بند تعقیب کاری

نظرثانی بتاریخ 08:57، 26 جون 2011ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''بند تعقیب کاری''' (closed captioning) ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی بعید نما (television)، منظری [[display device|پ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

بند تعقیب کاری (closed captioning) ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی بعید نما (television)، منظری پردہ (video screen) یا دیگر نمائشۂ بصریہ (visual display) پر اِس مقصد کیلئے متن دکھایا جاتا ہے تاکہ خواہشمند حضرات کو اِضافی یا تشریحی معلومات مہیّا کی جاسکیں.

بند تعقیبات عموماً کسی برنامے (program) کے سمعی جزء (audio portion) کا متن دِکھاتے ہیں.

اِصطلاحیات

بند تعقیبکاری میں ’’بند‘‘ کا لفظ اِس بات کی طرف اِشارہ کرتا ہے کہ صرف وہ ناظرین ان تعقیبات کو دیکھ پاتے ہیں جنہوں نے ان کو فعال کیا ہو. اِس کے برعکس ’’آزاد تعقیبات‘‘ (open captions) وہ تعقیبات ہیں جو تمام ناظرین کو نظر آتے ہیں. اِس کے علاوہ ’’ذیلی عنوانات‘‘ (subtitles) ایک قسم کے تعقیبات ہیں جو اُس وقت استعمال کئے جاتے ہیں جب ناظر سُن سکتا ہو لیکن اُسے زبان یا لہجے کی سمجھ نہیں آرہی ہو، یا کلام صاف نہیں ہو، تو ذیلی عنوانات گفتگو اور پردے پر نظر آنے والے کچھ متن کا تحریری نقل پیش کرتے ہیں. جبکہ ’’تعقیبات‘‘ (captions) بہرے اور سُننے کی کمزور طاقت رکھنے والے ناظر کو تمام ضروری سمعی مشمولات (audio content) مثلاً گفتگو اَور غیرکلامی (non-speech) معلومات جیسے کہ بولنے والے افراد کی شناخت اور، کبھی کبھار، اُن کے اندازِ گفتگو، کو الفاظ یا علامات کو استعمال کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں.

نیز دیکھئے