جین البرٹ

خاتون ٹینس کھلاڑی

جین البرٹ ولنز (پیدائش2 جون 1946) ایک سابق امریکی ٹینس کھلاڑی اور امریکی فٹ بال کھلاڑی اور کوچ سان فرانسسکو کے کوارٹر بیک فرینکی البرٹ کی بیٹی ہے۔ ایک دائیں ہاتھ کی کھلاڑی جین البرٹ سٹینفورڈ میں ٹینس ٹیم کی رکن تھی اور اس نے 1964ء میں ایسوسی ایشن برائے انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس برائے خواتین کے سنگلز کی چیمپئن شب جیتی تھی۔ [1]

جین البرٹ
فائل:Resize.jpg
مکمل نامجین البرٹ ولنز
ملک ریاستہائے متحدہ
پیدائش (1946-06-02) جون 2, 1946 (عمر 78 برس)
لاس اینجلس, ریاست ہائے متحدہ
کھیلدائیں ہاتھ سے
سنگلز
گرینڈ سلیم سنگلز نتائج
فرنچ اوپن2 آر (1965ء)
ومبلڈنکیو ایف (1965ء)
یو ایس اوپن3 آر (1965ء)
ڈبلز
گرینڈ سلیم ڈبلز نتائج
ومبلڈنکیو ایف (1966ء)

جین البرٹ نے 1963ء میں سنٹر کورٹ پر ومبلڈن مقابلوں میں ڈیبیو کیا، جس میں اس کا مقابلہ 1962ء کی فائنلسٹ ویرا سوکووا کے خلاف تھا 1964ء میں کمر کی چوٹ کے باوجود وہ یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن کے دس صف اول کھلاڑیوں میں شامل ہوگئیں اور اگلے سال نمبر 4 پر رہیں۔ 1967ء میں البرٹ پین امریکن مقابلوں میں دو گولڈ میڈل جیت کر مسابقتی ٹینس سے باہر نکلی۔ اب وہ ایک طبی سماجی کارکن اور تین بچوں کی ماں ہے البرٹ اسٹینفورڈ ایتھلیٹک ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ اس نے دوران تعلیم اس کالج میں ومبلڈن سمیت بین الاقوامی ٹینس ٹور میں حصہ لیا جہاں اس نے 1965ء میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سفر میں اس نے نارما بیلون ، ہیلگا شلٹزے اور فرانکوئس ڈور کو شکست دی۔ البرٹ نے 1966ء کے وائٹ مین کپ میں ریاستہائے متحدہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بلی جین کنگ کے ساتھ ڈبلز میں شراکت کی[2]

1967ء میں، اس کے سینئر سال، اس نے جولی انتھونی کے ساتھ ایسوسی ایشن برائے انٹر کالجیٹ ایتھلیٹکس برائے خواتین ڈبلز چیمپئن شپ جیتی اور ونی پیگ میں پین امریکن گیمز میں حصہ لیا، ڈبلز میں دو گولڈ میڈل اور سنگلز میں کانسی کا تمغا جیتا۔ [1] البرٹ کی بیٹی، ہیدر ولنز ، نے اسٹینفورڈ میں ٹینس کھیلی اور 1990ء کی دہائی کے اوائل میں مختصر طور پر پیشہ ورانہ ٹینس ٹور پر بھی میدانوں میں نظر آئی۔

کیریئر کی جھلکیاں

ترمیم
  • یو ایس چیمپئن گرلز 15 سنگلز، ڈبلز 1961ء
  • نیشنل جے سی چیمپئن گرلز 15 ڈبلز 1961ء
  • ڈیلاویئر گرلز گراس کورٹ انویٹیشنل ٹورنامنٹ سنگلز چیمپئن 1962ء
  • بطور کپتان، شمالی کیلیفورنیا ٹیم چیمپئنز، ایلینورا سیئرز چیلنج باؤل 1962ء
  • یو ایس ہارڈ کورٹ چیمپئن گرلز 16 اور 18 سنگلز 1962ء
  • یو ایس چیمپئن گرلز 18 ڈبلز؛ سنگلز فائنلسٹ 1962۔ 1963ء
  • کیلیفورنیا اسٹیٹ سنگلز، ڈبلز، مکسڈ ڈبلز چیمپیئن 1963ء
  • کیلیفورنیا اسٹیٹ سنگلز، مکسڈ ڈبلز چیمپئن؛ ڈبلز فائنلسٹ 1964ء
  • یو ایس کالجیٹ سنگلز چیمپئن؛ ڈبلز فائنلسٹ 1964ء
  • کوارٹر فائنلسٹ، یو ایس اور ومبلڈن چیمپئن شپ 1965ء
  • یو ایس وائٹ مین کپ ٹیم ممبر 1966ء
  • یو ایس کالجیٹ ڈبلز چیمپئن (جولی انتھونی کے ساتھ) 1967ء
  • ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈلسٹ، پین امریکن گیمز 1967ء
  • نیشنل پبلک پارکس چیمپیئن 1968ء
  • بی اے سٹینفورڈ یونیورسٹی 1967ء
  • ایم ایس ڈبلیو یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا 1963ء
  • ناردرن کیلیفورنیا ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت 1975ء
  • سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ایتھلیٹک ہال آف فیم میں شمولیت 1976ء
  • ڈائریکٹر، سانتا مونیکا، کیلیفورنیا ٹینس پیٹرنز ٹینس ٹینس پروگرام 1979-1991ء
  • نائب صدر، سانٹا مونیکا ٹینس سرپرست بورڈ آف ڈائریکٹرز 1979ء
  • کوچ، گرلز ورسٹی ٹینس ٹیم، ویسٹ لیک اسکول 1977-1988ء
  • لائسنس یافتہ کلینیکل سوشل ورکر 1993ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Jane Albert Willens"۔ ITA Women's Hall of Fame
  2. https://www.itahalloffame.org/2000-1/jane-albert-willens