جوہری تجربوں کے خلاف بین الاقوامی دن
جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن (انگریزی: International Day against Nuclear Tests) ہر سال دنیا بھر 29 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کی ابتدا 2010ء میں ہوئی۔ اِس دن کا مقصد لوگوں کی توجہ اس جانب دلانا ہے کہ کئی دہائیوں سے ہونے والے جوہری تجربوں نے لوگوں اور ماحولیات کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔ اِس دن کو منانے کی تجویز قازقستان نے پیش کی تھی۔ کیونکہ 61 سال پہلے سویت یونین نے اس سرزمین پر سب سے پہلا جوہری تجربہ کیا تھا۔[1]
جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن | |
---|---|
باضابطہ نام | International Day against Nuclear Tests |
عرفیت | IDANT |
منانے والے | اقوام متحدہ کے رکن ممالک |
تقریبات | اقوام متحدہ |
تاریخ | 29 اگست |
تکرار | سالانہ |