حبیب الرحمن بجلی
حبیب الرحمن بجلی : عام طور پر بجلی صاحب کے نام سے جانے جانی والی شخصیت۔ ریاست کیرلا کا دار الحکومت ترواننت پورم شہر میں مقیم بجلی صاحب کو اطراف و اکناف کے اضلاع ہی میں نہیں بلکہ راس کنیاکماری تک عوام جانتے اور پہچانتے بھی ہیں۔ جہاں کہیں اردو کی خدمت کی بات ہو چاہے عوام الناس میں یا حکومتی اداروں میں لوگ فوراً بجلی صاحب کا نام لے لیتے ہیں اور ان سے خدمات بھی اسی طرح سے لیتے ہیں۔ بجلی صاحب، پیشے سے ایک آب پاشی انجنیئر ہی نہیں بلکہ ماہر بھی ہیں۔ محکمہ آب پاشی کے ریاستی سطح کے چیف سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے کر وظیفہ یاب ہوئے ہیں۔ ان کی دلچسپی علم ماحولیات سے بھی ہے، دلچسپی ہی نہیں بلکہ ماہر بھی ہیں۔ حکومت کیرلا چاہے آب پاشی کے مسئلے ہوں یا ماحولیات کے، موصوف سے رجوع ہوجاتی ہے۔ آپ کی دلچسپیوں میں سماج اور خلق کی خدمت، دینیات، اردو نوازی بھی شامل ہیں۔ مذہب اسلام کو لے کر سماج میں جتنی بھی غلط فہمیاں ہیں، ان پر تبصرے، مذاکرات اور تقاریر کے ذریعے عوام کو سمجھانے میں بھی لگے رہتے ہیں۔ ان کو دیگر مذاہب ہندو مت، مسیحیت کے تعلق سے بھی کافی اچھا عبور ہونے کی وجہ سے یہ ہندوؤں اور مسیحیوں میں بھی کافی مشہور ہیں۔
حبیب الرحمن بجلی | |
---|---|
پیدائش | حبیب الرحمن 01 اپریل، 1943ء ترواننت پورم, ستیناپلی منڈل |
پیشہ | انجنیر، ماہر ماحولیات، مصنف، شاعر، سماجی کارکن |
اولاد | 3 |
بچپن اور تعلیم
ترمیمآپ کی ابتدائی اور ثانوی تعلیم تریوینڈرم کی سرکاری سینٹرل ہائی اسکول اور موڈل اسکول میں ہوئی۔ کیرلا یونیورسٹی سے انجنیرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کولکتہ یونیورسٹی سے کیے۔ اور اڈوانس تعلیم لندن یونیورسٹی سے کیے۔ یہ کئی ممالک کا سفر کیے، بھارت کا سفر بھی وسیع پیمانے پر کیا۔
پیشہ ورانہ زندگی اور وظیفہ یابی
ترمیمانھوں نے دنیا کے مختلف مقامات میں اپنے فرائض انجام دیے اور بیشتر ممالک کے باشندوں کے ساتھ کام کیے۔ بالآخر بحیثیت چیف انجنیئر، محکمہ آب پاشی، حکومت کیرلا میں فرائض انجام دئے اور وظیفہ یاب ہوئے۔
- واٹر اپیلائٹ اتھورٹی میں بحیثیت ٹکنیکل ممبر(حکومت کیرلا) رہے۔
- انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرس (بھارت) کے فیلو رہے۔
- حکومت بھارت کے انڈین واٹر ورکس اسوسیئشن اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہلت انجنیئرس رہے
- اور دیگر تکنیکی اداروں کے یا تو رکن رہے یا اڈوائزر
- کئی سماجی اداروں کے رکن، پیٹرن بھی رہے اور ہیں بھی۔
سماجی خدمات اور افکار
ترمیمہمیشہ سماجی خدمات کا رجحان رکھنے والے بجلی صاحب شہر ترواننت پورم میں ہر دل عزیز مانے جاتے ہیں۔ ان کے تفکرات کچھ ایسے ہیں، جنہیں عام انسان سمجھ نہیں پاتا اور کبھی کبھی غلط فہمی کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔ عربی انگریزی ملیالم، ہندی، اردو زبانوں پر عبور اور ہندو مت، مسیحیت اور مذہب اسلام کامطالعہ کافی گہرا رکھنے والے بجلی صاحب کے گفتگو کا لحجہ ہی کچھ ایسا وسیع ہوتا ہے، جسے سننے والے سامعین متاثر تو ہوتے ہیں مگر ساتھ ساتھ ایک حالتِ گنلک میں پڑ جاتے ہیں۔ اسلام کے متعلق بجلی صاحب اکثر محفلوں میں، جس میں اکثر غیر مسلم سامعین موجود رہتے ہیں، کہتے ہیں کہ اسلام کو زندگی کا طرز سمجھنا چاہیے، زندگی کی تحریک کا نام اسلام ہے جو انسان کی زندگی میں اصلاح لے کر آتا ہے۔ اسلام کو کسی مذہب کے فریم میں چپکا کر دیکھنا نہیں چاہیے بلکہ زندگی کا عین طرز سمجھنا چاہیے۔
