اردو سائنس بورڈ

علمی و ادبی ادارہ

اردو سائنس بورڈ پاکستان کا ایک علمی، سائنسی و ادبی ادارہ ہے جو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن حکومت پاکستان کے ماتحت کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد اردو زبان میں سائنسی و فنی تعلیم کا فروغ ہے۔

اردو سائنس بورڈ
صدر دفتر 299-اپر مال، لاہور
تاریخ تاسیس مئی 24، 1962؛ 61 سال قبل (1962-05-24)
قسم علمی و ادبی ادارہ
مقاصد اردو زبان کی ترقی و ترویج
خدماتی خطہ پاکستان
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیر
باضابطہ ویب سائٹ http://urduscienceboard.org/en/

تاریخ ترمیم

آئین پاکستان میں اردو کو قومی زبان کی حیثیت سے ترقی دینے کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں، ان کا تقاضا ہے کہ ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے جو اردو کی ترقی کے لیے اس طرح کام کرے کہ یہ زندگی کے ہر شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو سکے۔ چنانچہ 1961ء میں صدر پاکستان محمد ایوب خان کا قائم کردہ شریف کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کابینہ کے ایک فیصلے میں ادارے کے قیام کی منظوری دی گئی۔ 24 مئی 1962ء میں پہلی قرارداد کے ذریعے مرکزی اردو بورڈ برائے ترقی اردو وجود میں آیا۔ 31 اکتوبر 1982ء میں نظر ثانی شدہ قرارداد کے ذریعے اس دارے کا نام بدل کر اردو سائنس بورڈ رکھ دیا گیا۔ 2004ء سے یہ ادارہ وزارات تعلیم، حکومت پاکستان کے ماتحت کام کرتا رہا۔ 2011ء میں آئین میں اٹھارویں ترمیم کے تحت وزارت تعلیم کو صوبوں میں تقسیم کر دیا گیا تو اردو سائنس بورڈ کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا گیا۔ بعد اسے بعد میں وزارت اطلاعات، نشریات و ثقافتی ورثہ اور اب اسے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، حکومت پاکستان کے ماتحت کر دیا گیا۔[1]

اغراض و مقاصد ترمیم

ابتدائی قرارداد میں تفویض کردہ اغراض و مقاصد:

  1. اردو کی بنیاد میں اس طرح توسیع کرنا کہ یہ تحریر و تقریر، دونوں لحاظ سے پاکستان کی عام زبان بن جائے۔
  2. اردو زبان میں پائی جانے والی کمیوں دور کرنا، خصوصاً وہ کمیاں جو قدرتی و سماجی علوم اور ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں پائی جاتی ہیں، یہاں تک کہ اعلیٰ سطح پر اردو ذریعہ تعلیم بن سکے۔
  3. ان دوسرے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا جو ادبی اور سائنسی میدانوں میں اردو کے فروغ کے لیے کام ک رہے ہیں۔[2]

مقاصد کے تحت تفویض کردہ کام:

  1. اردو زبان کے ذخیرہ الفاظ میں اضافے کے لیے پاکستان کی علاقائی زبانوں کی لغات تیار کرنا۔
  2. دائرۃ المعارف اور دیگر معلوماتی کتب کی تیاری تاکہ نئے قارئیں کی حد تک اردو ادب میں پائے جانے والے خلا کو پُر کیا جاسکے ۔
  3. اردو ادب میں پائی جانے والی کمیوں کو دور کر نے کے لیے ایک مرحلہ وار منصوبہ تشکیل دینا اور اردو کی ترقی کے لیے کام کرنے والے دوسرے اداروں کے تعاون کو پایہ تکمیل تک پہنچانا۔[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "اردو سائنس بورڈ آفیشل ویب، لاہور، پاکستان"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2016 
  2. ^ ا ب اغراض و مقاصد، اردو سائنس بورڈ آفیشل ویب، لاہور، پاکستان[مردہ ربط]

بیرونی روابط ترمیم