جوہر نظامی سرگودھا و خوشاب کی معروف ادبی شخصیت اور نعتیہ شاعر ہیں۔

قلمی نام جوہر نظامی نام راجا عبد الغفور والد کا نام راجا غلام حسین تھاجو ڈسٹرکٹ بورڈ میں ملازم تھے ۔

پیدائش

ترمیم

جوہر نظامی کی ولادت 6 جولائی 1909ء کو شاہ پور - خوشاب (پنجاب) ، پاکستان میں ہوئی،

حالات زندگی

ترمیم
فائل:Jn (cropped).jpg
سوانح حیات جوہر نظامی

والد کی وفات کے بعد جو ہر صاحب ملازم ہو گئے اور ساتھ ہی سرگودھا کی ادبی سر گرمیوں کا مرکز ومحوربن گئے۔جو ہر آباد میں ان کی آمد تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے)میں ان کی ملازمت سے ہوئی جہاں انھوں نے ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بے لوث خدمت کی۔ بقول انور گوئندی ”جوہر صاحب نے سر گودھا کی سر زمین پر پہلا شعر گنگنایا “علامہ اقبال رحمۃ اللہ کی زندگی میں سر گودھا میں یوم اقبال منانا تحریک پاکستان میں ان کی سر گرمیوں کی نشان دہی کرتا ہے۔ان کی سرگودھا میں طویل خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں سرگودھا کمشنر ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مجموعہ کلام

ترمیم
  • وہم رسا ،راولپنڈی،نیرنگِ خیال پبلی کیشنز،1988ء ، (شاعری)
  • برج نور نعت و منقبت کا مجوعہ (2000ء)
  • لوح محفوظ (1978ء)[1]

وفات

ترمیم

18 اگست 1996ء کو شاہ پور - ضلع خوشاب میں وفات پائی، وہیں نسیم کالونی جوہر آباد میں مدفون ہیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/6922
  2. وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 41 ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی