کمپیوٹر ڈیٹا اسٹوریج

(حافظہ (شمارندہ) سے رجوع مکرر)

کمپیوٹر سائنس میں سٹوریج یا یادداشت (Memory) کو کمپیوٹر یادداشت (computer memory) بھی کہا جاتا ہے، یہ دراصل مخزن کمپیوٹر (computer storage) سے تعلق رکھنے والا ایک شعبہ علم ہے۔ اس سے مراد کمپیوٹر کے وہ حصے یا آلات ہیں جو زوجی معلومات (binary information) کو وقت کے کچھ دورانیہ کے لیے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اقسام یاداشت

ترمیم

ریم (Random Access Memory) پرائمری یاداشت کا ایک آلہ ہے جس میں ڈیٹا اور ہدایات عارضی طور پر محفوظ ہوتی ہیں۔ نیز ریم میں موجود مواد کو بقدر ضرورت تبدیل یا حذف بھی کیا جا سکتا ہے۔

روم (Read Only Memory) کمپیوٹر کی وہ یادداشت ہے جس میں درج معلومات کو صرف پڑھا جا سکتا ہے، اس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ روم صارفین کی جانب سے بکثرت استعمال ہونے والی ہدایات اور ڈیٹا کو محفوظ رکھتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم