جیت کا نشان (انگریزی: V sign)، وکٹری سائن یا وی سائن ہاتھ سے بنایا جانے والا نشان ہے جس میں ہاتھ کی شہاددت کی انگلی اور درمیانی انگلی دو الگ الگ کونوں میں اٹھائی جاتی ہیں اور جو تصویر ہاتھ کی انگلیوں سے ابھرتی ہے وہ بڑی حد تک انگریزی زبان کے حرف وی سے کافی مشابہ ہوتا ہے۔

گلو کار روبی ولیمس اپنی تصویر کشی کے دوران جیت کا نشان بناتے ہوئے۔ یہ تصویر ہینری بانڈ کی کتاب "پوائنٹ اینڈ شوٹ" (Point and Shoot) سے لی گئی جو 2000ء میں شائع ہوئی تھی۔

استعمال ترمیم

مختلف حوالوں سے انگلیوں کے ذریعے جیت کا نشان بنایا جانا اب ایک روایت بن چکا ہے۔ سیاست دان، کھلاڑی اور یہاں تک کہ مختلف جرائم میں سزا پانے والے بھی عدالت جاتے یا آتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر دو انگلیوں سے فتح کا نشان بناتے نظرآتے ہیں۔ جاپانی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح نظر آنے والی انگلیوں کے ذریعے نشانات انگشت چوری کیے جا سکتے ہیں جس سے متعلقہ افراد کو مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جاپان کے انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس نے بتایا ہے کہ اگر اس طرح اپنی فتح کا اعلان کرنے سے گریز کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ادارے کا کہنا ہے کہ انگلیوں کے نشانات پہچاننے والی ٹیکنالوجی اب بہت جدت اختیار کرچکی ہے اور دنیا بھر میں بہ اآسانی دستیاب بھی ہے۔ نئے اسمارٹ فونوں میں بھی یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس لیے اس کے استعمال سے انگلیوں کے نشانات کے ذریعے غلط فوائد اٹھائے جا سکتے ہیں۔ ہائیں کوالٹی کیمروں کی مدد سے ان نشانات کو بہ اآسانی نہ صرف پہچانا بلکہ بہ وقت ضرورت استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے ایسی ہی تصاویر کے ذریعے بعض لوگوں کے انگلیوں کے نشانات کے استعمال کا تجربہ بھی کیا ہے۔ مشورہ دیا گیا ہے کہ اب انگلیوں کے ذریعے فتح کا نشان بنانے کی بجائے کوئی اور طریقہ اختیار کیا جائے تو بہتر ہوگا۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم