حارث بن حاطب بن حارث
حارث بن حاطب بن حارث، صحابی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے۔
حارث بن حاطب بن حارث | |
---|---|
الحارث بن حاطب بن حارث بن معمر بن حبيب بن وَهْب بن حُذافة بن جُمَح بن عَمرو بن هُصَيْص بن كعب بن لُؤي | |
معلومات شخصیت | |
رشتے دار | أمه: أم جميل فاطمة بنت المجلل أخوه: محمد بن حاطب |
عملی زندگی | |
نسب | القرشي الجُمَحي |
اہم واقعات | ہجرت حبشہ |
پیشہ | والی مکہ سنہ 66ھ |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیمنام حارث رکھا گیا، ان کے والد حاطب بن حارث ان کے بچپن میں ہی حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔[1] نسب نامہ یہ ہے، حارث بن حاطب بن حارث بن معمر بن حبیب ابن وہب بن حذافہ بن جمح، ماں کا نام فاطمہ بنت مجلل عامریہ تھا۔ان کے والد حاطب، معمر بن حارث اور حطاب بن حارث کے بھائی تھے اور عثمان بن مظعون کے بھانجے تھے۔[1]
ولادت
ترمیمآپ حبشہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے ایک بھائی تھے محمد بن حاطب جو حبشہ سے پہلے پیدا ہوئے تھے۔
اسلام وہجرت
ترمیمان کے والدین دعوتِ اسلام کے آغاز میں مشرف باسلام ہوئے اورہجرت ثانیہ میں میاں بیوی حبشہ گئے۔ والد نے وہیں وفات پائی۔ 7ھ کو والدہ واپس لے کر آئیں۔[2][3]
حالات
ترمیمحارث بن حاطب معاویہ بن ابو سفیان کے دور میں حاکم مدینہ مروان بن حکم کے ساتھ تھے۔اور عبد الملک بن مروان کے دور 66ھ میں حاکم مکہ رہے۔[1]
وفات
ترمیم66ھ کے بعد وفات پائی۔