"سیارچہ شکن ہتھیار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2:
 
== تاریخ ==
1950 میں [[امریکہ]] اور [[روس]] نے فضا سے خلا میں مار کرنے کے تجربات کیے جو زیادہ کامیاب نہیں ہوئے۔ 1959 میں امریکہ نے ایسا ایک تجربہ کیا مگر میزائیل ھدف سے 6000 میٹر دور گذرا۔1963 میں امریکہ نے ایسے تجربات ترک کر دیے۔ لیکن مبینہ طور پر انہیں خفیہ انداز میں جاری رکھا ہوا ہے۔ روس نے1967 میں ایسے تجربات شروع کیے اور 1976 میں اے۔ایس۔اے۔ٹی میزائیل بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ جواباً امریکہ نے ایسے کوشش کی اور 1983 میں ایسا ہی میزائیل تیار کر لیا۔ 13 ستمبر 1985 میں اس کا پہلا کامیاب تجربہ کیا۔ دوسرا طریقہ جس پر کام کیا گیا وہ یہ تھا کہ خلا میں چھوٹے درجہ کے ایٹمی دھماکے کر کے سیارچوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کی جائے۔ 1967 میں ایک عالمی معاہدہ کے تحت خلا میں [[ایٹمی ھتھیار]] چلانے پر پابندی لگائی گئی مگر اس بات پر کوئی پابندی نہیں لگی کہ فضا سے خلا میں وار کیا جائے یا
زمین سے خلا میں وار کیا جائے۔
تیسرا طریقہ لیزر شعاووں کے ذریعے سیارچوں کو تباہ کرنا ہے جس پر آج کل [[چین]] سمیت کئی ممالک کام کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی معاہدوں کو بالائے طاق رکھ کر امریکہ نے پھر خلا ہی سے خلا میں مار کرنے والے میزائیلوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ [[زیریں سرخ شعائیں]] استعمال کر کے بھی سیارچوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