جگنو اڑنے والا ایک کیڑا ہے۔ اس کی دم کے پاس قدرتی روشنی لگی ہوتی ہے۔ اس روشنی کی مدد سے جگنو اپنی خوراک اور اپنے جیسے دوسرے جگنوؤں کو متوجہ کرتے ہیں۔ ان کی روشنی کو ٹھنڈی روشنی کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں بالائے بنفشی یا زیریں سرخ روشنی نہیں ہوتی۔ ان کے جسم کے نچے حصے میں موجود کیمیائی مادے سے پیدا ہونے والی یہ روشنی پیلے رنگ کی ہوتی ہے۔

جگنو

جگنوؤں کی 2000 سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔ زیادہ تر دلدلوں اور نم جگہوں پر رہتے ہیں جہاں ان کے لاروے کے لیے بکثرت خوراک موجود ہو۔ ان کے لاروے بھی روشنی پیدا کرتے ہیں۔