جہاں آرا تبسم
بلوچستان میں اردو نسائی ادب کا ایک معتبر نام اردو شاعرہ
جہاں آرا تبسم 27 جون 1970ء کو معروف براڈ کاسٹر احمد دین خادم کے ہاں پیدا ہوئیں ان کو شاعری کا شوق وراثت میں ملا کیونکہ ان کے والد براہوئی زبان کے شاعر تھے ۔ جہاں آرا تبسم نے صرف نو سال کی عمر میں طبع آزمائی شروع کی۔چھوٹی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ان کا پہلا شعری مجموعہ جون 2009ء میں منظرعام پر آیا جس کا نام (اداسی رقص کرتی ہے) ادارہ فروغ تعلیم ادبیات بلوچستان کوئٹہ کے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والا یہ شعری مجموعہ جس میں عین سلام (مرحوم) پروفیسر سید شرافت عباس ناز ( مرحوم) سرور جاوید، افضل مراد ، عارف ضیا اور عبد المنان گوہر کے تبصرے بھی شامل ہیں ۔ اس شعری مجموعے میں ایک۔حمدیہ اور دو نعتیہ 69 غزلیں اور 40 نظمیں شامل ہیں نسائی ادب کو جاننے کے لیے اس اہم۔کتاب کا مطالعہ بہت ضروری ہے ۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ادبی دیوان بلوچستان کی ایک ادبی کاوش۔