سیاسی اصطلاح میں ان علاقہ جات یا ممالک کا حلقہ جن میں کسی خاص نظریہ کی داعی طاقت کا اثر رسوخ ہو اور وہ علاقہ یا ملک اس طاقت کے نظریات سے متفق اور ہم نوا ہو۔ حلقہ اثر کے لحاظ سے اگر ہم دیکھیں تو سویت یونین کے ٹوٹنے سے پہلے دنیا کے مختلف ممالک دو گروہوں میں بٹے ہوئے تھے۔ ایک گروہ ان ممالک کا رہا جو اینگلو امریکی سیاست کے حلقہ اثر میں داخل تھے۔ ان ممالک کو اینگلو امریکن بلاک کے نام سے موسوم کیا جاتا تھا۔ جن میں پاکستان بھی شامل رہا۔ دوسرا گروہ ان ممالک کا رہا جو سوویت یونین کے حلقہ اثر میں شامل رہے۔ یہ ممالک سرمایہ داری کے خلاف اور کمیونزم کے حامی تھے۔ لیکن سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد اب جبکہ دنیا میں صرف ایک طاقت امریکا رہ گئی ہے۔ اس لیے ہر طرف اسی کا راج ہے۔ لیکن ایران چین روس وغیرہ ایک نئے بلاک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اب مستقبل میں کیا ہوتا ہے اس فیصلہ وقت کرے گا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم