محمد بن حاطب بن حارث، صحابی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے۔

محمد بن حاطب
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

نام محمد رکھا گیا، بغوی کہتے ہیں: اسلام میں وہ پہلے شخص ہیں جن کا نام محمد رکھا گیا[1]، ان کے والد حاطب بن حارث ان کے بچپن میں ہی حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔[2] والد کا نام حاطب تھا، نسب نامہ یہ ہے، محمد بن حاطب بن حارث بن معمر بن حبیب ابن وہب بن حذافہ بن جمح، ماں کا نام فاطمہ بنت مجلل عامریہ تھا۔ان کے والد حاطب، معمر بن حارث اور حطاب بن حارث کے بھائی تھے اور عثمان بن مظعون کے بھانجے تھے۔[2]

ولادت ترمیم

آپ حبشہ جانے سے پہلے پیدا ہوئے اور کہا جاتا ہے کہ وہ حبشہ پہنچنے سے پہلے جہاز میں پیدا ہوئے تھے[1]۔ ان کا ایک بھائی تھا حارث بن حاطب بن حارث جو حبشہ میں پیدا ہوا تھا۔

اسلام وہجرت ترمیم

ان کے والدین دعوتِ اسلام کے آغاز میں مشرف باسلام ہوئے اورہجرت ثانیہ میں میاں بیوی حبشہ گئے۔ والد نے وہیں وفات پائی۔ 7ھ کو والدہ واپس لے کر آئیں۔[3][4]

حالات ترمیم

محمد بن حاطب علی بن ابی طالب کے اصحاب میں سے تھے اور ان کی تینوں جنگوں جمل، صفین اور نہروان میں ان کا ساتھ دیا۔[2]

ازواج و اولاد ترمیم

  • قدامہ بن مظعون کی بیٹی فاطمہ سے شادی کی،[5] اور اس سے ایک بیٹا لقمانَ پیدا ہوا۔
  • مالك بن جنادہ کی بیٹی مریم سے شادی کی اور اس سے مندرجہ ذیل بچے پیدا ہوئے :
  1. حارثَ
  2. عمر
  3. عبْدَ الرحمن
  4. علی
  5. سعْد
  6. إبراہيم
  7. یعْلَی
  8. محمد
  • عمرو بن عطاء کی بیٹی ام صفوان سے شادی کی اور اس سے ایک بیٹا ابراہیم اصغر پیدا ہوا۔

وفات ترمیم

74ھ میں وفات پائی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب الإصابة في تمييز الصحابة جـ6، ص 8 آرکائیو شدہ 2021-09-13 بذریعہ وے بیک مشین
  2. ^ ا ب پ أسد الغابة جـ5، ص 80
  3. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 1صفحہ 559مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی، ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
  4. اسد الغابہ جلد 1 صفحہ 498حصہ دوم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير، ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  5. ابن سعد۔ الطبقات الكبرى۔ ج 6۔ صفحہ: 537