انسان
انسان (انگریزی: Human) (سائنسی نام: Homo sapiens) کا لفظ زمین پر پائی جانے والی اس نوعِ حیات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو جنس انس (homo) سے تعلق رکھتی ہے اور دنیا میں پائی جانے والی دیگر تمام تر انواع حیات سے برتر دماغ رکھتی ہے۔
انسان Human[1] دور: 0.195–0 ما Middle Pleistocene – حالیہ | |
---|---|
ایک بالغ انسان مرد اور عورت
| |
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
Subspecies | |
†Homo sapiens idaltu White et al., 2003 Homo sapiens sapiens |
|
Homo sapiens population density
| |
مرادفات | |
Species synonymy[1]
|
|
درستی - ترمیم |
انسان کہلائی جانے والے نامیہ کی شناخت اس کی سیدھی قامت اور دو ٹانگوں سے چلنے والے نامیوں کے طور پر باآسانی کی جا سکتی ہے مزید یہ کے نوعِ حیاتِ انسان ایک معاشرتی نامیہ ہونے کے ساتھ ساتھ شعور (consciousness) و ادراک (cognition) میں دیگر تمام نامیات کی نسبت اعلٰی معیار تک پہنچا ہوا نامیہ ہے۔ انسان کو آدمفائل:ALAYHE.PNG کی مناسبت سے اردو، عربی، اور فارسی میں آدمی بھی کہا جاتا ہے اور اس کے لیے بشر کا لفظ بھی مستعمل ہے۔ آدمی اور بشر کی طرح انسان کا لفظ بھی اردو میں عربی زبان سے آیا ہے اور اپنی اساس انس سے ماخوذ ہے اور انسان ہی کے معنوں میں انس بھی استعمال ہوتا ہے، اسی لفظ انس سے ناس اور مرکب الفاظ عوام الناس وغیرہ بھی تخلیق کیے جاتے ہیں۔ قرآن میں بھی اس نوع حیات کے لیے انسان کے ساتھ ساتھ متعدد الفاظ استعمال ہوئے ہیں ؛ جن میں ایک انس (سورۃ الرحمٰن آیت 39) بھی ہے۔ انسان کے لیے اساس بننے والا لفظ انس اپنے الف کے نیچے زیر ہمزہ کا حامل ہے جس کو الف پر پیش کے ساتھ والے انس سے مبہم نا کرنا چاہیے جس کے معنی محبت کے ہوتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر انسان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب سانچہ:MSW3 Groves
- ↑ Global Mammal Assessment Team (2008)۔ "Homo sapiens"۔ لال فہرست برائے خطرہ زدہ جاندار نسخہ 2013.2۔ بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2014