حرکیرہ
حرکیرہ (جمع : حرکیرات / dynode) اصل میں ایک طرح کے مخصوص برقیرے (electrodes) ہوتے ہیں جو ایک سلسلہ وار ترتیب میں مضروب نور (photomultiplier) میں لگائے جاتے ہیں اور ان کی مدد سے برقات کی تکثیر یا تضخیم کا کام لیا جاتا ہے۔ حرکیرہ کا لفظ ؛ حرکیات سے حرک بمعنی dynamic اور برقیرہ سے یرہ ملا کر بنا ہوا ایک امیختہ لفظ ہے اور انگریزی میں بھی اس کو اسی طرح dynamic سے dyn اور node سے ode ملا کر بنایا جاتا ہے۔