سید سلمان رضوی
سہ ماہی منصوبہ/اکتوبر تا دسمبر 2015ء، کا آغاز ہو چکا ہے۔ براہ مہربانی پابندی کے ساتھ مندرجہ بالا ربط پر جا کر تجویز کیے گئے موضوعات اور منصوبہ جات کو توجہ دیں۔ |
السلام علیکم! اہل بیت کے بارے میں آپ کے مضامین پڑھ کر خوشی ہوئی۔ جاری رکھیے۔ اور یہ سانچے یاد رکھیے:* صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے {{درود}}* علیہ السلام کے لیے {{ع مذ}}* کے لیے {{ع مو}}* رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے لیے {{رض مذ}}* رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا کے لیے {{رض مو}}
اور ایک سوال:
سلام اللہ علیہا کو پر ترجیح دیے جانے کی کیا کوئی خاص وجہ ہے؟
حیدر 12:53, 26 جنوری 2007 (UTC)
تنقید
ترمیماسلام علیکم، ویکیپیڈیا میں خوش آمدید!" مذہبی" موضوعات پر آپ کے تحریر کردہ کچھ مضامین نظر سے گزرے۔ میرا مشورہ ہے کہ وہاب صاحب کے لکھے ہوئے سوانحی مضامین پر نظر ڈالیں۔ اس سے اندازہ ہو گا کہ ویکیپیڈیا پر مضامین کا کس طرح کا مزاج ہے۔ مذہبی شخصیات سے عقیدت اپنی جگہ، مگر یہاں اس طرز تحریر کی پزیرائی نہیں کی جا سکتی۔ اس طرح کے اسلوب کی مذہبی ویب سائٹ پر تو جگہ بنتی ہے مگر یہاں نہیں۔ مجھے ان موضوعات پر لکھنے یا ان پر بحث کرنے کا شوق نہیں۔ یہ بات اس لیے لکھ رہا ہوں کہ یہ وکیپیڈٰیا ہے، ہر کوئی ترمیم کر سکتا ہے۔ بعد میں آنے والے لوگ ان کو دوبارہ لکھیں گے۔ آپ کی محنت کا فائدہ اسی وقت ہے جب تحریر کا زیادہ حصہ برقرار رہ سکے۔ اس کا طریقہ یہی کہ علمی انداز میں لکھا جائے۔ میری عرضداشت درشت معلوم ہو تو معافی چاہتا ہوں۔ اس بحث میں مذید حصہ لینے کا میرا ارادہ نہیں۔ --Urdutext 00:38, 27 جنوری 2007 (UTC)
جواب
ترمیممحترم۔ آپ کے خیالات کا شکریہ۔ میں نے ویکیپیڈیا پر یہ سلسلہ شروع کرنے سے پہلے اس کی پالیسی کا بغور مطالعہ کیا ہے۔ میری گزارش ہے کہ انہی موضوعات کو انگریزی ویکیپیڈیا پر پڑھ لیں۔ آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ میں نے بہت احتیاط سے کام لیا ہے۔ آپ اپنا نقطہ نظر ان صفحات پر پیش کرنے میں آزاد ہیں۔ " مذہبی" موضوعات بھی ضروری ہیں۔ دوسرے مضامین میں بھی آپ کے تعاون سے شرکت کا ارادہ رکھتا ہوں۔
اسلام علیکم ۔
آپ یہ تو جانتے ہوں گئے کے وکیٹیڈیا پر حقوق ادبیہ کا خیال رکھا جاتا ہے۔ آپ نے مضمون حسین علیہ السلام اور یزید بن معاویہ میں جو مواد ڈالا ہے وہ یہاں [1] [2] سے لیا گیا ہے۔ یہ تمام مواد مضمون سے خارج کر دیا گیا ہے۔
آپ آئندہ سے اس سلسہ میں احتیاط سے کام لیں۔ شکریہ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 01:25, 27 جنوری 2007 (UTC)
محترم۔ درست ہے کی کچھ مواد مختلف جگہ سے لیا گیا ہے مگر جس جگہ کی آپ نے حوالہ دیا ہے وہ ان کتابوں کی بعینہ ترجمہ ہے جس کا حوالہ میں نے متعلقہ صفحہ پر دیا تھا۔ بہرحال چونکہ دوسرا نقطہ نقطہ نظر بھی پیش کرنا ضروری ہے اس لیے میں اپنے الفاظ میں اسے پیش کر دوں گا۔ شکریہ۔۔۔ صارف: سید سلمان رضوی
- میں نے اکثر مذہبی مضامین کو پڑھا نہیں ہوں (یا موقع نہیں ملا) اس لیے ان پر کوئی واضع رائے بھی نہیں دے سکتا۔ بس یہ ہے کہ وہاب صاحب نے واقعی ممکنہ حدد تک غیر جانبداری کی مثال قائم کرتے ہوئے معلومات فراہم کرنے کا ایک عملی نمونہ پیش کیا ہے جس سے بھر پور فائدہ اٹھانا بہت اچھا ہوگا۔
- سیف اللہ صاحب نے جو اوپر مواد کا اصل منبع واضع کیا ہے اس کو بھی میں نے دیکھا نہیں ہے، بس مذہبی مضامین پر اتنا کہوں گا کہ ہمکو حقوق ادبیہ کا نفاذ کرتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ کیونکہ صرف اس وجہ سے حقوق ادبیہ کی پامالی نہیں کہ سکتے کہ وہ مضمون کسی دوسری سائٹ پر بھی موجود ہے، مذہبی مضامین اور انکا مواد تو کتنی ہی جگہوں پر ہوسکتا ہے۔ ہاں اگر وہ مواد کسی عالم کی ذاتی کاوش ہے اور اس نے اس کو دائرہ عام میں دینے سے بھی اجتناب کیا ہے تو پھر اسے شامل نہیں کی جاسکتا، جب تک اس کی اجازت نہ لے لی جائے۔ افراز
تبادلہ خیال
ترمیمصارف کا صفحہ عام طور پر صارف ہی ایڈٹ کرتا ہے۔ صارف صفحہ کے ساتھ جو "تبادلہ خیال" کا صفحہ ہوتا ہے، اس پر پیغام کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔ --Urdutext 01:50, 27 جنوری 2007 (UTC)
شکریہ۔ سید سلمان
وعلیکم اسلام
آپ نے میری نسبت اچھی ابتدا کی ہے۔ سلمان فارسی اس وقت ایک عمدہ شکل میں ہے۔ ہم سب لوگ یہاں آپ کی مدد کے لیے ہیں۔ کسی بھی وقت اگر آپ کو کوئی مسلہ ہو تو ہم میں سے کسی سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:47, 28 جنوری 2007 (UTC)
دستخط اور زمرہ جات
ترمیممیرے نام کے ساتھ جو وقت اور تاریخ آتی ہے وہ ایک خود کار عمل ہے۔ آپ بھی اس طرح کرنا چاھیں تو صرف --~~~~ لکھ کر اس کی نمائش کریں۔ آپ اسے مزید تفصیل سے یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔
زمرہ جات بھی بالکل اسی طرح بنتے ہیں جس طرح سے کوئی نیا صفحہ۔ مثلا زمرہ:ال م کا کوئی وجود نہیں ہے۔ آپ اس زمرے میں جا کر اگر کچھ لکھ کر محفوظ کر دیتے ہیں تو نیا زمرہ بن جائے گآ۔ کسی بھی صفحہ کو کسی زمرے میں شامل کرنا ہو تو صفحہ کے آخر میں جا کر
۔۔ ۔۔۔ لکھ دیں۔ غور کیجئے گا، حالانکہ نہ آپ نے اور نہ میں نے یہ زمرہ بنائیہ ہے مگر اس زمرے میں یہ صفحہ لازمی ہوگا، کیونکہ اس صفحہ کا اگر نسخہ دیکھیں تو صفحہ کے آخر میں میں نے زمرے کا اندراج کیا ہے۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:54, 30 جنوری 2007 (UTC)
- زمرہ جات کے بارے میں بھی آپ مزید تفصیل یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:56, 30 جنوری 2007 (UTC)
- ع کی غلطی پر نشان دہی کرنے کا شکریہ، درست کر دیا گیا ہے اور اب دوسرا کام زمرے کو درست کرنا ہے جس کے لیے ایک ایک مضمون میں جاکر تبدیلی کرنا ہوگی۔ آپ چاہیں تو آپ کردیجیئے۔ ویسے ایک بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ جغرافیا بھی درست ہے۔ ہاں جعرافیا واقعی غلط تھا :-) ایک بار پھر شکریہ۔ افراز
- زمرہ درست کر دیا ہے۔ آپ چاہیں تو اس جگہ پر منتظمین میں شامل ہونے کے لیے اپنا اندراج کرسکتے ہیں۔ افراز
- جی آپ نے درست کہا۔ اور ویسے منتظم بننے کہ بعد سوائے اس کے کچھ اضافہ نہیں ہوتا کہ محفوظ صفحات میں ترمیم کرسکیں۔ خیر ابھی ہم سب کو مل کر بہت کام کرنا ہے، انشااللہ سب کچھ ہوجائے گا۔ افراز
