حماسہ
عربی لفظ۔ بمعنی بہادری، شجاعت، جان فروشی، اس قدیم عربی شاعری کے منتخب مجموعۂ کلام کا نام جسے ابوتمام طائی نے ہمدان میں مرتب کیا۔ یہ انتخاب مضمون دار ہے۔ طویل نظموں کا بھی بہترین انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ابتدائی عربی شاعری کا قابل قدر انتخاب ہے۔ بعد میں اسی نام کا ایک نیا مجموعۂ کلام بھی مرتب کیا۔