جی چانگ ووک
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
تعارف
جی چانگ ووک | |
---|---|
(کوریائی میں: 지창욱) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 جولائی 1987ء (37 سال) انیانگ، گیونگ گی |
شہریت | جنوبی کوریا |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکار ، اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | کوریائی زبان |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
یہ ایک کوریائی نام ہے۔ اس کوریائی نام میں کنبے کا نام "جی" ہے۔
جی چانگ ووک (پیدائش: 5 جولائی 1987) جنوبی کوریا کی ایک اداکار اور گلوکار ہیں۔ انھوں نے"دوبارہ مسکراؤ "(سمائل اگین) (2010–2011) میں ڈونگ-ہی کے مرکزی کردار کو ادا کر کے شہرت حاصل کی اور انھوں نے متعدد ٹیلی ویژن سیریز جیسا کہ "بیک ڈونگ سو" (واریر بیک ڈونگ سو) (2011)، ملکہ کی (ایمپرس کی) (2013–2014)، شفابخش (ہیلر) (2014–2015)، کے 2 (دی کے 2) (2016)، مشکوک ساتھی (سیسپیشس پارٹنر) (2017)ٰ، مجھے آہستہ سے پگھلانا (میلٹنگ می سوفٹلی) (2019)، پچھلی گلی کا رنگروٹ (بیک اسٹریٹ روکی) (2020) اور شہر میں پھنسی محبت (لو سٹرک ان دی سٹی ) (2020) میں قابلِ تحسین مرکزی کردار ادا کیے۔
پیشہ
2006–2009: ابتدا
جی نے اپنا پیشہ موسیقی کے تھیٹر سے شروع کیا۔ انھوں نے 2006 کی فلم "دنوں" (ڈیز) میں اپناآن سکرین ڈیبیٹ کیا۔۔۔اور 2008 کے ٹیلی ویژن ڈراما "تم نے میرا دل چر ا لیا" (یو سٹول مائی ہارٹ) میں ایک چھوٹا کردار ادا کیا۔ انھوں نے 2008 کی فلم "سوئی ہوئی شہزادی" (سلیپنگ بیوٹی) کے ذریعے آفیشیلی ڈیبٹ کیا۔
2009 میں، وہ "میرے دو شاندار بیٹے" (مائی ٹو پرفیکٹ سنز) میں ظاہر ہوئے جس میں انھوں نے بزدل اور زنانہ چھوٹے بھائی کا کردار اد ا کیا جو صرف 20 سال کی عمر میں اپنی بہترین دوست کی بیٹی کی پرورش کرنے میں لگ جاتا ہے۔ ہفتہ وار فیملی ڈراما نے 40٪ سے زیادہ ریٹنگ حاصل کی۔ پھر انھوں نے ایکشن-مزاح ڈرمہ، ہیرو (ہیرو) میں حمایتی کردار ادا کیا۔
2010–2012: حصولِ شہرت
2010 میں، جی کو 159 اقساط پر مشتمل ڈراما، دوبارہ مسکراؤ (سمائل اگین) میں اپنے پہلے مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کیا گیا، جس میں انھوں نے کوریائی-امریکی "کم فاصلے کا رفتار سکیٹر" کا کردار ادا کیا۔ "دوبارہ مسکراؤ" (سمائل اگین) نے مسلسل 15 ہفتوں تک ریٹنگ چارٹ پر راج کیا اور انھیں کے بی ایس ڈراما ایورڈز پر "ڈیلی ڈراما میں بہترین اداکار" کا اایورڈ دیا گیا۔
پھر انھوں نے 2011 کے تاریخی -ایکشن سیریز، سپاہی بیک ڈونگ سو (واریز بیک ڈونگ سو) (2011) میں عنوانی کردار ادا کیا۔ لی جے ہیون کے افسانے (مان ہوا) سے ماخود، باعزت بیک ڈونگ سو، یہ ایک جوسیون دور کے تلوار باز، بیک ڈونگ سو کی کہانی ہے، جس میں اس کے شروعات کے سالوں کو پیش کیا گیا ہے جب تک کہ ایک سیاسی کش مکش اس کے دوست کے درمیان میں دشمنی کو ہوا دیتی ہے اور اس کے بچپن کا بہترین دوست دشمن بن جاتا ہے۔ اس سیریز 13 ہفتوں تک ٹائم سلاٹ پر راج کیا اور جی کو ایس بی ایس ڈراما ایوارڈز پر "نیا ستارہ ایوارڈ" پیش کیا گیا۔ بعد میں اس سال، انھوں نے کیبل ڈراما "کنوارے کی سبزیوں کی دکان" (بیچلر ویجی ٹیبل اسٹور) میں مرکزی کردار اد ا کیا جو لی یونگ سئوک کی اصل کہانی پر واقع، ایک ایسا نوجوان جس نے 350 مربع فٹ پر مشتمل سبزیوں کی دکان کو 1998 میں ایک قومی فرنچائز میں تبدیل کر دیا جس کے 33 اسٹور تھے۔