تصاویر
ترمیمجی بالکل آپ کسی بھی زبان کے ویکیپیڈیا سے کوئی بھی تصویر اردو ویکیپیڈیا پر استعمال کرسکتے ہیں۔ بعض تصاویر کے ساتھ اس کے اجرا کردہ کا اجازہ بھی منسلک ہوتا ہے جو خود بخود اردو ویکی پر آجائے گا۔ مزید یہ کہ اس جگہ جتنی بھی تصاویر ہیں انہیں تو آپ کو زبراثقال (upload) کرنے کی بھی ضرورت نہیں بس اسی طرح تصویر کا نام اپنے مضمون میں لکھ دیجیئے کہ جیسے وہاں لکھا ہوا ہے اور تصویر آپ کے مضمون میں خود بخود آجائے گی، مثلا یہ تصویر ۔ جغرافیہ کا ربط ابھی درست کیئے دیتا ہوں۔ افراز
- چلیں بہت اچھی بات ہے اگر آپ کا فونٹ درست نظر آنے لگا۔ ویسے کوئی مسلہ ہے ضرور، کیونکہ میرے پاس ابھی تک times new roman ہی آ رہا ہے :-) افراز
وقت ضائع
ترمیمآپ تبادلۂ خیال اور غیر متعلق صفحات پر ہجے درست کر کہ کیوں وقت ضائع کرتے ہیں؟ افراز
- سلام، بالکل ٹھیک ہوں۔ میں سمجھا آپ تبادلۂ خیال پر ہجے وغیرہ درست کر رہے ہیں اس لیے کہا کہ اس کام میں الجھنے کا فائدہ نہیں۔ جی اصل میں آخری جو ترمیز ہے نہ اس صفحہ پر اس میں wiki editing کام نہیں کر رہی۔ میں دیکھتا ہوں اس کو اگر ختم کیا جس کے ۔
درست ہو گیا
ترمیماب درست ہو گیا ہے۔ اصل میں فہد صاحب < pre > لگا کر < / pre > لگانا بھول گئے تھے۔ افراز
- دیکھو بھائی برا نہیں ماننا۔ میں نے تو آپ کے فائدے کے لیے ہی کہا تھا۔ غلط فہمی کی وجہ سے ہی صحیح :-) افراز
- بالکل۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ ہر نئے داخل ہونے والے مضمون پر ایک نظر ضرور ڈال لوں۔ اوپیک کے مکمل ہونے کا انتظار رہے گا :-) افراز
نمائش
ترمیمسلمان صاحب یہ بتایئے کہ نمائش کا بٹن دبانے پر PREVIEW کا منظر EDITBOX کے اوپر آتا ہے یا نیچے؟ اصل میں PREVIEW کو اوپر آنا چاہیے مگر میرے پاس تو یہ EDITBOX کے نیچے آ رہا ہے۔ اگر آپکے پاس بھی ایسا ہی ہے تو پھر اسے دیوان عام میں بیان کرنا پڑے گا۔ افراز
تصاویر
ترمیماگر آپ تصویر کسی ایسے سافٹوئر میں بناتے ہیں جو SVG یا کسی XML فارمیٹ میں محفوظ کر سکتا ہے، تو تصویر کا مسودہ بھی ساتھ ہی ویکیپیڈیا پر محفوظ کر دیا کریں۔ مثلاً inkscape --Urdutext 00:30, 7 فروری 2007 (UTC)
- ایکسل سے میرا زیادہ تجربہ نہیں، save as کر کے دیکھیں کہ اور کیا فارمیٹ ہیں۔ مسودہ سے مراد کی مثال یہ ایک میری تصویر Image:feedback_logistic.png ہے۔
--Urdutext 00:49, 7 فروری 2007 (UTC)
- آپ inkscape ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھیں۔ یہ SVG میں محفوظ کر سکتا ہے، جو XML ہے۔ یعنی یہ ٹیکسٹ فائل ہو گی، جو آپ تصویر کے ساتھ ہی ویکیُیڈیا پر محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کے بعد کوئی بھی اگر تصویر میں تبدیلی کرنا چاہے تو تصویر کے ساتھ اس کا source بھی موجود ہو گا، جسے inkscape میں ڈال کر آسانی سے تبدیلی کی جا سکے گی۔ دوبارہ تصویر نہیں بنانا پڑے گی۔ (اس چارٹ کی فکر مت کریں۔ مستقبل میں جو پچیدہ تصاویر آپ بنائیں گے ان کی بابت کہہ رہا ہوں)
--Urdutext 01:09, 7 فروری 2007 (UTC)
Keep it up
ترمیمالسلام وعلیکم، سلمان صاحب آپ کے مضامین پڑھ کر یقین کریں بہت خوشی ہو رہی ہے آپ ویکیپیڈیا پر بہترین مضامین کا اضافہ کر رہے ہیں۔ اگر کسی قسم کی مسئلہ ہو تو میں آپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ Keep it up man والسلام --Fkehar 09:36, 8 فروری 2007 (UTC)
- شکریہ! برادر اردو 84 ویں نمبر پر آئے یا 200 ویں نمبر پر، ایک بات تو آپ تسلیم کریں گے کہ ویکیپیڈیا اردو زبان میں انٹرنیٹ پر سب سے وسیع علمی ذخیرہ بنتا جا رہا ہے اور انشاء اللہ اگر اسی محنت سے کام کرتے رہے تو اگلے چند سالوں میں یہ بہترین انسائیکلوپیڈیا بن سکتا ہے۔ بس مسلسل کوشش درکار ہے۔ والسلام --Fkehar 12:30, 8 فروری 2007 (UTC)
- سلمان صاحب ایک گزارش ہے، آپ اپنے مضامین میں انگریزی ویکی کا ربط لازمی دیا کیجیئے۔ اب کوئی دیودار کو مزید پڑھنا چاہے تو کیا کرے؟ افراز
- دوسرے ویکی کے ربط سے آپکی کیا مراد ہے؟ نظر آتے تو ہیں سائڈ مینیو میں۔ اس طرح لکھا جاتا ہے [ [ en:Cedar ] ] -------- مثال کے لیے دیودار دیکھیے۔ افراز
- وعلیکم اسلام، بہت شکریہ آپ نے بہت مفید اطلاع فراہم کی۔ فی الحال میری کوشش یہ ہے کہ تمام نباتات کی scientific classification لکھ دوں۔۔ اس کے بعد انپر مضمون لکھنے کا کام زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ آپ چاہیں تو آپ بھی ان میں ترمیمات کرکہ مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ افراز
متبادلات
ترمیم- پہلا کام تو یہ کیجیئے کہ جہاں آپ نے medicine کے لیے علم الادویہ استعمال کیا ہے اسے تبدیل کر کہ طب کیجیئے، medicine کا متبادل طب ہی ہے اور ویکیپیڈیا پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ صفحہ اول پر موجود bilingual list اور computar glossary میں دیکھ لیا کیجیئے اور نہ ملے تو search box میں لکھ کر تلاش پر click کر لیا کیجیئے۔ اس طرح آپ کو بہت سے الفاظ مل جائیں گے۔
- pharmacy کا متبادل، علم الادویہ ہے۔
- dentistry کا متبادل، علم اسنان ہے۔
افراز
- جی بہت بہتر۔ اصل میں سلمان صاحب بات یہ ہے کہ ہم لوگوں کو ایک انگریزی اصطلاح کے ایک ہی اردو اصطلاح اختیار کرنی چاہیے ورنہ نتیجہ وہی ہوگا کہ جو اب تک اردو میں ہوتا آیا ہے، حد تو یہ ہے کہ اگر لغت بھی کھول کر دیکھی جائے تو اول تو جدید الفاظ ملتے ہی نہیں اور جو ملتے بھی ہیں وہ کسی لغت میں کچھ اور کسی لغت میں کچھ لکھا جاتا ہے۔ اس طرح ایک انگریزی اصطلاح کے لیے رنگ برنگی اصطلاحیں اردو میں موجود ہیں۔ اس طرح کے اٹکل پچو کام سائنس میں نہیں چلا کرتے۔ آپ کا کیا ہوا ہر کام بہترین ہے اور مجھے آپ پر مکمل بھروسا ہے کہ آپ جو کچھ بھی کریں گے منظم اور بہتر ہی کریں گے۔ دعاگو۔ افراز
قواعد
ترمیمجناب سلمان صاحب، آپ نے سانچے میں dentistry کا ترجمہ اسنان لکھا ہے جو درست نہیں ہے۔
- عربی قواعد کی رو سے
- علم الاسنان
- علم اسنان
- فارسی قواعد کی رو سے
- اسنانیات
شکریہ، افراز
