زاویہ

نظرثانی بتاریخ 10:09، 5 ستمبر 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{دیگر|زاویہ}} thumb|100px|نشانِ زاویہ '''علمِ ہندسہ''' و '''مثلثیات''' میں، وہ شکل جو دو اضلاع کا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

علمِ ہندسہ و مثلثیات میں، وہ شکل جو دو اضلاع کا ایک ہی نقطہ پر ملنے سے بنتی ہے، زاویہ (عربی. انگریزی: Angle) کہلاتی ہے.

نشانِ زاویہ


اقسام

 
قائمہ زاویہ

قائمہ زاویہ

وہ زاویہ جس کی مقدار 90 درجہ کے برابر ہو، قائمہ زاویہ کہلاتا ہے.

حادہ زاویہ

وہ زاویہ جس کی مقدار 90 درجہ (قائمہ زاویہ) سے کم ہوتی ہے، حادہ زاویہ کہلاتا ہے.

منفرجہ زاویہ

وہ زاویہ جس کی مقدار قائمہ زاویہ (90 درجے) سے زیادہ اور دو قائمہ زاویوں (180 درجے) سے کم ہوتی ہے، منفرجہ زاویہ کہلاتا ہے.

مستقیم زاویہ

وہ زاویہ جس کی مقدار دو قائمہ زاویوں (180 درجے) کے برابر ہوتی ہے، زاویہ مستقیم کہلاتا ہے.


مزید دیکھئے