مخالف کے طور پر اپنے پہلے کردار میں، جی نے ایک پیانو بجانے والے کا کردار ادا کیا جو اپنے بڑے بھائی کی قدرتی موسیقی میں صلاحیتوں سے حسد محسوس کرتا ہے۔ انھوں نے یہ کردار "پانچ انگلیاں" (فائیو فنگرز ) (2012) میں ادا کیا تھا۔
جی 2013 میں "دنوں" (ڈیز) کے ستاتھ موسیقی کے تھیٹر میں دوبارہ واپس آ گئے، جس میں انھوں نے صدارتی باڈی گارڈ کا کردار ادا کیا جو 20 سال پہلے ایک مشکوک خاتون ساتھی کے ساتھ غائب ہو گیا تھا۔ "دنوں" (ڈیز) ایک جیوک بکس میوزیکل تھی جوجس میں کم کوانگ سئوک کے فالک روک گانے استعمال کیے گئے تھے۔
2013- حال:پیش رفت اوربیرون مملک کے دورے
جی نے"توغان تیمور" (جسے تا ہوان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)، جو یان دور کا 16 واں بادشاہ تھا کے کردار کو تاریخی ڈراما "ملکہ کی"( ایمپریس کی) میں ادا کر کے اپنی اہمیت کو تسلیم کروایا۔ اس ڈراما نے اپنی پیش روئی کے دوران میں اوسطاً 35۔12٪ کی ریٹنگ سے پورے ملک کے ناظرین سے کافی پزرایئ حاصل کی۔ جی کے کردار نے دونوں نقاد اور ناظرین پر ایک گہرا اثر مرتب کیا، جس سے انھیں کافی پذرائی اور شہرت حاصل ہوئی۔
پھر جی ایک ایکشن-سنسنی خیز ٹیلی ویژن سیریز، "شفا بخش" (ہیلر) (2014–2015) میں عنوانی کردار کے طور پر ظاہر ہوئے۔ اس ڈراما کے ایر ہونے کے بعد، جی چین اور ایشیا کے دوسرے ممالک میں مشہور ہو گئے۔ پھر انھوں نے چینی زبان کے ڈراموں "بھنور خیز لڑکی 2" (ورل ونڈ گرل 2) اور "صحیح مرد" (مسٹر رائٹ) میں کردار ادا کیے۔
2016 میں، جی ٹی وی این کے ایکشن-سنسنی خیز "کے 2" (دی کے 2) میں مرکزی کردار کے طور پر ظاہر ہوئے۔ یہ کردار ایک محافظ (باڈی گارڈ) تھا جو اپنے وطن کے ساتھی سے دھوکا کھائے ہوئے تھا اور ایک لڑکی جسے پی ٹی ایس ڈی اور سماجی فوبیا تھا، جسے محبت کرنے لگتا ہے۔ اس ڈراما کو اپنے 8 ہفتوں کے براڈکاسٹ کت دوران میں کافی اچھے تبصرات ملے اور اس ڈراما نے کیبل چینل کی ناظرین کی ریٹنگ پر فوقیت حاصل کی۔ نومبر 2016، میں انھیں "لوٹ ڈیوٹی فری" کے اشتہاراتی ویب ڈراما سیریز"سات پہلے بوسے" (7 فرسٹ کسز) میں کو-اسٹار کیا گیا۔
2017 میں، جی کو ایکشن فلم "جعلساز شہر" (فیبریکیٹڈ سٹی) میں اسٹار کیا گیا، جس میں انھوں نے ایک بے روزگار گیم کے عادی کا کردار ادا کیا جو ایک قتل کے لیے فریم ہو جاتا ہے۔ اسی سال، انھیں رومانوی-مزاح سنسنی خیز سیریز، مشکوک ساتھی" (سیسپیشش پارٹنر) میں ایک استغاثہ کے طور پرکاسٹ کیا گیا، جو مئی میں پرائمر ہوا تھا۔