- سلمان صاحب معاف کیجیئے گا میں نے توجہ نہیں دی تھی، اصل میں اگر علم طب و اسنان لکھا جائے تو تو پھر اسنان کے ساتھ الگ سے علم لگانے کی ضرورت نہیں رہتی، میں نے اپنی غلطی کو خود درست کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چند تبدیلیاں کی ہیں، ایک نظر دیکھ لیجیئے گا۔ شکریہ افراز
- سلمان بھائی، agency کے لیے وکالہ مناسب نہیں؟ افراز
- نہیں نہیں میں نے گماشتگی کو نامناسب نہیں کہا، یہ گماشتہ سے بنا ہے اور گماشتہ، agent کو کہتے ہیں۔ مگر اردو میں آج کر گماشتگی تو بالکل ناپید ہے (یا ہوچکا ہے) اور گماشتہ اکثر اچھے معنوں میں نہیں اختیار کیا جاتا اسی طرح کارندہ بھی agent کو کہتے ہیں مگر وہ انسان کے لیے زیادہ مخصوص ہوجاتا ہے جبکہ سائنس میں agent ہمیشہ انسان نہیں ہوتا، یہ کوئی سالمہ بھی ہوسکتا ہے اور کوئی اختراع یا پرزہ بھی۔ اگر یہ مناسب لگتا ہے تو اسی کو چلنے دیتے ہیں کیونکہ گماشتگی بھی غلط نہیں اور وکالہ بھی۔ فیصلہ آپ پر :-) افراز
- صحیح ہے۔ عامل کو ویکیپیڈیا پر processor کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ افراز
- سلمان صاحب ماشااللہ بہت خوبصورت اور عمدہ مضمون تحریر کیا ہے آپ نے قطب شمالی پر۔ ابتدا میں جو 5 اقسام دی گئی ہیں ان کے HYPERLINK کی میرے خیال میں تو ضرورت نہیں کیونکہ ایک تو یہ کہ سب اسی صفحہ پر موجود ہے اور دوسرے یہ کہ خودکار فہرست (CONTENTS) میں بھی خود بخود آ رہی ہیں۔ افراز
- سلمان صاحب اردو کے موجودہ خطوط میں درجے کا نشان نظر نہیں آتا، چوکور خانہ سا آتا ہے۔ °90 کو اس طرح لکھنا مناسب ہے °90 یعنی بلا کسی فضاء یا اسپیس کے { {ر} } °90 { {ڑ} }۔ افراز
- دو جگہوں پر { {ر} } اور { {ڑ} } کا سانچہ لگایا ہے، فرق دیکھیے
افراز
دار الحکومت فہرست
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! امید ہے خیریت سے ہوں گے، آپ نے دارالحکومتوں کی ایک فہرست پر اعتراض اٹھایا ہے آپ جدول کے اوپر جو سرخیاں لگائی گئی ہیں ان کے ساتھ ایک چھوٹا سا ڈبہ بنا دیکھ رہے ہوں گے آپ کو ملک کے نام سے، عظیم شہر کی ترتیب یا دار الحکومت کسی بھی ترتیب سے فہرست کو ترتیب دینا ہے تو اس پر کلک کر دیں آپ کو اسی طرح نظر آئے گی۔ مثلا اگر آپ ملک کے نام کے حساب سے ترتیب دینا چاہتے ہیں تو ملک کے نام کے برابر میں ڈبے پر کلک کریں تو سب سے پہلے آ سے آنے والے ملک پھر الف اور پھر دیگر ممالک آئیں گے۔ اگر سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں شکریہ والسلام Fkehar 11:09, 23 فروری 2007 (UTC)
قرآن مجید
ترمیمبرادر! ابھی تو سانچے وغیرہ ترتیب دے رہا ہوں، کوشش ہے کہ آج کچھ کام شروع کردوں، ایک دو دن میں باقاعدہ شروع کردوں گا، مدد دینے کا شکریہ، بالکل آپ سے رجوع کریں گے، بہت بہت شکریہ۔ حوالے کا مطلب میں نہیں سمجھا، کس طرح کے حوالے؟ نام کے حوالے سے یہ کہ ہم redirects بنادیں گے۔ (انشاء اللہ)۔ Fkehar 11:26, 23 فروری 2007 (UTC)
سلام
ترمیمالسلام وعلیکم! برادر سلمان امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، دفتر میں مصروفیت کے باعث جواب نہیں دے پا رہا تھا اور گذشتہ کل میری چھٹی تھی۔ قرآن مجید کی سورتوں پر کام کرے حوالے سے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں اپنا کام کرتا جا رہا ہوں آپ اس میں مزید اضافہ کرنے کا کام کرتے رہیں۔ اس سے مجھے دلی خوشی ہوگی کہ کوئی اس کام میں دلچسپی لے رہا ہے۔ دوسری بات امام غزالی کے مضمون والی آپ کی بالکل درست ہے، آپ چاہیں تو اس میں تصحیح کرسکتے ہیں۔ بلکہ ایسا کیا کریں جہاں کہیں غلطی دیکھیں اس میں تصحیح کر دیں اگر وہ درست ہوگی تو کس کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟ ہاں البتہ متنازع ہوئی اس پر گفتگو کر لیں گے۔ والسلام و دعاگو Fkehar 08:58, 26 فروری 2007 (UTC)
الفاتحہ
ترمیمالسلام وعلیکم، برادر میں نے کہا تھا کہ آپ ان میں درستی کرسکتے ہیں، مجھے بے حد خوشی ہوگی کہ کوئی اور بھی اس کام میں شریک ہو۔ شروع میں میں نے 7 آیات ہی لکھی تھیں لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ بسم اللہ کو آیت تسلیم کرنے یا نہ کرنے پر اختلاف ہے جس پر میں نے اس کی تعداد 6 کردی تھی۔ آپ چاہیں تو اسے درست کرسکتے تھے اب میں خود کردیتا ہوں۔ والسلام Fkehar 04:05, 28 فروری 2007 (UTC)
- سورۃ المائدہ میں دو انگریزی روابط کی وجہ یہ تھی کہ سانچہ:خانۂ معلومات سورت میں انگریزی سانچہ کا جو ربط تھا وہ noinclude سے باہر تھا، اندر کر دیا ہے اور سورہ المائدہ سے وہ ربط غائب ہو چکا ہے۔ سمرقندی
تبادلۂ خیال سانچہ:خانۂ معلومات نبی
ترمیمدیکھیے تبادلۂ خیال سانچہ:خانۂ معلومات نبی۔ حیدر 23:45, 3 مارچ 2007 (UTC)
اضافت یا اضافیت
ترمیمسلام علیکم سلمان صاحب۔ بات اصل میں یہ ہے بھائی کہ اس مضمون کے ابتدا کرنے والے حیدر صاحب ہیں، میں نے تو کل صرف چند روابط وغیرہ ہی درست کیئے تھے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میرئے خیال میں بھی اگر relativity کے لیے اضافہ کا لفظ ہی چنا جائے (جو غلط ہے) تو پھر حیدر صاحب کا تجویز کردہ لفظ اضافیت ہی retalivity کے لیے اضافت کی نسبت زیادہ مناسب ہے کیونکہ اضافت relative کے مفہوم میں بھی آجاتا ہے جبکہ اضافیت ایک صفت ہے۔ ویسے میرے خیال میں تو relativity کے لیے مناسب لفظ نسبیت ہے، کہیں پہلے میں نے اس کا مشورہ بھی دیا تھا مگر کسی نے قبول نہیں کیا تو میں چپ ہو گیا تھا، لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اضافیت ہی رائج ہے، ویسے آپ نے بھی کہیں اضافت دیکھا ہوگا اسی لیے آپ نے یہ تجویز دی ہے تو کیا آپ کے خیال میں اضافت، اضافیت کی بہ نسبت زیادہ رائج ہے؟ اگر ایسا ہے تو دیگر افراد سے مشورہ کرکہ اس نام کو اضافیت سے اضافت کر دیا جانا مناسب ہوگا۔ وسلام۔ سمرقندی
نقشے
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! نقشے پسند کرنے کا بہت شکریہ، ان نقشوں کی تیاری کے لیے میں نے کورل ڈرا X3 استعمال کیا ہے۔ "قرآن پروجیکٹ" کے خاتمے کے بعد انشاء اللہ "اردو نقشہ جات پروجیکٹ" پر کام شروع کروں گا۔ درمیان میں ہو سکا تو چند مزید نقشے بھی اپ لوڈ کردوں گا۔ پسندیدگی کا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔ آپ کے حالیہ مضامین خصوصا عراق دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی، اس سلسلے کو جاری رکھیے مدد درکار ہو تو خاکسار حاضر ہے۔ والسلام Fkehar 04:58, 13 مارچ 2007 (UTC)
