حویلی کے اندر
حویلی کے اندر (انگریزی: Inside the Haveli) اصلاً انگریزی زبان میں تحریر کردہ ایک ناول ہے جسے الطاف فاطمہ نے اردو قالب میں ڈھالا۔ اس ناول کی مصنفہ بھارت کی ایک ماہر عمرانیات رما مہتا ہے جنہیں اس ناول پر سنہ 1979ء میں ساہتیہ اکادمی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔[2] اس ناول کی کہانی ممبئی کی ایک نوخیز لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی شادی ایک سابقہ ہندوستانی شہزادے سے ہوئی۔ شادی کے بعد یہ لڑکی اودے پور، راجستھان منتقل ہو جاتی ہے۔[1][3]
مصنف | رما مہتا |
---|---|
مترجم | الطاف فاطمہ |
زبان | انگریزی |
صنف | ناول |
تاریخ اشاعت | 1977[1] |
طرز طباعت | پرنٹ |
اعزازات | ساہتیہ اکادمی اعزاز |
بھارت کے اس قدیم تاریخی شہر منتقل ہونے کے بعد اصل کہانی شروع ہوتی ہے جس کی مدد سے قارئین کو اس حقیقت سے آشنا کرنا مقصود ہے کہ راجپوتانہ کے رجواڑے ضرور ختم ہو گئے لیکن ان کی سابقہ روایتیں اور شان وشوکت ہنوز زندہ ہیں اور ان کی حویلیوں میں عورتیں ماضی کی طرح آج بھی مردوں کے رحم وکرم پر زندگی بسر کرتی ہیں۔ رسم ورواج کی اس گھٹن زدہ حویلی میں ایک جدید تعلیم یافتہ لڑکی بہو کے روپ میں داخل ہوتی ہے۔ ابتدا میں اسے یہ ماحول اور فضا خاصی اجنبی محسوس ہوتے ہیں لیکن جلد ہی وہ اسے اپنانے لگتی ہے اور پھر ایک عزم کرتی ہے کہ وہ اس گھٹن کو آزادی میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے گی۔ یہ ناول درحقیقت رجواڑوں میں زندگی بسر کرنے والی ہر عورت کی ایک حقیقی داستان ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Ed. Rangrao Bhongle (2003)۔ The Inside View: Native Responses to Contemporary Indian English Novel۔ Atlantic Publishers & Dist۔ ص 138–۔ ISBN:978-81-269-0275-0
- ↑ K. V. Surendran (2002)۔ Women's Writing in India: New Perspectives۔ Sarup & Sons۔ ص 19–۔ ISBN:978-81-7625-250-8
- ↑ "Book review: Inside the Haveli by Rama Mehta". India Today (انگریزی میں). Retrieved 2018-10-13.