2019 میں، اپنی فوجی تربیت سے ڈسچارج ہونے کے بعد، جی کو ایک رومانوی-مزاح سیریز، "مجھے نرمی سے پگھلانا" (میلٹنگ می سوفٹلی) میں کاسٹ کیا گیا، جس میں انھوں نے ایک ٹیلی ویژن پروڈیسر کا کردار ادا کیا جو ایک ناکام انسان کو جمانے کے پروجیکٹ کی وجہ سے مستقبل میں 20 سال بعد بیدار ہوا۔
2020 میں، جی کو رومانوی-مزاح سیریز "پچھلی گلی کا رنگروٹ" (بیک اسٹریٹ روکی) میں کاسٹ کیا گیا جو اس نام سے ایک ویب ٹون سے ماخوذ تھا۔ انھوں نے ایک سہولت کی دکانوں کی فرنچائز کے سابقہ پبلک-ریلیشن ڈائریکٹر کا کردار ادا کیا، جو اپنی ذاتی سہولت کی دکان کو مینج کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ ستمبر میں، جی کو کاکاؤ کے متعدد سیزنز کی رومانوی-مزاح ویب سیریز "شہر کے جوڑے کا محبت کا طریقہ" (سٹی کیلز وے کو لو) میں ظاہر ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے، جو ایک پچیدہ شہر میں ایک "اور میں" کے ذہن کے ساتھ بہت شدت سے زندگی گزرانے والے نوجوانوں کی محبت کی اصل داستانوں کو نمایا کرے گا۔ پہلی سیریز دسمبر 22، 2020 کو "شہر میں پھنسی محبت" (لو اسٹرک ان دی سٹی) کے نام سے ایر کیا گیا اور نیٹفلکس پر یہ اسٹریم کرنے کے لیے دستیاب تھی۔
ذاتی زندگی:
جی نے 14 اگست، 2017 کو اپنی لازمی فوجی تربیت کو شروع کیا۔ وہ چئورن ون، گانگون صوبہ کی تیسری پیادہ فوج کی ڈیوژن میں اپنی بنیادی فوجی تربیت حاصل کی۔ کاملیت پر، انھیں اعلیٰ کارکردگی پر انعام سے نوازا گیا۔
جی کو فوجی تربیت کے بقایا حصے کو ختم کرنے کے لیے چئورن ون، گانگون صوبہ، میں فوج کی پانچویں آرٹلری بریگیڈ پر نافذ کیا گیا۔ انھیں ایک پلاٹون لیڈر کے طور پر اپائنٹ کیا گیا اور بعد ازاں کارپورل پر ترقی دی گئی۔ بعد ازاں انھیں سرجنٹ کے عہدے پر بھی ترقی دی گئی۔ جی کو 27 اپریل، 2019 میں ڈسچارج کیا گیا۔
کاموں کی فہرست
سال | عنوان | کردار | نوٹ | ریفرینس | English |
2006 | دنوں۔۔۔ | Days | |||
2008 | سوئی ہوئی شہزادی | جن-سیو | Sleeping Beauty | ||
2009 | مسٹرا جے کا عجیب گمشدگی کا معاملہ | سن جن-مان | The Weird Missing Case of Mr.J | ||
2010 | موت کی گھنٹی 2: خون آلود خیمہ | سو-ال | Death Bell 2: Bloody Camp | ||
2011 | اعتراف | مختصر فلم | Confession | ||
2013 | راز تجاویز کے ساتھ لڑکوں کو کیسے حاصل کیا جائے | ہونگ -جن کا بھائی | ظاہر | How to Use Guys with Secret Tips | |
2015 | گھر تک کا لمبا راستہ | قوم کی مسلح افواج کا پولیس فوجی | ظاہر | The Long Way Home | |
2017 | جعلساز شہر | کون-یو | Fabricated City | ||
2017 | تمھارا نام | تاکی تاچی بانہ | صرف آواز، کورین ڈب | Your Name | |
2017 | بھائی | یونگ چن-وے | ظاہر | The Bros | |
نامعلوم | سزا | Punishment |
سال | عنوان | کردار | نیٹ ورک | ریفرینس | English |
---|---|---|---|---|---|
2008 | تم نے میرا دل چرا لیا | لی فلپ | کے بی ایس 2 | You Stole My Heart | |
2009 | میرے بہت شاندار بیٹے | سونگ می-پونگ | کے بی ایس 2 | My Too Perfect Sons | |
2009–2010 | ہیرو | پارک جن-ہئونگ | ایم بی سی | Hero | |
