جین ایم نیلسن

ہیٹین امریکی فنکار، گلوکار، پروڈیوسر اور رائٹر

جین ایم نیلسن (انگریزی: Jean M. Nelson؛ پیدائش: 7 جون 1976، ہیٹی)، ایک ہیٹی امریکی فنکار، سینماٹوگرافر، ہدایت کار، ایڈیٹر، فلم ساز، موسیقار، فوٹوگرافر، پروڈیوسر، گلوکار اور مصنف ہیں۔ یہ آج کل نیو جرسی، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ سینماٹوگرافی، ایڈیٹنگ، گلوکاری اور فلمسازی اور میوزک پروڈکشن کے شعبوں میں معرفت کے ساتھ نیلسن نے متعدد ایوارڈز جیتے ہیں۔[1]

جین ایم نیلسن

معلومات شخصیت
پیدائش (1976-06-07) جون 7, 1976 (عمر 48 برس)
ہیٹی
رہائش نیو جرسی، ریاستہائے متحدہ
قومیت ہیٹی
عملی زندگی
پیشہ
  • سینماٹوگرافی
  • ایڈیٹر
  • گلوکار
  • پروڈیوسر
  • ہدایت کار
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ jeanmnelson.com
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نیلسن سنیماٹوگرافی سے لے کر موسیقی کی تیاری اور NFT آرٹ ورکس کی تخلیق تک کے شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ 2022 تک نیلسن نے کل 45 ٹریکس، کئی فلمیں اور آرٹ ورکس شائع کیے ہیں۔ نیلسن سوشل میڈیا پلیٹ فارم ومویو (Vumview) کے بھی مالک اور سی ای او ہیں۔

ذاتی زندگی

ترمیم

جین نیلسن 7 جون 1976 کو ہیٹی میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ کے جلد انتقال نے ان پر بہت گہرا اثر چھوڑا، جس کی وجہ انھوں نے گلوکاری میں توجہ دینا شروع کی۔ انھوں نے اپنی ماں کی یاد میں اپنا پہلا گانا "Remember You" شائع کیا۔ نیلسن آج کل اپنی ساتھی نتاشا نیلسن کے ساتھ نیوجرسی، ریاست ہائے متحدہ میں قیام پزیر ہیں۔[2]

کیرئیر

ترمیم

نیلسن ایک موسیقار، گلوکار، فلم ساز، ہدایت کار، مصنف، فوٹوگرافر،[3] ایڈیٹر اور مصنف ہیں۔ نیلسن کی اپنی بنائی ہوئی ایک سوشل میڈیا سائٹ/کمپنی وم ویو (VumView) کے سی ای او ہیں۔[4]

گلوکاری

ترمیم

نیلسن نے اپنے بہت سے ٹریکس لکھے، گائے، پروڈیوس کیے ہیں۔ گانوں میں مختلف انواع پائے جاتے ہیں، مگر موسیقی کا انداز بنیادی طور پر سنیمائی ہے۔[2]

نیلسن نے اپنا پہلا گانا “Remember You” اپنے بچپن میں رلیز کیا۔ اس کے بعد انھوں نے اپنا پہلا البم ہاپ (Hope)، جس میں 2 گانے تھے، اپریل 2022 میں ریلیز کیا۔ اس کے 2 مہینے بعد نیلسن نے اپنا دوسرا البم کنسپشن (conception) شائع کیا۔ اس البم میں سات گانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ نیلسن نے 2022 تک، کل سات البم رلیز کیے ہیں جن میں 45 گانے شامل ہیں۔[2]

گانے

ترمیم
سال نام قسم نوٹس
Remember You سنگل
2020 Hope ایلبم 2 گانے
2020 Conception ایلبم 7 ٹریکس
2021 Immortal ایلبم 10 گانے
2021 Rising of the Morn ایلبم 9 گانے
2021 Unforgettable ایلبم سب سے پہلا R&B پوپ ایلبم
2022 I'm Ready to Love ایلبم/سنگل 1 گانا
2022 Enchanted Love ایلبم 5 گانے

فلمز

ترمیم

2018 میں نیلسن نے اپنی پہلی پروڈیوس اور ڈائریکٹ کردہ فلم "The Passion of Love" ریلیز کی۔ یہ فلم ایک رومانوی ڈراما تھی، جس میں دو محبت کرنے والوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جو گذشتہ زندگی میں ملے تھے اور اکیسویں صدی میں اپنی محبت کو دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس فلم کو ہالی ووڈ فلم کمپیٹیشن کی طرف سے ''2019 پلاٹینم ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ فارایور فلم فیسٹیول کی طرف سے 'بہترین فیچر فلم' ایوارڈ ملا۔[5]

2021 میں نیلسن نے اپنی دوسری فلم “The Wonders of the Witches” ریلیز کی۔ یہ فلم نیلسن کی بیوی کے اشتراک سے بنائی گئی تھی۔ اس فلم کی کہانی ایک کالی رنگت کے چوڑیل اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے ایک شیطان بھائی کو آزاد کروانے کے کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ اس فلم میں نیلسن اور ان کی بیوی، سائڈ کیریکٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔[2]

فلمیں

ترمیم
سال نام قسم ایوارڈ نوٹس
2018 دی پشن آف لو رومانوی ڈراما فلم
  • ۲۰۱۹ پلاٹینم ایوارڈ
  • بہترین فیچر فلم
2021 دی وندرز آف دی وچز خیالی نتاشا نیلسن کے ساتھ مشترکہ طور پر تحریر، ہدایت کاری اور پروڈیوس کی گئی

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Jean M Nelson Biography"۔ IMBd۔ IMBdpro۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولا‎ئی 2022 
  2. ^ ا ب پ ت "Jean M. Nelson; Impact of personal experiences on professional excellence!"۔ thetimesquarenews.com۔ The Time Square News۔ 06 اکتوبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2022 
  3. "Green Room: Our writers talk back"۔ bbc.co.uk 
  4. https://www.blackbirdnews.com/jean-m-nelson-an-inspirational-rising-star-among-our-generation
  5. "JEAN M. NELSON RELEASES NEW SINGLE 'WITHOUT YOU' WITH NATASHA L NELSON – ON THE PLAYLIST NOW"۔ LONDON FM۔ London FM 

بیرونی روابط

ترمیم