ستارہ

نظرثانی بتاریخ 12:41، 8 اگست 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: thumb|300px|ستاروں کی ایک جُھرمٹ '''ستارہ''' (فارسی)، '''نجم''' (عربی) یا '''تارا''' (سنسکرت)...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

ستارہ (فارسینجم (عربی) یا تارا (سنسکرت) شاکلہ (پلازما) کا ایک جسیم اور چمکیلا گیند ہے. زمین کا قریب ترین ستارہ سورج ہے جو کہ زمین پر زیادہ تر توانائی کا منبع ہے. دوسرے ستارے رات کو نظر آتے ہیں، جب سورج کی روشنی اُن کی روشنی کو ماند نہیں کرتی. وُہ ستارے جو ہم رات کے وقت اپنی برہنہ آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں، تمام ملکی وے کہکشاں، جس میں ہمارا نظامِ شمسی بھی شامل ہے، سے تعلق رکھتے ہیں. تقریباً، 5000 ستارے اپنی برہنہ آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں. ستارہ، اپنی زندگی کے زیادہ تر حصّے میں، اِس لئے چمکتا ہے کہ اُس کے گودے میں حرمرکزی ائتلاف ہوتا ہے جس کی وجہ سے توانائی خارج ہوتی ہے، یہ توانائی ستارے کے اندرون میں چلتی ہے اور پھر باہر خلاء میں منتشر ہوجاتی ہے. ہائیڈروجن اور ہیلئیم سے بھاری، قریباً تمام عناصر، ستاروں میں ائتلافی عملیات سے تخلیق پائے.

ستاروں کی ایک جُھرمٹ

ترکیب

تمام ستارے گرم دہکتے ہوئے گیس سے بنے ہیں. کچھ ستاروں کے بیرونی تہیں اِتنی خالی ہیں کہ اُن کو سُرخ-گرم خلا کہنا بے جا نہ ہوگا. دوسرے ستارے بہت کثیف ہیں کہ بیرونی تہوں کے مادہ سے بھرا ایک چمچہ کئی ٹن وزن کا ہوگا. ستارے زیادہ تر ہائیڈروجن اور تھوڑے سے ہیلئیم گیس سے بنے ہیں. دوسرے عناصر بھی بہت تھوڑے مقدار میں موجود ہیں جیسے: آکسیجن، کاربن، نیآن اور نائیٹروجن.


سورج

سورج، ہماری زمین کا قریب ترین ستارہ ہے. اِس کا زمین سے فاصلہ تقریباً 150 ملین کلومیٹر ہے. یہ دوسرے نظر آنے والے ستاروں سے مختلف ظاہر ہوتا ہے اِس کی وجہ یہ ہے کہ یہ زمین سے اگلے قریب ترین ستارے سے 250,000 گُنا زیادہ زمین کے قریب ہے. دوسرا قریب ترین ستارہ زمین سے 30 ٹرلین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے. روشنی کو سورج سے زمین تک پہنچنے میں 8 منٹ لگتے ہیں. بعید ستارے اِتنے دُور ہیں کہ اُن کی روشنی زمین تک پہنچنے میں کروڑوں سال لگاتی ہے.