2010–2011 | دوبارہ مسکراؤ | کارل لے کر/ ڈونگ- ہی | کے بی ایس 1 | Smile Again | |
2011 | سپاہی بیک ڈونگ- سو | بیک ڈونگ-سو | ایس بی ایس | Warrior Baek Dong-Soo | |
2011–2012 | کنوارے کی سبزیوں کی دکان | ہان تے-یانگ | چینل اے | Bachelor' Vegetable Store | |
2012 | پانچ انگلیاں | یو ان-ہا | ایس بی ایس | Five Fingers | |
2013–2014 | ملکہ کی | توغان تیمور/ تا ہوان | ایم بی سی | Empress Ki | |
2014–2015 | شفابخش | سیو جنگ-ہو/پارک بونگ -سو/ہیلر | کے بی ایس 2 | Healer | |
2016 | بھنور خیز لڑکی 2 | چانگ-ان | ہنان ٹی وی | چینی ڈراما | Whirlwind Girl 2 |
2016 | کے 2 | کم جے-ہا/ کے 2 | ٹی وی این | The K2 | |
2017 | مشکوک ساتھی | یو جی-ووک | ایس بی ایس | Suspicious Partner | |
2019 | مجھے نرمی سے پگھلانا | ما ڈونگ-چان | ٹی وی این | Melting Me Softly | |
2020 | پچھلی گلی کا رنگوٹ | چوئی دے-ہین | Backstreet Rookie |
سال | عنوان | کردار | نوٹ | ریفرینس | English |
---|---|---|---|---|---|
2014 | کارا: راز محبت | فرشتہ نمبر 2013-چون سا نام | قسط 9-10: "کیا تم نے کبھی کسی فرشتہ کے ساتھ کافی پی ے ہے؟ | KARA: Secret Love | |
2016 | سات پہلے بوسے | وہ خود(جی چانگ ووک) | قسط 3-4 | Seven First Kisses | |
2020 | شہر میں پھنسی محبت | پارک چے-وون | کاکاہ ٹی وی/ نیٹفلیکس | Love Struck in the City |
سال | عنوان | نیٹ ورک | قسط/اقساط | نوٹس | ریفرینس | English |
---|---|---|---|---|---|---|
2014 | دوڑتا ہوا آدمی | ایس بی ایس | قسط۔211-212: "1470 تفریحی پارک" | ایلی، لم سئل-اونگ، کم تے-ووہ، لی سنگ-جے، سکل اور سونگ این -یی کے ساتھ | Running Man | |
2015 | خوش خیمہ | ایچ بی ایس | 16 مئی 2015 | جنگ بوران، یانگ یانگ اور ہنس زھانگ کے ساتھ | Happy Camp | |
2016 | لائیو ٹالک شو ٹیکسی | ٹی وی این | قسط۔445 | یونا کے ساتھ | Live Talk Show Taxi | |
2017 | یو ہی-یول کی سکیچ بک | کے بی ایس 2 | قسط۔350 | You Hee-yeol's Sketchbook | ||
2019 | رکھنے کے لیے مزدور | ٹی وی این | قسط۔6 | ام ون-ہی کے ساتھ | Labor hood on Hire | |
2019 | ماہگیر اور شہر | چینل اے | قسط۔91-92: گانگون صوبہ | لی ما ن کی کے ساتھ | The Fishermen and The City | |
2020 | دوڑتا ہوا آدمی | ایس بی ایس | قسط۔507: "بند بروکر دوڑ: سہولت کی دکان کی مشہور اشیاء | کم یو-جنگ، ڈو سانگ-ووہ اور ہان سن-ہوا کے ساتھ | Running Man | |
2020 | بھائیوں کو جاننا | جے ٹی بی سی | قسط۔260 | کم من سئوک، ریو کئونگ-سو کے ساتھ | Knowing Bros |
سال | گانے کا عنوان | فنکار | ریفرینس | English |
---|---|---|---|---|
2007 | "کیا تم تیار ہو" | لینا پارک (فیٹ۔ ڈائنمک ڈیو) | Are you ready | |
2009 | "ہمارا رشتہ آ ج ختم ہوتا ہے" | یون ہا | We Broke Up Today | |
2010 | مجھے تمھیں جانے دینا پڑے گا | ینگ گن | I Have to Let You Go | |
2011 | روؤ روؤ | ٹی-آرا | Cry Cry | |