- سلام، امید ہے خوش ہونگے۔ اب دیکھیے اتنی سے بات ذہن میں نہیں آ رہی کہ term یا period کے لیے لفظ میاد ہوتا ہے یا معیاد؟ مدد فرمائیئے۔ سمرقندی
- بہت شکریہ۔ دعائیں چاہیں۔ سمرقندی
اپنی رائے دیجیئے
ترمیم- جناب سلمان صاحب آپ کو منتظمین میں شامل کرنے کی درخواست اس جگہ پر دی گئی ہے ۔ اگر آپ اس بارے میں سنجیدہ ہیں تو براہ کرم اپنی رائے دیوان عام کہ تبادلۂ خیال پر لکھ دیجیئے۔ سمرقندی
قرآن پر مضمون بہت خوب ہے
ترمیم- ماشااللہ قرآن پر مضمون بہت خوب ہے (اللہ آپ کو اس کا اجر بھی دے گا، آمین)۔ جہاں تک بات ہے اس میں مزید اضافے کی وہ تو سلمان صاحب وقت کے ساتھ ساتھ انشااللہ ہوتا رہے گا، فی الحال میرے خیال میں اس میں دو اہم قطعات کی ضرورت ہے اور وہ دونوں ہی بہت نازک اور الگ الگ صفحات کے طالب بھی ہیں
- 1- کیا قرآن میں کوئی سائنس ہے؟
- یہ بہت نازک اس لیے ہے کہ اس پر بے انتہا احتیاط سے لکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ سائنس ایک بدلتا رہنے والا شعبۂ حیات ہے جبکہ قرآن دائمی اور ناقابل ترمیم ہے۔
- 2- کیا قرآن کے متن میں تضادات ہیں؟
- یہ اول الذکر سے بھی نازک ہے کہ اس پر کچھ لکھنا نہایت لازمی بھی ہے مگر دونوں جانب سے حملوں کو بھی تحریک دے سکتا ہے، لیکن حملوں سے ڈر کر حقیقت کو نا لکھنا یا یوں کہـ لیں کہ جواب نہ دینا بھی مناسب نہیں۔ اگر ہم نہیں لکھیں گے تو اس سے وہ سب ختم نہیں ہوجائے گا جو دنیا بھر میں جال محیط عالم پر دنیا کے ہر پختہ و ناپختہ ذہن کی پہنج میں ہے۔ اور ہم پر لازم ہے کہ اگر قرآن پر مضمون لکھ ہی دیا ہے تو پھر اس کو اس معیار تک پہنچا دیا جائے کہ جہاں نہ صرف ناپختہ ذہنوں میں انگریزی کی sites استعمال کر کہ بھرا جانے والا ابہام اور زہر دور کیا جاسکے بلکہ اس کا توڑ بھی کیا جاسکے۔ اس دوران میرا نہیں خیال کہ کوئی ویکیمیڈیا کی پالیسی رکاوٹ بنے کی کیونکہ مسلمہ اور حقیقت کو لکھنا ہی ویکی کا مقصد ہے۔ ہوسکتا ہے دیگر ارکان اس پر متفق نا ہوں اور اگر ایسا ہو تو پ رہی ز ہی کیا جانا بہتر ہے۔
- لیکن جیسا کہ میں عرض کیا کہ یہ دونوں ہی بہت نازک معاملات ہیں اس لیے اگر ایسا اضافہ کرنے کی سعی کی جائے تو تمام افراد سے مشورہ کر کہ اور بہت سوچ سمجھ کر کی جائے۔
- حوالہ کے قوسین الٹے آنے کی وجہ شائد یہ ہے کہ حیدر صاحب نے ان کو قصداً ایسا ہی کیا ہے (شائد اس انداز میں جدت محسوس ہوتی ہو) اگر حیدر صاحب سے پوچھ لیا جائے تو معاملہ واضع ہوجائے گا۔ (میرے ذہن میں اس نظامی پیغام میں آخری ترمیم شائد حیدر صاحب ہی نے کی تھی اگر میں غلطی پر ہوں تو حیدر صاحب سے معذرت چاہتا ہوں)۔ سمرقندی
جواب: حوالے
ترمیماب دیکھیے۔ میرے خیال میں اب ٹھیک ہے۔ حیدر 15:39, 5 اپريل 2007 (UTC)
مبارک
ترمیمجناب سلمان صاحب، ثاقب بھائی نے ابھی ابھی خوشخبری سنائی ہے کہ آپ منتظمین میں شامل ہیں۔ میری جانب سے بہت بہت مبارک ہو۔ سمرقندی
- سلیمان بھائی میری طرف سے بھی آپ کو منتظمیت مبارک ہو --سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:38, 12 اپريل 2007 (UTC)
- سلمان صاحب! منتظم بننے پر میری طرف سے بھی مبارک ہو۔ اضافی ذمہ داریوں کے سلسلے میں حتی الامکان آپ کی مدد ضرور کروں گا۔ والسلام Fkehar 14:57, 12 اپريل 2007 (UTC)
کلمۂ اہل زباں
ترمیمجناب سلمان صاحب بنیادی طور پر تو مجھے کوئی اعتراض نہیں اگر آپ اہل زبان کی ادائیگی کو اختیار کرکہ کوئی لفظ تحریر کرتے ہیں۔ لیکن ایک بات بلکہ سوال غور طلب یہ ہے کہ کیا ایسا مکمل ویکیپیڈیا پر یکساں طور پر کیا جاسکتا ہے؟ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ تو فرانسیسی سے واقف ہیں اس لیے آپ کو معلوم ہے کہ کیا درست تلفظ ہے، لیکن پھر دیگر زبانوں کا کیا کریں گے؟ مثلا جرمنی، بنگالی، تھائی وغیرہ وغیرہ۔ کیا انکے نام بھی اہل زبان کی ادایگی میں لکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے تو ہر زبان کو جاننے والا ایک ایک شخص ہونا چاہیے۔ ایک اور مثال دیتا ہوں کہ ٹوکیو کا درست تلفظ تووکیوو (یا چلیں توکیو کہـ لیں) ہے۔ مگر اردو میں انگریزی ہی سے لے کر اسے ٹوکیو ہی لکھا جاتا ہے۔ اس لیے کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ اصل مضمون کا نام وہی رکھا جائے جو رائج ہے (یا یوں کہ لیں کہ جس کو باآسانی کسی لغت میں تلاش کیا جاسکتا ہو) اور پھر مضمون میں اس کی اہل زباں ادائیگی (اگر معلوم ہو) کو لکھ دیا جائے۔ یہ صرف میرے ذہن میں آنے والا ایک خیال ہے جو میں نے آپ سے مشورہ کرنا مناسب سمجھا اس لیے کہ دیا، لیکن جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ میں آپ کے خیال کی مخالفت نہیں کر رہا کیوں کہ بنیادی طور پر آپ درست ہی کہتے ہیں۔ ایک مثال اس قسم کی موئن جو دڑو کے مضمون میں دیکھی جاسکتی ہے۔ اب فیصلہ آپ کا ہے، دیگر ساتھیوں سے بھی مشورہ کر لیجیئے گا۔ مجھے کسی بھی صورت پر اعتراض نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ بہتر ہی کریں گے۔ سمرقندی
قرآن پروجیکٹ
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! مصروفیت کے باعث آج کل ویکیپیڈیا پر وقت نہیں دے پا رہا کوشش کر رہا ہوں کہ آج یا کل سے کچھ وقت نکالوں، بس دعا کریں۔ والسلام Fkehar 04:31, 17 اپريل 2007 (UTC)
عمان
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! آپ کا کہنا بالکل درست ہے لیکن جناب جو چیز دماغ میں بیٹھ جائے اس کا کیا کیجیے؟ جب میں شعبۂ صحافت میں نیا نیا تھا تو ہمارے ادارے میں عمان کو اس لیے اومان لکھا جاتا تھا تاکہ یہ اردن کے دار الحکومت عمان سے جدا نظر آئے، (اخبارات میں ضد ابہام کا صفحہ تو ہوتا نہیں :-)) بس وہی چیز ابھی تک دماغ میں بیٹھی ہوئی ہے۔ درستی بالکل ہوسکتی ہے کیونکہ میرے پاس اس کی اصل موجود ہے لیکن ہمیں ان تصاویر کی جگہ نئی تصاویر اپ لوڈ کرنا پڑیں گی۔ Fkehar 04:17, 19 اپريل 2007 (UTC)
- ٹھیک ہے جی! اسے درست کر دیں گے اور نیا نقشہ بھی اپ لوڈ کر دیں گے، بس اک ذرا صبر کے جبر کے دن تھوڑے ہیں :-) Fkehar 05:15, 20 اپريل 2007 (UTC)
شش و پنج
ترمیمسلمان صاحب صبح سے شش و پنج میں مبتلا ہوں کہ FONT کے لیے خط بہتر ہے یا حرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خط میں نے اب تک تمام جگہوں پر لکھا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ خط ہی رکھا جائے یا حرف کر دیا جائے۔ سمرقندی
