گھر کے آنگن کے فرش کو دھول مٹی ،گرد و غبار اور کوڑے کچرے سے صاف صفائی کا ایک آلہ ہے جسے جھاڑو، جاروب، بُہاری یا سوہنی کہتے ہیں۔

جھاڑو روزمرہ استعمال میں آنے والی اشیاء میں سب سے اہم چیز ہے بنا اس کے گھر کی صفائی ممکن ہی نہیں ہے اور گھر غبار آلود ہو جائے گا۔

گھریلو خواتین کی سب سے اہم ضرورت اور گھر کی تمام ضروریات میں سب سے اہم ضرورت جھاڑو ہی ہے۔

سائنسی ترقی کے اس دور میں جھاڑو کے بدلے بہت سی مشینیں ایجاد کی گئیں ہیں جو جھاڑ پونچھ اور صاف صفائی کا کام بحسن خوبی انجام دیتی ہیں تاہم جھاڑو کی اہمیت آج بھی برقرار ہے۔

جھاڑو کی بناوٹ

ترمیم

عام طور پر جھاڑو سوکھے گھاس ،کھجور کے پتوں کو سکھا کر ناریل کے درخت سے نکلنے والے پتوں اور شاخوں اور دیگر جنگلی گھاس پھوس اور پتوں کو سکھا کر بنایا جاتا ہے ان سب کو ایک جگہ لپیٹ کر گول کرکے برابر سائز میں کاٹ لیا جاتا ہے پھر ان کے سرے میں لکڑیوں کے بینت یا کوئی کڑی چیز لگا کر سل دیا جاتا ہے جس سے پکڑنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔

سینکوں، ناریل کی تیلیوں یا کھجور کے پتوں یا کسی اور درخت کے لمبے تنکوں اور باریک شاخوں وغیرہ کا مٹھا جو ایک سرے سے بندھا ہوتا ہے اور کوڑا کرکٹ اور گردو غبار صاف کرنے کے کام آتا ہے۔[1]

جھاڑو اور گھریلو کاروبار

ترمیم

عام طور پر جھاڑو دیہاتوں کی خواتین اپنے ہاتھوں سے تیار کرتی ہیں لیکن مارکیٹ میں اس کی مانگ کی وجہ سے باقاعدہ اس کا کاروبار ہوتا ہے اور اسے بنانے کے لیے چھوٹے اور بڑے ہر طرح کے کارخانہ جہاں گھاس پھوس پیڑ کی چھال اور پتوں کو سکھانے نیز اس کے کاٹنے چھانٹنے سلائی اور اس میں دستہ لگانے کا کام اور جھاڑو کی مکمل شکل دینے کا کام انجام دیا جاتا ہے ۔ فی زمانہ کیونکہ پلاسٹک اور فیبرک کے جھاڑو دستیاب ہو رہے ہیں تو ظاہر سی بات ہے اس کے لیے پلاسٹک گلانے اور جھاڑو کی شکل دینے میں فرمہ کا استعمال فیکٹریوں میں ہی ہوتا ہے ۔

اس طرح جھاڑو کا بنانا ایک کاروبار بھی ہے ۔

جھاڑو کے اقسام

ترمیم

ناریل جھاڑو جو ناریل کے درختوں سے بنائے جاتے ہیں اور قدرے سخت ہوتے ہیں پھول جھاڑو جو چٹ جوٹ اور گھاس پھوس سے بنائے جاتے ہیں اور ناریل جھاڑو کے مقابلہ نرم ہوتے ہیں آج کل پلاسٹک اور فیبرک کی جھاڑو بھی مارکٹ میں دستیاب ہونے لگی ہیں۔

راستوں محلہ اور گلی کوچوں میں صاف صفائی کے لیے خاکروب ان جھاڑوں میں لمبی لمبی لکڑیاں لگادیتے ہیں جس ان کو کھڑے کھڑے جھاڑو دینے میں آسانی ہوتی ہے جس وہ دیر تک اور دور تک بہ آسانی اپنا کام انجام دیتے چلے جاتے ہیں ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Shorter Oxford English dictionary, 6th ed.۔ United Kingdom: Oxford University Press۔ 2007۔ صفحہ: 3804۔ ISBN 0199206872