حافظ عبد القادر (قادر پرندہ)
حافظ عبد القادر جو قادر پرندہ کے نام سے شہرت رکھتے اور اپنے علاقے میں کبڈی کے بہترین کھلاڑی تھے۔
مقام
ترمیمحافظ عبد القادر عرف قادرپرندہ کا تعلق کھوکھر زیر ضلع چکوال سے ہے۔
تعارف
ترمیمحافظ عبد القادر جنھوں نے کبڈی کے میدان میں اپنے کھیل کی دھاک بٹھا رکھی تھی۔ اور پاکستان کے طول و عرض میں جہاں بھی کبڈی کے کھیل کا ذکر ہوتا وہاں ضرور یاد کیا جاتا کبڈی کے میدان میں ان کو" پرندہ" کا خطاب دیا گیا تھا
پرندہ کی وجہ تسمیہ
ترمیمپرندہ کاخطاب دینے کی وجہ یہ تھی کہ ان کا قد تقریباً 5فٹ4انچ تھا۔ ان کا جسم بہت ہلکا پھلکا اپنے اسی ہلکے پھلکے جسم کی بنا پر ان میں عجیب قسم کی چستی اور لچک تھی۔ وہ جب دوڑتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ اب وہ ہوا میں اُڑ جائیں گے۔ وہ اپنے پنجوں پر بھی دوڑتے تھے۔ اور ہرنی کی طرح اونچی اونچی کلانچیں لگا یا کرتے تھے۔ وہ قدموں کے عجیب انداز میں تیز تھے ۔
خاص مہارت
ترمیمقادر پرندہ کی خاص مہارت ان کی وہ قینچی تھی۔ جو وہ نہایت تیز دوڑتے ہوئے لگاتے تھے۔ ان کے دور میں جو کبڈی کھیلی جاتی تھی۔ اس کو اپنی زبان میں لمبی کبڈی کہتے تھے۔ جو آج کل تقریباً ختم ہو گئی ہے۔ جو زیادہ تر جوڑی کے ساتھ کھیلی جاتی تھی۔ اور آگے بھاگنے والے کوپکڑنا ہی اصل کبڈی تھی۔ پھر جب اس کبڈی میں دوڑ لگتی تھی تو آنکھیں ساقط ہوجاتی تھیں۔ پھرجب قادر پرندہ اپنے خاص گر قینچی کو آزماتے تو وہ آگے دوڑے والے کی گردن پر پہنچ جاتے تھے۔ انھوں نے جب بھی قینچی ماری ہمیشہ کمر کے اوپر اوپر ماری اور زیادہ تر تو وہ مخالف کی گردن پر قینچی مارتے تھے۔ آج کل کی کبڈی کو اگر دیکھا جائے تو ایسی قینچی مارنا تو درکنار قینچی ہی ختم ہوکر رہ گئی ہے۔
وفات
ترمیمحافظ عبد القادر 22اپریل 1995ء کی صبح وفات پا گئے کھوکھر زیر میں مدفون ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ندائے کھوکھر زیر چکوال،29 اکتوبر 2013ء