جھنجھنا (انگریزی: Baby rattle) ایک ایسا کھلونا ہوتا ہے جس کا مقصد بنیادی طور پر آواز کرنا اور چھوٹے بچوں کی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کی دل چسپی کا سبب بننا۔ تاریخی اعتبار سے جھنجھنے دھات کے بنے ہوتے تھے۔ تاہم جدید دور میں اور خاص طور پر بر صغیر میں دست یاب جھنجھنے پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں جن میں جست، اسٹیل یا لوہے کی گولیاں ڈالی جاتی ہیں۔ یہ جھنجھنے ہاتھ سے کسی ایک جانب پھرانے پر ایک زور دار آواز دیتے ہیں۔ یہ آواز بچوں کو اپنی طرف توجہ کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ کئی بار کم عمر بچے خود بھی جھنجھنے سے کو ہلاکر آواز نکالتے ہیں۔

سولہویں اور سترہویں صدی کے جھنجھنے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق جھنجھنے سے کم عمر بچوں میں ہاتھ اور آنکھ کو ایک ساتھ بامقصد انداز میں استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ [1][2]

جھنجنھے کا کسی بھی دل کے بہلانے والی چیز کے لیے محاوراتی استعمال ترمیم

  • سیاست میں اور کبھی کبھی نجی زندگی میں جھنجنھے کا کسی بھی دل کے بہلانے والی چیز کے لیے محاوراتی استعمال بھی اکثر دیکھا گیا ہے۔ یہ اکثر کسی اہم معاملے یا فیصلے کو ٹالنے کے لیے یا شدید بحث و مباحثہ سے بچنے کے لیے اکثر کیا جاتا رہا ہے۔ مارچ 2020ء میں راجستھان کے باڑمیر ضلع میں ایک حراستی موت کا معاملہ سیاسی اور صحافتی حلقوں میں گرمایا اور بحث کا موضع بنا۔ اس معاملے پر ریاستی مقننہ میں ریاستی وزیر مقننہ شانتی دھاریوال نے ایک جانچ کمیٹی بنانے کی بات کہی۔ جس پر وہاں کے حزب اختلاف کے قائد گلاب چند کٹاریا سے ان کی نوک چھونک ہو گئی کہ یہ پورے معاملے کی لیپا پوتی کی کوشش ہے۔ اس معاملے کو انٹرنیٹ چھاپنے والی ہندی ویب گاہ پتریکا ڈاٹ کام نے اسی طرح تحقیقاتی پیچیدگیوں اور ان کی غیر ثمر آوری کو جانچ کے جھنجھنے سے تعبیر کیا۔[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Douglas Davies (2010)۔ Child Development, Third Edition: A Practitioner's Guide۔ گلفورڈ پریس۔ صفحہ: 144۔ ISBN 9781606239100 
  2. Barbara A. Smith (2011)۔ From Rattles to Writing: A Parent's Guide to Hand Skills۔ Therapro۔ ISBN 9781933940182 
  3. Investigation And Politics - जांच का झुनझुना