خارجی اعضاء (تشریح)
خارجی اعضاء جانداروں کے جسم کے وہ اعضاء ہیں کہ جو جسم کے ایک حصہ کو دوسرے حصے سے جوڑتے ہیں اور جسم کو حرکت میں مدد دیتے ہیں، جیسا کہ چلنا، دوڑنا یا چڑھنا وغیرہ۔ کچھ جاندار جسم کے بالائی اعضاء کی مدد سے مال برداری یا چیزوں کو اُٹھانے کا کام بھی کرسکتے ہیں جبکہ کچھ جاندار یہ کام جسم کے مزخر (نچلے) حصے کے اعضاء کی مدد سے بھی سر انجام دیتے ہیں۔ انسانی جسم میں بالائی حصے کے اعضاء کو ہاتھ اور مزخر حصے کے اعضاء کو ٹانگیں کہا جاتا ہے۔