حکیم ناصر اردو غزل کے بہت عمدہ شاعر تھے[1]

مکمل نام ترمیم

حکیم ناصر کا پورا نام محمدناصر تھا۔

پیدائش ترمیم

حکیم ناصر 1947ء میں ہندوستان کے شہر اجمیر میں پیدا ہوئے تھے۔

آبا و اجداد ترمیم

ان کے والد نصیر الدین ندوی اور دادا بھی حکمت کے پیشے سے وابستہ تھے۔ قیامِ پاکستان کے بعد وہ اپنے والدین کے ساتھ پاکستان آ گئے اور کراچی میں رہائش اختیار کی۔

تعلیم و تربیت ترمیم

اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھوں نے ہمدرد طبیہ کالج کراچی سے حکمت کا چار سالہ کورس کیا اور کراچی میں برنس روڈ پر اپنا مطب نظامی دوا خانہ سنبھالا۔

شاعری ترمیم

مریض دیکھنے کے ساتھ ساتھ شاعری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ حکیم ناصر نے غزلیں بھی کہیں اوربہت سے گیت بھی لکھے۔ ان کے لکھے ہوئے کئی گیت مشہور گلوکار عالمگیر نے گائے جو بہت مقبول ہوئے۔ "جب سے تُو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے” ان کی سب سے مشہور غزل ہے جسے عابدہ پروین نے گایا تھا۔

مجموعہ کلام ترمیم

حکیم ناصر کی شاعری کے دو مجموعے

  • "جب سے تُو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے” اور
  • "تم تو نہ مل سکے” کے نام سے شائع ہوئے۔

وفات ترمیم

28 جولائی 2007ء کو حکیم محمد ناصر کراچی میں انتقال کر گئے اور کراچی ہی میں آسودۂ خاک ہوئے۔[2]

حوالہ جات ترمیم