حاجی عبدالحبیب عطاری
مرکزی مجلس شوری دعوت اسلامی کے رکن
14 اکتوبر 1974ء (27 رمضان المبارک) کو حاجی یعقوب گنگ عطّاری کے گھر کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام فیصل ہے، دادا کا نام حبیب تھا،
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہاتھ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا ، آپ نے اہلِ سنّت کے بڑے ادارے دارُالعلوم امجدیہ کراچی سے دورۂ حدیث کیا۔ اِس وقت آپ کی ماتحتی میں دعوتِ اسلامی کے 17 شعبے ہیں، آپ ایک بہترین مبلّغ اور اچّہے نعت خواں ہیں ، مدنی چینل کے کئی مقبولِ عام سلسلوں میں آپ کی ذات نمایاں دکھائی دیتی ہے ، فیس بک ، یوٹیوب ، انسٹا گرام وغیرہ پر آپ کے اکاؤنٹ بھی موجود ہیں صرف سوشل میڈیا پر آپ سے مَحبّت رکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ پہلے آپ نے اپنی آواز میں شہرۂ آفاق ترجمۂ قراٰن “ کنزُالایمان “ ریکارڈ کروایا ، اس کے بعد مفتی محمد قاسم عطّاری دام ظِلُّہُ العالی کا ترجمۂ قراٰن بنام “ کنزُ العرفان “ ریکارڈ کروایا اور اب تک تفسیر “ صراطُ الجنان “ کے 17 پارے ریکارڈ کروا چکے ہیں،