- بہت شکریہ سلمان صاحب۔ خط ہی کا استعمال کروں گا اب مضامین میں font کے لیے۔ سمرقندی
- سلمان میاں کیا کہیں اور کیا نہ کہیں؟ کہنا چاہتے ہیں کہـ نہیں سکتے، چپ رہنا چاہیں تو دماغ کی رگیں شور مچاتی ہیں۔ اپنی آنکھوں سے اپنوں کے کرتوت بھی دیکھے ہیں اور انکے بھی۔ خیر۔ آپ نے درست کہا اس موضوع کو بند ہی رکھتے ہیں۔ سمرقندی
عمان
ترمیمسلمان صاحب! آپ کی ہدایات کے مطابق ایران اور مشرق وسطیٰ کے نقشوں میں اومان کو عمان کر دیا گیا ہے۔ چاہیں تو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ Fkehar 12:21, 23 اپريل 2007 (UTC)
منتخب مقالہ
ترمیمسلمان صاحب! مقالے کو منتخب بنانا بہت آسان ہے صرف آپ مقالے کے آغاز میں {{منتخب مقالہ}} لکھ دیں۔ میرے خیال میں رائے شماری ہو جائے تو بہتر ہے لیکن اگر کوئی مضمون اپنے موضوع کا مکمل طور پر احاطہ کرتا ہے اور کسی پہلو میں تشنگی نہیں رہتی تو ایسے مضمون کو منتخب مقالہ قرار دے سکتے ہیں۔ Fkehar 15:10, 24 اپريل 2007 (UTC)
- شکریہ سلمان صاحب، آپ نے نقشے دیکھ لیے؟ Fkehar 15:20, 24 اپريل 2007 (UTC)* جی سلمان صاحب! ارادہ تو پکا ہے بس قرآن مجید کے مضامین کا منصوبہ مکمل ہو جائے، اس کے بعد انشاء اللہ اسی پر کام کرنا ہے۔ انشاء اللہ اُس وقت تک میرا کمپیوٹر بھی اپ کریڈ ہو جائے گا اور میں تیزی سے کام کرسکوں گا :-) Fkehar 15:25, 24 اپريل 2007 (UTC)
تجویز
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! آپ نے مجھ سے دو مرتبہ قرآن پروجیکٹ میں شرکت کا مطالبہ کیا تھا جس کا جواب میں نے اس لیے اثبات میں نہ دیا کہ مجھے اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ کام کس نوعیت کا ہوگا اور دو افراد کے کام کو کس طرح ایک جگہ اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔ بہرحال اب جبکہ قرآن پروجیکٹ تکمیل کی جانب گامزن ہے ایک تجویز میرے ذہن میں آئی ہے کہ اب تک جن 27 سورتوں کے مضامین لکھے گئے ہیں ان میں سے کئی نئے مضامین نکل سکتے ہیں مثلاً سورۂ نور کے مضمون سے واقعۂ افک کا الگ مضمون بن سکتا ہے اور بالکل اسی طرح دیگر کئی سورتوں سے بھی مضامین نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کام کو کرنے کا بیڑا اٹھائیں تو مجھے انتہائی خوشی ہو گی۔ Fkehar 11:50, 27 اپريل 2007 (UTC)
- سلمان صاحب بہت شکریہ کام کے لیے ہامی بھرنے کا، آپ جب چاہیں اس کام میں شرکت کر سکتے ہیں۔ میں ایسا کرتا ہوں کہ تمام مضامین کے نیچے متعلقہ مضامین کی سرخی کے ساتھ وہ موضوعات لکھ دیتا ہوں جو اس سورت میں سے نکل سکتے ہیں، آپ انہیں ترتیب دے دیجیے گا۔ والسلام Fkehar 12:20, 27 اپريل 2007 (UTC)
اردو اعداد
ترمیم- سلمان صاحب اردو اعداد اردو نسخ ایشیا ٹائپ نامی فونٹ میں دیکھے جائیں تو درست نظر آتے ہیں۔
٠ ١ ٢ ٣ ٤ ٥ ٦ ٧ ٨ ٩
- اگر آپ کو انکی اشد ضرورت ہے تو میرا خیال ہے کہ انکو 110% کی جسامت میں کر کہ image files اپلوڈ کی جاسکتی ہیں اور پھر جہاں رکھنا ہو متعلقہ عدد کا سانچہ رکھا جاسکتا ہے۔ صرف یہی صورت ہے کہ آپ کے لکھے اردو اعداد دنیا میں ہر شمارندے پر درست نظر آئیں :-) میں سمجھتا ہوں کہ ایسا صرف اسی جگہ کیا جائے جہاں انکی اشد ضرورت ہو اور دوسری جگہوں پر رائج الوقت arabic numbers ہی استعمال کیئے جائیں تو مناسب ہے کیونکہ ہم اس طرح مکمل ریاضی کے مضامین میں تو کر نہیں سکتے۔
- کیا آپ کے شمارندے پر اوپر درج اردو اعداد اردو میں نظر آ رہے ہیں؟ بطور خاص 4 اور 7 وغیرہ۔ سمرقندی
کلیدی تختہ
ترمیم- جب آپ تدوینی خانے میں دیکھتے ہیں تو اس وقت ویکی تشفیر کام نہیں کر رہی ہوتی اور جب وہ نمائش پر آتا ہے تب کام کرتی ہے اس لیے اردو خط کے ترمیز فعال ہو کر اردو اعداد کی کشف رمزی کر دیتی ہے۔
- مجھے تو کوئی ایسا کلیدی تختہ معلوم نہیں کہ جو اردو اعداد کا اندراج کر سکتا ہو؟ میں نے تو MS WORD پر جاکر انہیں INSERT کیا تھا اور پھر یہاں Cut and paste کر دیا تھا۔
- اگر آپ کو انکے اندراج کا طریقۂ کار معلوم ہے تو براہ کرم بتائیے، پھر اس پر مل بیٹھ کر غور کر لیں گے کہ ہندسوں کا کیا کیا جائے۔ سمرقندی
- آپکی ھز ھولی نس، والی بات میں دوچشمی دو ھیوں نے بہت مزا دیا :-)۔ آپ کو دوچشمی ہے بہت پسند ہے؟ زیادہ تر یہی استعمال کرتے ہیں آپ :-) سمرقندی
- درست کہا۔ تھوڑا انتظار کیجیئے میں آہستہ آہستہ اسی طرف آ رہا ہوں۔ انشااللہ نفسیات کے شعبے میں تمام عالم غیوب میں جانے اور اللہ معاف کرے اللہ سے کلام کرنے، اللہ کے انسانی جسم میں آجانے جیسے معاملات اور جھوٹے نبیوں اور ان علما کی کہ جو اپنے آپ کو سچ سمجھتے ہیں سب کی نفسیات آجائے گی۔ اکثر تو واقعی مکار اور لالچی اور دماغی طور پر صحتمند ہوتے ہیں مگر کچھ بیچارے ایسے بھی ہوتے ہیں جو ذہنی امراض میں مبتلاء ہوتے ہیں۔ بہت بڑا موضوع ہے اور ابھی تو اردو ویکیپیڈیا پر تو ابھی نفسیات کی ا ب ج بھی موجود نہیں ہے :-) تھوڑا تھوڑا کوشش کرتا ہوں۔ سمرقندی
سورۂ نور
ترمیم- بہت شکریہ سلمان صاحب سورہ نور کو منتخب مقالہ قرار دینے کا کام آپ نے کر دیا لیکن میرے خیال میں اس مضمون میں ابھی مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے مثلاً تصاویر کا اضافہ اور اس کے لیے ہم خوبصورت خطاطی میں لکھے سورۂ نور کے کسی صفحے کو رکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ نقشہ جات (مثلاً غزوۂ بنی المصطلق کا نقشہ) سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک دو روز میں مزید کچھ کرتا ہوں۔ والسلام Fkehar 06:37, 3 مئی 2007 (UTC)* ہاں ایک اور بات کہ میں نے عراق کا نقشہ اردو میں بنایا ہے اور کل آپ کو ای میل کردوں گا اس میں اگر چند مقامات کے نام درست نہ ہوں تو میری رہنمائی کر دیجیے گا کیونکہ اس وقت میری کسی عربی اٹلس تک رسائی نہیں۔ آپ کی جانب سے نشان دہی کے بعد درستی کرکے وکی پر اپ لوڈ کر دوں گا۔ والسلام Fkehar 08:33, 3 مئی 2007 (UTC)
اردو نقشہ بنانے کا طریقہ
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! برادر کاشف عقیل نے مجھ سے نقشہ بنانے کا طریقہ دریافت کیا تھا، جو میں نے ان کے تبادلۂ خیال کے صفحے پر درج کر دیا ہے لیکن کیونکہ آپ بھی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں اس لیے یہاں بھی درج کر دیتا ہوں، شاید آپ کے لیے فائدہ مند ہو:
