برقی مولّد

نظرثانی بتاریخ 16:17، 8 اگست 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: thumb|400px|برقی مولّد کی تصوّراتی ساخت '''برقی تولید''' یا '''بجلی پیدا کاری''' میں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

برقی تولید یا بجلی پیدا کاری میں، برقی مولّد ایک ایسا آلہ ہے جو عموماً برقناطیسی تحریض کو استعمال کرتے ہوئے میکانی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرتا ہے، برقی توانائی کا میکانی توانائی میں اُلٹا تبادلہ محرک (motor) کرتا ہے. اور شاید اِسی بناء پر محرک اور برقی مولّد میں کئی باتیں مشترک ہیں.

برقی مولّد کی تصوّراتی ساخت

مولّد، برقی چارجوں کو ایک بیرونی برقی دَور میں حرکت کرنے پر مجبور کرتا ہے، لیکن یہ بجلی یا چارج نہیں پیدا کرتا جو کہ پہلے سے اِس کے خَم شدہ تاروں میں موجود ہوتی ہے. یہ کچھ حد تک آبی پمپ سے مماثلت رکھتا ہے، جو پانی کا بہاؤ تو بناتا ہے لیکن اپنے اندر پانی پیدا نہیں کرتا.

تاریخی اِرتقاء

مقناطیسیت اور بجلی کے درمیان تعلق کی دریافت سے پہلے، برق سکونی مولّد ایجاد ہوئے جو برق سکونی اُصولوں پر کام کرتے تھے. یہ مولّد بہت زیادہ وُولٹیج اور کم برقی جار پیدا کرتے تھے.