پرانوں کے مطابق ہندو مت میں بھگوان شیو جہاں جہاں بذات خود ظاہر ہوئے اُن بارہ مقامات پر نصب شیولنگوں کو جیوترلنگوں کے روپ میں پوجا جاتا ہے۔[1] یہ کل بارہ ہیں۔ سوراشٹر پردیش (کاٹھیاواڑ) میں سومناتھ، شری شیل (شری شیلم) میں ملکا ارجن، اجین میں مہا کال، کھنڈوا ضلع میں اوم کاریشور، پرلی میں ویدیاناتھ، پونے میں بھیم شنکر، رام ناتھ پورم میں رامیشورم، ہنگولی ضلع میں ناگیشور، وارانسی (کاشی) میں وشوناتھ، دریائے گوداوری کے کنارے پر تری یمباکیشور، ہمالیہ میں کیدار ناتھ اور اورنگ آباد ضلع میں گرشنیشور۔

جیوترلنگ is located in ٰبھارت
سومناتھ
سومناتھ
ملکا ارجن
ملکا ارجن
مہا کالیشور
مہا کالیشور
اوم کاریشور
اوم کاریشور
ویدیا ناتھ
ویدیا ناتھ
بھیماشنکر
بھیماشنکر
رامیشور
رامیشور
ناگیشور
ناگیشور
وشوناتھ
وشوناتھ
تریمباکیشور
تریمباکیشور
کیدار ناتھ
کیدار ناتھ
گرش نیشور
گرش نیشور
بارہ جیوترلنگوں کا محل وقوع

ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ جو انسان روزانہ صبح اور شام کے وقت اِن بارہ جیوترلنگوں کا نام لیتا ہے، اس کے سات جنموں کے کیے ہوئے گناہ ان لنگوں کی بھکتی کرنے سے مٹ جاتے ہیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "بارہ جیوترلنگ، ایک سفر" (بزبان ہندی)۔ संस्थान का आधिकारिक जालस्थल۔ 21 ستمبر 2008 
  2. جاگرن پر آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ www2.jagran.com (Error: unknown archive URL)، یاہو جاگرن پر