی طبیعت سنھبلی اور وہ شوگر بیبیز میں مکی روونی کے ساتھ ٹور کے لیے روانہ ہوئیں۔ کچھ عرصے بعد کینسر لوٹ آیا جس کے نتیجے میں وہ 14 ستمبر 1996 کو اپنی 60 ویں سالگرہ سے گیارہ دن پہلے فوت ہو گئی۔

ان کے سابق شوہر، ٹیلی ویژن اداکار جان میک کوک ، ان کے اکلوتے بچے، سیٹھ کے والد ہیں۔ [4]

  • جنٹلمین میری برونیٹز (1955) بطور خاص رقاصہ (غیر کریڈٹ شدہ)
  • کین کین (1960) بطور کلاڈائن
  • جی آئی بلیوز (1960) بطور للی
  • دی فیرسسٹ ہارٹ (1961) بطور فرانسینا
  • دی رائٹ اپروچ (1961)
  • دوسری بار آس پاس (1961) بطور رینا مچل
  • رن فار یور وائف (1965) بطور جینی
  • ڈینگاکا (1965) بطور ماریون ڈیوس
  • ٹیڈی بیئر کو کس نے مارا؟ (1965) بطور نورہ دین
  • سپری (1967) (دستاویزی فلم)

حوالہ جات

ترمیم
  1. "JULIET PROWSE DIES AT 59"۔ The Washington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-04
  2. "YouTube"۔ The Frank Sinatra Show December 13, 1959 with Juliet Prowse۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-09-17
  3. "Juliet Prowse"۔ The Free Library۔ 2019-03-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-09-17
  4. New York Times