حلقہ انتخاب
(حلقہ نیابت سے رجوع مکرر)
حلقہ انتخاب یا حلقہ نیابت (Constituency)، جمہوریت کی اصطلاح میں ایک مخصوص علاقہ جس کے باشندے اپنا ایک نمائندہ منتخب کرتے ہیں۔ وہ ان کے خیالات کی ترجمانی اور حقوق کی نگہبانی حکومت کے مختلف اداروں میں کرتا ہے۔
مختلف اداروں کی نوعیت کے لحاظ سے شہر کو مختلف حلقوں یا وارڈوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح صوبہ جات یا ملک کی مقننہ ’’ قانون ساز اسمبلی‘‘ کی نمائندگی کے لیے مختلف اضلاع وغیرہ کو مختلف حلقہ ہائے نیابت میں تقسیم کر دیاجاتا ہے۔