نقشے بنانے کا ایک آسان طریقہ بتا دیتا ہوں وہ یہ کہ سب سے پہلے آپ کے پاس انگریزی یا کسی بھی زبان میں PDF، SVG یا AI کسی بھی Vector فارمیٹ میں نقشہ ہونا چاہیے جیسا کہاقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں (یہ ربط (لنک) ملاحظہ کریں)۔ یہاں سے حاصل کردہ PDF فائل کو ویکٹر گرافک سافٹ ویئر Corel Draw میں امپورٹ کرالیں۔ اس کے بعد اس میں موجود انگریزی متن (ٹیکسٹ) کو حذف کرکے اس کی جگہ اردو یونیکوڈ ٹیکسٹ لکھ سکتے ہیں۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ جس جگہ شہر یا کسی مقام کا نام لکھنا ہے اس کو مٹا کر فوراً اس کی جگہ اردو نام لکھ دیں اس طرح کام ترتیب وار اور منظم طریقے سے چلتا ہے مثلاً اگر آپ پاکستان کے نقشے پر کام کرنا چاہتے ہیں اور کراچی لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے انگریزی یا کسی اور زبان میں لکھا گیا Karachi مٹائیں اور اس کی جگہ فوراً اردو میں کراچی لکھ دیں پھر اسی طرح ہر لفظ کو مٹا کر اس کی جگہ اردو لکھتے جائیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ کورل ڈرا کے 12 اور X3 ورژن ہی یونیکوڈ کو سپورٹ کرتے ہیں اس سے پہلے والے کورل ڈرا کے ورژن یونیکوڈ کا ساتھ نہیں نبھاتے۔ اگر آپ کو ویکٹر پی ڈی ایف نقشے چاہئیں تو میں ان میں سے چند کا لنک آپ کو اوپر دے چکا ہوں۔ سب سے بڑا مسئلہ جو مجھے نقشے بناتے ہوئے درپیش رہا وہ اردو یونیکوڈ میں اچھے فانٹس کی عدم موجودگی ہے اس لیے مجھے فارسی اور عربی فونٹ استعمال کرنا پڑے لیکن اس میں دردِ سر یہ تھا کہ عربی اور فارسی میں اردو کے چند الفاظ مثلاً ٹ، ڑ، ڈ، چ، ژ، ے وغیرہ نہیں ہوتے اس لیے مجھے ان الفاظ کے نقطے اور شوشے الگ سے لگانا پڑتے تھے جس میں کافی وقت ضائع ہوتا تھا۔ تاہم اب مجھے ایک فونٹ کافی موزوں فونٹ مل گیا ہے جو ہمارے وکی پیڈیا کے ساتھی شاکر القادری صاحب کا کارنامہ ہے، اس فونٹ کا نام القلم تحریری ہے جو نقشہ جات میں شہروں کا نام لکھنے کے لیے کافی موزوں ہے۔ یہ فونٹ آپ اس ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مندرجہ بالا طریقے کا ایک نقصان یہ ہے کہ اس سے آپ صرف Political Map ہی بنا سکتے ہیں، Physical Map بنانا تھوڑا زیادہ مشکل کام ہے، اس میں Adobe Photoshop یا Illustrator پر layers پر کام ہوتا ہے، یعنی ہر چیز کی ایک الگ layer بنانا پڑتی ہے مثلاً جغرافیائی خصوصیات کی مرکزی layer اہم ترین ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں اور ریل راستوں کی الگ layer، شہروں کے ناموں کی الگ، صوبائی سرحدوں کی الگ اور اس طرح دیگر مقامات کی الگ layer، اگر آپ کسی feature کو استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس کی layer کو اڑا دیں، اس طرح بہت زبردست نقشے بنتے ہیں لیکن یہ بہت محنت طلب کام ہے۔ یہ کام سب سے بہتر SVG فارمیٹ میں Illustrator پر ہوتا ہے۔ اب layers بنانا ہمارے بس کا کام تو ہے نہیں اس لیے اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی Cartographer دوست سے رابطہ کریں اور اس سے کسی طرح مختلف layers حاصل کر لیں، اس سے کام میں کافی آسانی ہو جائے گی ؛-)۔ ہاں اگر آپ Adobe Photoshop پر کسی blank map پر کام کرنا چاہتے ہیں تو یاد رہے کہ Adobe Photoshop کا عام ورژن یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ اس کے لیے آپ Adobe Photoshop کے 7 یا اس کے بعد بعد آنے والے ورژنز کا Middle Eastern Version درکار ہوگا جس میں عربی، فارسی، اردو، عبرانی اور دیگر زبانوں کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔ اس کے ذریعے آپ آرام سے کام کر سکتے ہیں۔ لیجیے جی اردو نقشہ بنانے کا tutorial اختتام کو پہنچا، امید ہے آپ کو سمجھ میں آگیا ہوگا تاہم اب بھی کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو مجھ سے رابطہ کریں بلکہ کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو یا کچھ پوچھنا ہو تو رابطہ کر لیجیے گا۔ اور ہاں ایک بات بتانا بھول گیا! اقوام متحدہ کے نقشے کاپی رائٹ سے آزاد ہیں اس لیے بے فکر ہو کر جس طرح چاہیں استعمال کریں۔ والسلام Fkehar 05:00, 4 مئی 2007 (UTC)
آسٹریا اور ھنگری
ترمیمسلمان مياں آپ کی بات ٹھیک ہے۔ :) شکریہ --Uchohan 03:42, 5 مئی 2007 (UTC)
اور دیگر مضامین میں اردو درست کرنے کا بھی شکریہ --Uchohan 05:57, 5 مئی 2007 (UTC)
آپ کی مدد کا میں دوبارہ شکر گزار ہوں--Uchohan 20:41, 6 مئی 2007 (UTC)
عراق کا نقشہ
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! عراق کا اردو نقشہ ملاحظہ کیجیے
شاید کچھ غلطیاں باقی ہوں، جن کی نشان دہی ضرور کیجیے گا تاکہ میں درست کرسکوں۔ اس کے علاوہ افغانستان اور یورپ کے دو اردو نقشے تیار ہیں لیکن دونوں پر لکھے گئے مضامین اتنے تفصیلی نہیں کہ اس میں کسی نقشے کو شامل کیا جاسکے۔ اگر آپ ان کو تحریر کر دیں تو وہ نقشے بیکار پڑے رہنے کی بجائے کام میں آجائیں گے۔ خیر اندیش Fkehar 05:57, 7 مئی 2007 (UTC)
- بالکل سلمان صاحب! مجھے غلطیوں کا اندازہ تھا اسی لیے آپ سے اغلاط کی نشان دہی کے لیے درخواست کی تھی، انشاء اللہ کل تک غلطیوں سے پاک نقشہ اپ لوڈ کردوں گا۔ افغانستان پر مضمون شروع کرنے پر انتہائی ممنون ہوں۔ دوسرا مضمون براعظم یورپ کے حوالے سے بنائیں تو نوازش ہوگی۔ والسلام Fkehar 10:30, 8 مئی 2007 (UTC)
- عراق کے تصحیح شدہ نئے نقشے کے ساتھ ساتھ افغانستان کا نقشہ بھی اپ لوڈ کر دیا ہے جنہیں آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ افغانستان کے نقشے کو مضمون میں مناسب جگہ پر استعمال کرلیجیے گا۔ والسلام Fkehar 04:29, 9 مئی 2007 (UTC)
- ٹھیک ہے سلمان صاحب! مجھے خوشی ہے کہ کوئی اتنی توجہ سے میرے کام کو دیکھ رہا ہے اور ضروری اصلاح بھی ہو رہی ہے۔ انشاء اللہ کل افغانستان کے نقشہ درست کرکے اپ لوڈ کر دوں گا۔ ویسے ایک بات بتاؤں مجھے اب تک اپنے بنائے گئے تمام نقشوں میں ایران، افغانستان اور امریکا کے نقشے اچھے لگے۔ والسلام Fkehar 04:07, 10 مئی 2007 (UTC)
راگ موسیقی