بحیثیت مقرر
ترمیمانھیں چار سے زائد زبانوں پر عبور ہے۔ ایک اچھے مصنف بھی ہیں۔ اور ایک دلگیر مقرر بھی۔ دیگر مذاہب کے لوگ کئی ہم آہنگ پروگرامز میں انیں مدعو کرتے ہیں۔ تب ان کی تقریر کافی دلچسپ ہوتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسلام اور دیگر مذاہب کے فلسفہ کو اور اسلام کے مفہوم کو بجلی صاحب اچھی طرح پیش کرتے ہیں۔ ان کی تقاریر اکثر، مسیحی مراکز میں، ہندو مت کے تبسرہ گاہوں میں ہوا کرتے ہیں، جہاں یہ فلسفہ اسلام اور طرز زندگیِ مسلمان اور کئی دیگر عنوانات پر تقاریر کیا کرتے ہیں۔
حال کے مشاغل
ترمیمسماجی خدمات میں ہمیشہ مشغول بجلی صاحب، فی الحال قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (محکمہ فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند) کے سٹدی سینٹر کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔ اور حسب ضرورت خدمت خلق میں لگے رہتے ہیں۔
رکنیت اور انسلاک
ترمیم- Life Fellow Institution of Engineers India
- Life Fellow Indian Water Works Association
- Life Fellow, Institution of Public Health Engineers, India
- Life Patron, Thiruvananthapuram Muslim Association
- Life Member Global Society of Health Promotion and Education.
- Life Member, Thiruvananthapuram Tamil Sanghom
- Life Member, Muslim Educational Society, Kerala
- Life member, Muslim Service Society, Kerala
- Life Member, World Fellowship of Inter-Religious Councils
- Trustee (Patron), Islamic Cultural Trust India
- Trustee (Life), Muslim Association Educational Trust
- Trustee (Life), South Indian Muslim Educational and Charitable Trust
- Trustee (Life), Social Welfare and Peace Trust
طبع شدہ کتب
ترمیم- Myths and Realities of parallel stream Islam.[1][2]
- Second coming of Jesus a controversial Muslim point of view
- Shafa’ath or intercession and relevance and position in Islam
- Kanamal Pokavirunda Kavithaikal (Tamil poems)
- Script and Script Writers-August 2016
- Perception about Jinn, A Study based on Al-Quran-August 2016
- The First Cry and Eventual Finish-August 2018
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- http://books.google.co.in/books/about/Myths_and_Realities_of_Parallel_Stream_I.html?id=mBLHMAAACAAJ&redir_esc=y
- https://openlibrary.org/works/OL11875052W/Myths_and_realities_of_parallel_stream_Islam
- http://islamicvoice.com/April2007/NewArrivals/آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicvoice.com (Error: unknown archive URL)
- http://delhipubliclibrary.in/cgi-bin/koha/opac-MARCdetail.pl?biblionumber=6405