جپس
جِپس دیگر گِدھوں کی جنس کا نام ہے۔ اِس نام کو پہلی مرتبہ میری جُولز سیزر سَیونی نے 1809ء میں تجویز کیا۔ اِس جنس میں مندرجہ ذیل نُوع شامل ہیں:
- افریقی سفید پشت گدھ - جپس افریکانس (Gyps africanus)
- سفید پشت گدھ - جپس بنگالینسِس (Gyps bengalensis)
- کیپ گدھ - جپس کوپروتھیرس (Gyps coprotheres)
- گرفن گدھ - جپس فَلوَس (Gyps fulvus)
- ہمالی گدھ - جپس ہمالیئنسِس (Gyps himalayensis)
- ہندوستانی گدھ - جپس اِنڈیکس (Gyps indicus)
- روپل گدھ - جپس رُوپیلی (Gyps rueppelli)
- پتلی چونچ والا گدھ - جپس ٹینویروسٹرس (Gyps tenuirostris)