ترمیماسلام علیکم رضوی میاں؛ میں آپ کی راگ موسیقی کے صفہات کے متعلق آپ کے خیالات سننا چاہتا تھا۔ بہت شکریہ۔ --Uchohan 22:24, 15 مئی 2007 (UTC)
شکریہ رضوی میاں، میں آپ کے مشورے پہ عمل ضرور کروں گا --Uchohan 03:26, 16 مئی 2007 (UTC)
افغانستان نقشہ
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! چند دن کی غیر حاضری کے بعد حاضر ہوں، معذرت کے ساتھ کہ افغانستان کے نقشے میں تصحیح کراچی کے حالات کے باعث کچھ تاخیر سے ہو سکی۔ بہرحال نیا نقشہ اپ لوڈ کر دیا ہے آپ سے گزارش ہے کہ اس پر آخری نظر ڈال لیں اور افغانستان کے شاندار مضمون میں اسے بھی ایک جگہ عنایت کر دیں۔ ویسے آج کل ایک کوشش میں ہوں کہ کسی طرح نقشوں کے لیے نستعلیق استعمال کیا جائے، اگر یہ کام ہو گیا تو آئندہ تمام نقشے خطِ نستعلیق میں ہی بناؤں گا، دعا کیجیے گا تجربہ کامیاب ہو جائے۔ والسلام Fkehar 07:53, 16 مئی 2007 (UTC)
- بہت شکریہ سلمان صاحب! آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن نقشے بنانے پر اسی وقت مکمل محنت کی جا سکتی ہے جب تمام ممالک کے مضامین مکمل صورت میں موجود ہوں یعنی وہ صورت حال پیدا نہ ہو کہ افغانستان پر مضمون موجود ہی نہ تھا اور نقشہ بنا دیا گیا۔ ویسے میری پہلی کوشش ہوگی کہ ان تمام ممالک کے سیاسی و جغرافیائی نقشے مرتب کروں جن کے مضامین مکمل صورت میں وکی پر موجود ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی ایک بار پھر درکار ہوگی۔ کراچی کے حالات اب معمول پر آ رہے ہیں، میرے ایک دوست اور ایک دوست کے بھانجے ان واقعات میں شہید ہوئے ہیں۔ ان کے لیے دعائے مغفرت کیجیے گا۔ والسلام Fkehar 04:42, 17 مئی 2007 (UTC)
- رضوی صاحب! افغانستان پر ایک مفصل اور جامع مضمون لکھنے پر میں آپ کا انتہائی مشکور ہوں، آپ نے جتنی محنت اور لگن کے ساتھ اس مضمون کو مکمل کیا ہے وہ قابل ستائش اور دیگر ساتھیوں کے لیے نمونہ ہے۔ یہ مضمون اب منتخب مقالہ قرار دے دیا گیا ہے۔ Fkehar 04:29, 18 مئی 2007 (UTC)
- لیں جی رضوی صاحب! تین چار دن کی مسلسل محنت کے بعد بالآخر خط نستعلیق میں نقشہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ ابتدائی طور پر جنوبی ایشیا کا نقشہ ترتیب دیا ہے۔ جسے آپ مندرجہ ذیل ربط پر دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔ والسلام Fkehar 04:58, 23 مئی 2007 (UTC)
- سلام علیکم۔ کیسے ہیں سلمان صاحب کئی روز سے نظر نہیں آئے۔ مصروفیات زیادہ ہو گئی ہیں؟ طبیعیت تو بہتر ہے نا۔ مصروفیات زیادہ ہیں تو اچھی بات ہے، بس خیریت دے دیجیئے گا۔ پریشانی ہو جاتی ہے کوئی ساتھی اچانک غائب ہو جائے تو۔ سمرقندی
ھ یا ہ
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ برادر آپ نے سورۂ ہود میں ہ کی جگہ ھ لگانے کا مطالبہ کیا ہے میرے خیال میں اردو میں ھ اکیلے کہیں بھی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اسے کسی لفظ کے ساتھ ملا کر نیا لفظ استعمال کرنے کے لیے لکھا جاتا ہے مثلاً ب اور ھ ملا کر بھ، ت اور ھ ملا کر تھ، ٹ اور ھ ملا کر ٹھ، ک اور ھ ملا کر کھ اور اسی طرح دیگر الفاظ جیسے ہاتھی لکھنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اسے ہے اور نہیں میں استعمال نہیں کیا جا سکتا، اگر آپ برا نہ مانیں تو ایک بات کہوں کہ آپ ھ کا ہر جگہ استعمال کرتے ہیں جو درست نہیں، مثلاً آپ نے آخری پیغام میں میرا نام فھد لکھا ہے حالانکہ وہ فہد ہے بالکل اسی طرح ہود علیہ السلام اردو میں دو چشمی ہ سے نہیں لکھا جاتا اس لیے میں نے اسے ہ سے لکھا ہے۔ یہ اس مسئلے پر میری رائے ہے اس پر دیوان عام میں بھی گفتگو کی جا سکتی ہے تاکہ سینئر ساتھیوں سے حقیقت کا علم ہو سکے۔ البتہ میں سورۂ ھود کے نام سے رجوع مکرر کیے دیتا ہوں۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- وعلیکم السلام سلمان صاحب! میری طرف سے پوری اجازت ہے کہ آپ میرے قرآن پروجیکٹ کے کسی بھی مضمون پر کوئی بھی اعتراض ہونے کی صورت میں اس میں کوئی بھی تبدیلی کر سکتے ہیں، مجھے کوئی شکایت نہیں ہوگی کیونکہ آپ جیسی سنجیدہ شخصیت سے ہمیشہ بہتر کام کی امید ہی کی جاسکتی ہے۔ ویسے آج کل مجھ سمیت تمام منتظمین و ارکان کچھ سست نہیں پڑ گئے؟ آپ کا کیا خیال ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سلام سلمان صاحب۔ پیغام کا شکریہ۔ چند روز شائد زیادہ نہ لکھ سکوں، مگر کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں گا۔ سمرقندی
اسلامی مضامین
ترمیمسلمان صاحب السلام وعلیکم! آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے آباؤ و اجداد اور اہل خانہ پر جو مضامین لکھ رہے ہیں وہ انتہائی شاندار ہیں اور یہ پڑھ کر آپ کے لیے دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ آپ کو دنیا اور آخرت میں اس کا اجر دے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
خوشی کی بات
ترمیمسلام علیکم سلمان صاحب۔ معاشیات کے باب کے بارے میں آپ کا ارادہ سن کر خوشی ہوئی۔ اول تو یہ کہ میرے متفق ہونے نا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ کو ویکیپیڈیا پر کچھ کرنے کے لیے کسی کے متفق ہونے کی ضرورت نہیں، جو آپ مناسب سمجھتے ہیں وہ کرتے جایئے۔ باب کا ڈھانچہ آپ خود تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اگر آپ کہیں تو میں معاشیات کا ڈھانچہ ڈال سکتا ہوں پھر آپ اس کو جیسے چاہیں مرتب کر سکتے ہیں۔ سمرقندی
معاشیات کا باب
ترمیم- سلمان صاحب معاشیات کے باب کا خاکہ تشکیل دے دیا ہے، اس کا ربط آپ صفحۂ اول پر خوش آمدید کے خانے میں دیگر ابواب کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ اب اس میں جو معلومات رکھنی ہیں وہ آپ اپنے حساب سے مرتب کر دیجیئے۔ پس منظر کے رنگ وغیرہ بھی آپ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس باب سے متعلق میرا کام ختم ہوا۔ نوازش۔ سمرقندی
- آپ کی بیان کردہ دونوں اغلاط درست کرنے کی کوشش کی ہے۔ دیکھ لیجیئے اب صحیح ہے؟ سمرقندی
- سلام علیکم سلمان صاحب۔ تنظیمیات کو نظامت سے تبدیل کر دیا ہے۔ احصاء کو شماریات میں تبدیل کرنے کے لیے مختلف زمروں کے نام بھی ادھر ادھر کرنے پڑیں گے، اگر آپ کو ایسا کرنا فی الحال مشکل نظر آتا ہو تو آپ نئے مضامین میں شماریات ہی تحریر کرتے جائیے، احصاء کو بعد میں تبدیل کرتے رہیں گے۔ سمرقندی
