"اردو سائنس بورڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 1 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 40:
 
== تاریخ ==
[[آئین پاکستان]] میں اردو کو قومی زبان کی حیثیت سے ترقی دینے کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں، ان کا تقاضا ہے کہ ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے جو اردو کی ترقی کے لیے اس طرح کام کرے کہ یہ زندگی کے ہر شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو سکے۔ چنانچہ [[1961ء]] میں صدر پاکستان [[محمد ایوب خان]] کا قائم کردہ '''شریف کمیشن''' کی رپورٹ کی روشنی میں کابینہ کے ایک فیصلے میں ادارے کے قیام کی منظوری دی گئی۔ [[24 مئی]] [[1962ء]] میں پہلی قرارداد کے ذریعے مرکزی '''اردو بورڈ برائے ترقی اردو''' وجود میں آیا۔ [[31 اکتوبر]] [[1982ء]] میں نظر ثانی شدہ قرارداد کے ذریعے اس دارے کا نام بدل کر اردو سائنس بورڈ رکھ دیا گیا۔ [[2004ء]] سے یہ ادارہ وزارات تعلیم، حکومت پاکستان کے ماتحت کام کرتا رہا۔ [[2011ء]] میں آئین میں اٹھارویں ترمیم کے تحت وزارت تعلیم کو صوبوں میں تقسیم کر دیا گیا تو ''اردو سائنس بورڈ ''کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا گیا۔ بعد اسے بعد میں [[وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان|وزارت اطلاعات، نشریات و ثقافتی ورثہ]] اور اب اسے '''قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن'''، حکومت پاکستان کے ماتحت کر دیا گیا۔<ref name="ReferenceA">[{{Cite web |url=http://www.urduscienceboard.org.pk/ |title=''اردو سائنس بورڈ'' آفیشل ویب، لاہور، پاکستان] |access-date=2016-04-23 |archive-date=2016-03-05 |archive-url=https://web.archive.org/web/20160305121851/http://www.urduscienceboard.org.pk/ |url-status=dead }}</ref>
 
== اغراض و مقاصد ==
سطر 46:
# اردو کی بنیاد میں اس طرح توسیع کرنا کہ یہ تحریر و تقریر، دونوں لحاظ سے پاکستان کی عام زبان بن جائے۔
# اردو زبان میں پائی جانے والی کمیوں دور کرنا، خصوصاً وہ کمیاں جو قدرتی و سماجی علوم اور ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں پائی جاتی ہیں، یہاں تک کہ اعلیٰ سطح پر اردو ذریعہ تعلیم بن سکے۔
# ان دوسرے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا جو ادبی اور سائنسی میدانوں میں اردو کے فروغ کے لیے کام ک رہے ہیں۔<ref name="ReferenceB">[http://www.urduscienceboard.org.pk/index.php?_a=viewDoc&docId=5/ اغراض و مقاصد، ''اردو سائنس بورڈ'' آفیشل ویب، لاہور، پاکستان]{{مردہ ربط|date=January 2021 |bot=InternetArchiveBot }}</ref>
 
مقاصد کے تحت تفویض کردہ کام: