قومیت
قومیت لفظ قوم سے اخذ شدہ ہے،قومیت ایک شخص اور ریاست کے قانونی حیثیت ہے۔ قومیت میں ایک ریاست شہری کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور ایک شہری ریاست کے حقوق کا۔ قومیت اور شہریت دونوں قریب الفاظ ہیں معنی بھی کچھ حد مماثلت رکھتے ہیں تاہم مکمل طور پر قومیت اور شہریت ہم معنی اصطلاحات نہیں۔لارڈ برائس نے قومیت کی تعریف یوں کی ہے:
” | قومیت ایک ایسی آبادی ہے جسے بہت سے بندھنوں مثلاََ زبان،ادب،تصورات،روایات اور ضابطوں میں اس طرح باندھ کر رکھنا کہ ان میں ایک مربوط اکائی ہونے اور دیگر آبادیوں سے جو اسی قسم کے بندھنوں میں بندھی ہوئی ہو،جدا ہونے کا احساس پایا جاتا ہو۔ | “ |
اسی طرح لارڈ رائس نے قوم کی تعریف یوں کی ہے:
” | قوم ایک قومیت ہے،جس نے اپنے آپ کو سیاسی شکل میں منظم کر لیا ہو ، خواہ یہ آزاد ہو یا آزاد ہونے کی خواہش رکھتی ہو۔ | “ |