حیاۃ الصحابہ (کتاب)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کی مختصر سیرت
حیاۃ الصحابہ یا حیٰوۃ الصحابہ نامی کتاب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی زندگیوں کی جملہ اوصاف حمیدہ کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی رحمۃ اللہ کی تصنیف ہے۔ یہ مصنف بانی تبلیغی جماعت مولانا الیاس کاندھلوی رحمۃاللہ کے فرزند ہیں۔ اس کا اردو ترجمہ پاکستان کے عالم مولانا احسان الحق نے کیا ہے۔ اس کتاب کے بارے میں یہ بات ذہن نشین رہنا چاہیے کہ اس کی تخریج و تحقیق کا اہتمام نہیں کیا گیا،جس کی بنا پر اس میں موجود روایات پر کُلّی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔[1]اور یہ سمجھ لینا بہتر ہوگا کہ '' اعتماد '' کا مطلب ہے کہ احکامِ شرع میں اس کتاب کی روایات کو دلیل سمجھنا، تو یہ بات مصنف اور مترجم دونوں نے واضح کر دی ہے کہ اس کتاب کا مقصد صرف حیات الصحابہ کا احاطہ کرنا ہے اور امت کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طرزِ زندگی دکھانا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 06 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2014