جیش محمد مولانا مسعود اظہر نے بھارتی قید سے رہائی پانے کے بعد 2000 میں قائم کی تھی۔ اس کے قیام کا مقصد کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکنا اور انھیں بھارت کے نا جائز قبضے سے آزادی دلانا تھا۔ یہ تنظیم کشمیر کی آزادی کے لیے سیاسی جد وجہد کی بجائے عسکری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ اس تنظیم کے رہنماؤں کے خیال میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سیاسی جدوجہد بیکار اور محض وقت کا ضیاع ہے۔ بین الاقوامی دباؤ کے باعث جب پاکستان نے جہادی تنظیموں پر پابندی عائد کر دی تو اس تنظیم کا نام بدل کر خدام الاسلام کر دیا گیا۔