2012 | لووی-ڈووی | ٹی-آرا | Lovey-Dovey | |
2012 | مجھے تیری ضرور ت ہے | کے-ول | I Need You | |
2013 | یہ میری غلطی ہے | سپیڈ | It's My Fault | |
2013 | یہ ختم ہو گیا ہے | سپیڈ | It's Over | |
2013 | بھاگ جاؤ | کارا | Runaway |
سال | عنوان | کردار | نوٹس | ریفرینس | English |
---|---|---|---|---|---|
2007 | آگ اور برف | تین چھوٹی کہانیوں پر مشتمل: چاند کی کہانی، ریت کا شیشہ، یہ درست ہے! | Fire and Ice | ||
2011 | مجھ میں سنسنی دو | رچرڈ لیوب | Thrill Me | ||
2013 | دن | مو-ینگ | جیوک بکس جس میں مرحوم روایتی-روک گلوکار کم کوانگ-سیوک کے گانے پیش کیے گئے | The Days | |
2013 | خالی جیک | ڈینیل | Jack the Ripper | ||
2013 | بھائی بہادر تھے | لی جو-بونگ | Brothers were Brave | ||
2014 | دن | مو-یونگ | اکتوبر 2014 سے مئی 2015، دسمبر 2015 تک میوزیکل کے دوسرے دور کے لیے اپنا کردار دوبارہ پیش کیا | The Days | |
2016 | دن | مو-یونگ | اگست سے نومبر 2016 تک میوزیکل کے تیسرے دور کے لیے اپنے کردارکو دوبارہ پیش کیا (صرف چنی گئی نمائش تھی) | The Days | |
2018 | شنہیونگ فوجی تربیت خانہ میوزیکل | ڈونگ-گیو | اپنے 70 ویں آزادی کی یاد میں جمہوریہ کوریا کی آرمی کی طرف سے میوزیکل پیش کیا گیا تھا | Shinheung Military Academy Musical |
موسیقی کا کام
سال | عنوان | نوٹس | ریفرینس | English |
---|---|---|---|---|
2016 | تمھارے ساتھ ہونا | چینی | Be With You |
سال | عنوان | نوٹس | ریفرینس | English |
---|---|---|---|---|
2011 | دوبارہ ملو دوبارہ ملو | سپاہی بیک ڈونک -سو کے شروعات کے گانے سے ٹریک | Meet-Again Meet-Again | |
2011 | او-گاؤ-گاؤ-آدمیو او-گاؤ-گاؤ-آدمیو
(لی کوانگ-سو، کم ینگ-کوانگ، شن وون-ہو، سنگ-جے اور جی-ہیک کے ساتھ) |
کنوارنے کی سبزیوں کی دکان کے شروعات کے گانے (جاپانی پیش کردہ) سے ٹریک | Oh-Sing-Sing-Men Oh-Sing-Sing-Men | |
2011 | تمھاری گرمائش | کنوارنے کی سبزیوں کی دکان کے شروعات کے گانے (جاپانی پیش کردہ) سے ٹریک | Your Warmth | |
2012 | بھر دو | پانچ انگلیاں کے شروعات کے گانے سے ٹریک | Fill Up | |
2014 | تتلی کو | ملکہ کی کے شروعات کے گانے کا ٹریک | To The Butterfly | |
2015 | میں تمھاری حفاظت کروں گا | شفابخش کے شروعات کے گانے سے ٹریک | I will Protect You | |
2016 | تمھیں بوسہ دینا | سات پہلے بوسے کے شروعات کے گانے سے ٹریک | Kissing You | |
2017 | تم سے میری محبت کی 101 وجوہات | مشکوک ساتھی کے شروعات کے گانے سے ٹریک | One Hundred One Reasons Why I Love You | |
2019 | جب محبت گزرتی ہے | مجھے نرمی سے پگھلانا کے شروعات کے گانے سے ٹریک | Why Love Passes By |
سال | انعام | کیٹگری | نومینیٹ کیا گیا کام | نتیجہ | ریفرینس |
---|---|---|---|---|---|
2010 | کے بی ایس ڈراما ایورڈز | بہترین نیا اداکار | دوبارہ مسکراؤ | نومینیٹڈ | |
2011 | چوتھا کوریا ڈراما ایوارڈز | بہترین نیا اداکار | دوبارہ مسکراؤ | نومینیٹڈ | |
