"حسینی براہمن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 26:
بھارتی مصنف یوگندر سکند<ref>[http://www.milligazette.com/Archives/2004/16-31May04-Print-Edition/1605200441.htm Hindu followers of Muslim imam ، The Milli Gazette, Vol.5 No.10, MG104 (16-31 مئی 04)<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref> دی ملی گزٹ اور راکیش شرما<ref>[http://smma59.wordpress.com/2007/09/19/brahmins-fought-for-imam-hussain-in-the-battle-of-karbala/ Brahmins Fought for Imam Hussain in the Battle of Karbala | Message of Peace<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref> اپنے مقالات میں لکھتے ہیں کہ ہندوستان کے معروف مؤرخ اور تاریخ دان سیسر کمار مترہ اپنی کتاب The Vision of India کے صفحہ 183 پر لکھتے ہیں کہ اسلام سے قبل بھی ہندوستان اور [[عرب ممالک]] میں تجارتی تعلقات تھے اور بہت سے ہندو تاجر جو مال تجارت ہندوستان سے عرب لیجاتے تھے وہ عرب میں مقیم تھے۔ اور اعلان رسالت کے بعد بھی ان ہندووں میں سے بیشتر افراد رسول خدا کی محفلوں میں شرکت کرتے، اس طرح ان کے تعلقات خاندان رسول سے قائم ہوا۔ جب اکتوبر 680 عیسوی میں واقعہ کربلا پیش آیا تو راہیب دت نامی ہندو تاجر امام حسین کی فوج میں اپنے سات بیٹوں شاس رائے، شیر خا، رائے پن، رام سنگھ، دھارو او ر پورو اور دو دیگر برہمنوں کے ساتھ شامل ہوا اور یزیدی لشکر سے جنگ کی۔ امام حسین نے راہیب کو سلطان کا خطاب بھی عطا کیا۔
 
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا<ref>[{{Cite web |url=http://www.chowk.com/ilogs/65425/32808] |title=آرکائیو کاپی |access-date=2010-01-12 |archive-date=2008-07-20 |archive-url=https://web.archive.org/web/20080720131509/http://www.chowk.com/ilogs/65425/32808 |url-status=dead }}</ref> اپنی اشاعت 21 جنوری 2008 کو، حسینی برہمن، کے عنوان سے لکھتا ہے کہ محرم کے ایام ہندوستان میں بڑی عقیدت سے منائے جاتے ہیں خصوصاً راجستھان، پنجاب اور مدھیہ پردیش کہ جہاں پر حسینی برہمنوں کے کئی خاندان اور ان کے ماننے والے آباد ہیں۔ یہ لوگ دت بھی کہلاتے ہیں۔ ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ان کے بزرگ راہیب اور ان کے بیٹوں نے 10 اکتوبر 680 عیسوی میں کربلا کے میدان میں حسینی فوج کے ساتھ مل کر یزیدی لشکر سے جنگ کی۔ یہ لوگ عاشورہ کے روز واقعہ کربلا کا نقشہ کھینچتے ہیں، ان کی عورتوں اور بچوں نے بینر اٹھا رکھے ہوتے ہیں جن پر امام حسین اور راہب کی یاد میں کلامات درج ہوتے ہیں۔ یہ بلند آواز میں یزیدی ظلم کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔ ماتم بھی کرتے ہیں، بلیڈ سے اپنا سینہ اور زنجیروں سے کمر کو زخمی کرتے ہیں اور نذر نیاز بھی دیتے ہیں۔<ref>ہفت روزہ شہری http://humshehri.com/DetailStory.aspx?ID=2407</ref>
 
== مزید دیکھیے ==