جیوری(Jury) وہ جماعت جو قانونی کارروائی میں مدد دے۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ نارمن اسے اپنے ساتھ یورپ میں لائے۔ ہندوستان میں انگریز کے عہد حکومت میں جیوری کا طریق عدالت رائج ہوا۔ اس کے ارکان کو خاص مدت کے لیے حکومت نامزد کرتی ہے۔ یہ لوگ مقدمات قتل میں سیشن جج کی قانونی امداد کرتے اور مشورہ دیتے ہیں۔