2011 | کے بی ایس ڈراما ایوارڈز | بہترین کارکردگی انعام، ایک ڈیلی ڈراما میں اداکار | دوبارہ مسکراؤ | فاتح | |
2011 | ایس بی ایس ڈراما ایوارڈز | نیا ستارہ انعام | سپاہی بیک ڈونگ-سو | فاتح | |
2012 | ایس بی ایس ڈراما ایورڈز | بہترین کارکردگی انعام، ایک ہفتہ وار/ڈییلی ڈراما میں اداکار | پانچ انگلیاں | نومینیٹڈ | |
2013 | ساتواں میوزیکل ایوارڈز | بہترین نیا اداکار | دنوں | فاتح | |
2013 | ایم بی سی ڈراما ایوارڈز | بہترین کارکردگی کا انعام، ایک خاص پروجیکٹ ڈراما میں اداکار | ملکہ کی | فاتح | |
2014 | نواں سئول انٹرنیشنل ڈراما ایورڈز | شاندار کوریائی اداکار | ملکہ کی | نومینیٹڈ | |
2014 | ساتواں کوریا ڈراما ایورڈز | ٹاپ بہترین کارکردگی کا انعام، اداکار | ملکہ کی | نومینیٹڈ | |
2014 | تیسرا اے پی اے این ستارہ ایوارڈز | بہترین کارکردگی کا انعام، ایک سیریل ڈراما میں اداکار | ملکہ کی | نومینیٹڈ | |
2014 | کے بی ایس ڈراما ایورڈز | بہترین کارکردگی کا انعام، ایک درمیانی لمبائی کے ڈراما میں اداکار | شفابخش | نومینیٹڈ | |
2014 | کے بی ایس ڈراما ایوارڈز | شہرت یافتہ انعام، اداکار | شفابخش | فاتح | |
2014 | کے بی ایس ڈراما ایورڈز | پارک من ینگ کے ساتھ بہترین جوڑا | شفابخش | فاتح | |
2015 | چوتھا اے پی اے این ستارہ ایورڈز | بہترین کارکردگی کا انعام، ایک منی سیریز میں اداکار | شفابخش | نومینیٹڈ | |
2015 | چائنہ ٹی وی ڈراما یوارڈز | مشہور ترین اداکار (بیرون ممالک) | شفابخش | فاتح | |
2016 | 31 واں کوریا کا سب سے بڑا ڈریسر راج ہنس ایورڈز | بہترین لبا س میں ملبوس اداکار | کے 2 | فاتح | |
2017 | 53واں بیکسانگ آرٹس ایوارڈز | بہترین نیا اداکار (فلم) | جعلساز شہر | نومینیٹڈ | |
2017 | 25 واں ایس بی ایس ڈراما ایورڈز | بہترین کارکردگی کا انعام، بدھ-جمعرات کے ڈراما میں اداکار | مشکوک ساتھی | نومینیٹڈ | |
2017 | 25واں ایس بی ایس ڈراما ایورڈز | نام جی-ہین کے ساتھ بہترین جوڑا انعام | مشکوک ساتھی | نومینیٹڈ | |
2019 | چوتھا ایشیا فنکار ایورڈز | ایشیا سیلیبرٹی (اداکار) | فاتح | ||
2019 | چوتھا ایشیا فنکار ایوارڈز | بہترین اداکار | فاتح | ||
2020 | ساتواں اے پی اے این ستارہ ایورڈز | مشہور ستارہ ایوارڈ، اداکار | پچھلی گلی کا رنگوٹ | نومینیٹڈ | |
2020 | ساتوں اے پی اے این ستارہ ایورڈز | بہترین کارکردگی کا انعام، ایک منی سیریز میں اداکار | پچھلی گلی کا رنگوٹ | نومینیتڈ | |
2020 | ایس بی ایس ڈراما ایورڈز | ٹاپ کارکردگی کا انعام، ایک منی سیریز خیالی / رومانوی ڈراما میں اداکار | پچھلی گلی کا رنگوٹ | نومینیٹڈ | |
2020 | ایس بی ایس ڈراما ایورڈز | کم یو-جنگ کے ساتھ بہترین جوڑا کا انعام | پچھلی گلی کا رنگوٹ | نومینیٹڈ |
External Link
https://www.academicmaster.co.uk/
https://dissertationmaster.net/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dissertationmaster.net (Error: unknown archive URL)