ریڈیو کے ممتاز سینئر صداکار

ولادت

ترمیم

یکم جولائی 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے ۔

عملی زندگی

ترمیم

انھوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بہت جلد نہ صرف ریڈیو بلکہ اشتہاری دنیا کی بھی ایک معروف آواز بن گئے ۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں میں بھی کام کیا اور لاتعداد دستاویزی فلموں کو بھی اپنی آواز سے مالا مال کیا ۔[1] ریڈیو کے بعض دیگر فنکاروں سے ہٹ کر انھوں نے نہ تو ریڈیو کی باقاعدہ ملازمت اختیار کی اور نہ اسٹاف آرٹسٹ بننا قبول کیا۔ اس کی بجائے انھوں نے اپنی آواز کو ریڈیوکمرشلز اور پھر اس کے بعد ٹی وی کمرشلز کے لیے خوب خوب استعمال کیا حتیٰ کہ اپنا ایک ذاتی اسٹوڈیو بھی بنالیا اور تادم آخر اسی کے ساتھ وابستہ رہے۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بعض دیگر صداکاروں نے بھی یہی راستہ اختیار کیا اور خوب نام بھی کمایا اور مال بھی کمایا۔

تلفظ کی درستی، الفاظ کی نشست و برخاست، آواز کے زیروبم Pause اور Stress کا جتنا زیادہ اہتمام ہم نے حسن شہید مرزا کے یہاں دیکھا اتنا کہیں اور نہیں دیکھا۔ اسی بنا پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ آوازیں گو اور بھی بہت ساری ہیں لیکن حسن شہید مرزا کا کوئی ثانی نہیں[2]

وفات

ترمیم

حسن شہید مرزا طویل علالت کے بعد کراچی میں 3 اگست 2013ء کو انتقال کرگئے وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ان کی عمر 62 برس تھی۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر محفل مرتضیٰ امام بارگاہ PECHS سوسائٹی کشمیر روڈ پر ادا گئی۔[3]

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات