حکم نام ،باپ کا نام حارث ،نسبا سلمی تھے۔

حضرت حکم بن حارث ؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب

ترمیم

اسلام

ترمیم

فتحِ مکہ سے پہلے مشرف باسلام ہوئے،قبول اسلام کے بعد کئی غزووں میں آنحضرتﷺ کے ساتھ شریک جہاد ہوئے، غزوہ حنین میں مقدمۃ الجیش میں تھے، راستہ میں ایک مقام پر ان کی اونٹنی بیٹھ گئی، اس کو مار مار کر اٹھانا چاہتے تھے،آنحضرتﷺ ادھر سے گذرے تو روکا اور جھڑک کر اونٹنی کو اٹھادیا۔

وفات

ترمیم

بصرہ آباد ہونے کے بعد مدینہ سے یہاں منتقل ہو گئے؟ وفات کا زمانہ متعین نہیں ہے،مرتے وقت یہ وصیت کی تھی کہ میری قبر پر پانی چھڑک کر قبلہ رو میرے لیے دعا کرنا۔ [1]

سرمایہ داری کی مخالفت

ترمیم

اسلام نے ناجائز سرمایہ داری کی سخت مخالفت کی ہے، حکم اس بارہ میں اتنے سخت تھے کہ کبھی روپیہ نہیں جمع کیا، ان کے بھتیجے کا بیان ہے کہ میرے چچا کو دوہزار وظیفہ ملتا تھا، جب وہ ملتا تو اپنے لڑکے کو حکم دیتے کہ جاکر اسے خرچ کردو، میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے جس نے ایک دینار چھوڑا، اس پر ایک داغ ہوگا، اورجس نے دو چھوڑے اس پر دو داغ ہوں گے۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. (اصابہ:1/26)
  2. (اسد الغابہ:2/31)