"تابکاری کی اقسام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 28:
|{{SubatomicParticle|neutron}} → {{SubatomicParticle|proton}} + {{SubatomicParticle|electron}} + {{SubatomicParticle|electron antineutrino}}
|}
نیوٹرون کے ٹوٹنے کی وجہ اسکے ایک down quark کا up quark میں تبدیل ہونا ہے۔ بننے والے تینوں ذرات میں سے پروٹون تو مرکزے میں ہی رہ جاتا ہے مگر الیکٹرون اور الیکٹرون اینٹی نیوٹرینو بڑی تیز رفتاری کے ساتھ باہر آ جاتے ہیں۔ یہ الیکٹرون کاغذ میں سے آر پار گزر سکتے ہیں، ہوا میں بھی ایک دو میٹر سفر کر سکتے ہیں مگر [[ایلومینیئم]] کی ایک ملی میٹر موٹی چادر میں سے نہیں گزر سکتے۔<br />
بی ٹا ذرہ خارج کرنے سے ایٹمی مرکزے کے وزن میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آتی کیونکہ الیکٹرون کا وزن نیوٹرون اور پروٹون کے مقابلے میں لگ بھگ 1800 گنا کم ہوتا ہے اور [[ماس نمبر]] ایک مکمل عدد ہوتا ہے (یعنی اس میں اعشاریہ نہیں ہو سکتا)۔ بی ٹا ذرہ خارج کرنے سے ایٹمی مرکزے کا ایٹمی نمبر (یعنی پروٹون کی تعداد) ایک بڑھ جاتا ہے۔ مثال کے طور پر جب ہائیڈروجن کے ہمجاء (isotope) [[ٹرائیٹیئم]] سے بی ٹا ذرہ خارج ہوتا ہے تو [[ہیلیئم]]<sup>3</sup> بنتی ہے۔<br />
:{| border="0" dir=ltr
|- style="height:2em;"
|{{Nuclide|Tritium}}&nbsp;||→&nbsp;||{{Nuclide|Link|helium|3|charge=1+}}&nbsp;||+&nbsp;||{{SubatomicParticle|link=yes|Electron}}&nbsp;||+&nbsp;||{{SubatomicParticle|link=no|Electron Antineutrino}}
|}
 
 
 
 
* <sup>+</sup>β: ایسے ناپائیدار ایٹمی مرکزے جن میں [[پروٹون]] ضرورت سے زیادہ ہوں ان میں کوئی ایک پروٹون تبدیل ہو کر نیوٹرون بن جاتا ہے اور دو نئے ذرات بنتے ہیں جو [[پوزیٹرون]] اور الیکٹرون [[نیوٹرینو]] ہوتے ہیں۔ چونکہ نیوٹرون پروٹون سے تھوڑا سا بڑا ہوتا ہے اس لیئے اس عمل میں توانائی خارج ہونے کی بجائے جذب ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہ <sup>-</sup>β کے مقابلے میں کمیاب ہوتا ہے۔