- سلام سلمان صاحب۔ علم الادویہ کا جو باب ہے اس میں منتخب مقالہ اور منتخب تصویر کی سرخی، درمیان میں آنے کی بجائے خانے کے بائیں کونے میں جا کر گم ہو جا رہی ہے اور سیدھے کونے پر لکھا ترمیم کا لفظ اچھل کر درمیان میں آجاتا ہے۔ خاصی کوشش کر دیکھی مگر مسلئہ حل نہیں ہو پا رہا۔ اگر آپکو کوئی اندازہ ہو تو درست کر دیجیئے گا۔ سمرقندی
سانحۂ کربلا
ترمیمالسلام وعلیکم سلمان صاحب! کیسے مزاج ہیں؟ سانحۂ کربلا پر ایک مضمون تحریر کیا ہے جس میں صرف بنیادی اور بہت کم معلومات درج ہیں، اس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے آپ اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سلام سلمان صاحب۔ جہاں تک لفظ کو ڈھونڈ سکنے والی لغت کی بات ہے تو میرا خیال ہے کہ ایک ہی طریقہ ہے کہ ہر ابجد کی الگ تختی بنادی جائے جیسا کہ اس جگہ کیا گیا ہے۔ لیکن چونکہ ایک طویل کام ہے اس لیے جب تک الفاظ بہت زیادہ ہوجانے کا خطرہ نا آجائے ایسے ہی رکھا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
- سلام سلمان صاحب۔ بہت شکریہ، میں خاصی دیر سے پریشان ہو رہا ہوں کہ ترمیم کا اختیار کیسے درست کیا جائے؟ ناکامی ہو رہی تھی، آپ کا اس کام میں کامیابی کا پیغام سن کر اطمنعان ہوا۔ براہ مہربانی تاریخ کے زمرے کا ترمیم کا اختیار درست کر دیجیئے، بہت ممنون ہوں گا۔ اسے دیکھ کر باقی ابواب میں خود کر لوں گا۔ شکریہ۔ سمرقندی
- بہت شکریہ :- ) سمرقندی
- جی یہی تو مشکل ہے کہ تصادف کے لیے الگ سانچہ ہے۔ اصل میں میرا خیال ہے کہ سانچے انگریزی سے نقل کرتے ہوئے کسی جگہ گڑبڑ ہوئی ہے اور / کا اختیار کام نہیں کر رہا ۔۔۔۔۔ یا پھر دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اردو ویکی پر portal کے لیے باب کا لفظ انتتظامی طور پر موجود ہی نہیں جیسے کہ template کے لیے تو سانچہ کا لفظ انتظامی طور پر موجود ہے۔ اگر یہ مسلہ ہے تو پھر ثاقب صاحب ہی صحیح بتا سکتے ہیں۔ فی الحال تصویر اور مقالہ کو ایسے ہی چلنے دیتے ہیں جب سمجھ آجائے گی تو درست کر لیں گے۔ سمرقندی
- سلمان صاحب آخر کو کامیابی ہوئی :- ) مسلہ وہی نکلا کہ / کا اختیار درست طور پر سانچہ تک نہیں پہنچ پا رہا تھا۔ تصادفی سانچے میں صفحہ نام کی جگہ سانچہ:/ کر دیا تو صحیح ہو گیا۔ سمرقندی
- سلمان بھائی :- ) ویسے تو آپ جو مناسب سمجھیں لیکن کم از کم موجودہ اور نیا لونی انتخاب خاصہ بھڑک دار ہے اور پڑھنے میں دشواری سی محسوس ہو رہی ہے۔ سمرقندی
- لاجواب! اب کی بار تو آپ نے بہترین انداز اختیار کیا ہے :- ) جواب کی تاخیر میں معذرت، میں دور از کمپیوٹر حالت میں تھا۔ سمرقندی
سپہ سالار معاشیات و ریاضیات و تاریخ
ترمیم- سلمان صاحب جیسے آپ نے معاشیات پر مواد کا ذخیرہ شروع کیا ہے لگتا ہے آپ اس میدان کو ایسے ہی مار لیں گے جیسے ہمارے اردو ٹیکسٹ صاحب نے ریاضیات اور فہد صاحب نے تاریخ کا میدان مار لیا ہے :- ) آپ کو نیا مہاتیر محمد کہنے کا دل چاہ رہا ہے۔ سمرقندی
- آپ سب افراد اپنے اپنے طور پر اس قدر اہم ترین شعبہ جات میں گھوڑے دوڑا رہے ہیں کہ جو آج کی دنیا میں اقوام کی تقدیر بدل دیتے ہیں۔ آپ کا کام دیکھ کر اقبال کا وہ شعر یاد آتا ہے کہ
الفاظ و معاني ميں تفاوت نہيں ليکن
ملا کی اذاں اور ہے مجاہد کی اذاں اور
میری ایک گزارش یہ ہے کہ جہاں تک ہو سکے تمام اسلامی دنیا کو مدنظر رکھ کر کام کیجیئے، وطن کا اسلام میں کوئی تصور نہیں۔ ایک اور بات یہ کہ ملائشیا اور دنیا کی کامیاب ترین معیشت جاپان کے بارے میں جس قدر معلومات عام فہم انداز میں لکھی جاسکیں وہ اچھا ہے۔ جاپان کی معیشت نے کیوں اسقدر ترقی کی کہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک اس کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔ سمرقندی
- جی بات تو آپکی بھی بالکل درست ہے۔ سمرقندی
خودکار تصادفی گردش
ترمیمسلام سلمان صاحب۔ باب معاشیات میں منتخب تصویر والے خانے میں 8 یا 10 خودکار تصادفی گردش کرنے والی تصاویر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیونکہ مضمون کی جانب تو ربط تصویر کے بیان میں دیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ ایک وقت میں ایک تصویر رکھ کر اسے مناسب وقت پر دوسری سے تبدیل کرنے والا اختیار رکھنا چاہتے ہیں تو بھر اسی طرح ٹھیک ہے۔ سمرقندی
- صحیح :- ) میرا بھی یہی خیال تھا کہ ابھی تصاویر کم ہیں۔ بس ایسے ہی بات کرنے کو پوچھ بیٹھا تھا :- ) سمرقندی
- سلام سلمان صاحب۔ وقت ہو تو ذرا سانچہ:راس دیکھیے لیجیئے۔ اس میں <! - - 6 - - > اور <! - - 7 - - > کے درمیان جو coding ہے اس میں، ترمیم، کا اختیار ہے۔ مگر بہت کوشش کی وہ ترمیم کا اختیار باب:تمریض کے صفحہ پر آ نہیں رہا۔ اصل میں فرانسیسی ویکیپیڈیا سے نقل ہے :- ) شائد آپ کو سمجھ آجائے۔ شکریہ۔ سمرقندی
- یہ اس سانچے کا فرانسیسی ویکیپیڈیا کا ربط ہے۔
- جلدی نہیں ہے، جب بھی وقت ہو دیکھ لیجیئے گا۔ اور آسانی سے ہو جائے تو ٹھیک ہے ورنہ زیادہ وقت نا ضائع کیجیئے گا۔ ایسے بھی ٹھیک ہے باب تمریض میں کوئی مسلہ نہیں ہے، ترمیم کا اختیار نہیں بھی آئے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سمرقندی
- سلام سلمان بھائی۔ آپ نے نہایت مناسب حل تجویز کیا ہے۔ آپ کی تجویز کے مطابق میں نے صفحہ کی سرخی کے پاس سے ہٹا کر ترمیم کا ربط سانچے کے آخر میں رکھ دیا ہے۔ بہت شکریہ۔ سمرقندی
تفاعل و تعامل
ترمیمسلام سلمان بھائی۔ اصل میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک لفظ کے لیے ---- جہاں تک ہو سکے ---- پورے ویکیپیڈیا پر ایک ہی متبادل ہو تو بہت سی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے اور مستقل جدید موضوعات پر مضامین لکھنے کے سلسلے کو قائم رکھنے اور ممکن بنانے کے لیے بھی یہ بات لازمی ہے۔ بس یہی بنیادی وجہ تھی جس جس کے سبب تفاعل اور تعامل پر میں نے اپنا خیال ظاہر کرا۔ اگر آپ میری اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو سکے ایک انگریزی اصطلاح کے لیے ایک ہی اردو اصطلاح ہونا چاہیے تو پھر اس طرح کے صلاح مشورے چلتے ہی رہیں گے، براہ کرم کسی بات کا برا نہیں مانیئے گا اور برا مان ہی جائیں تو فورا بتا دیجیئے گا :- ) ۔۔۔۔
- function کے لیے اکثر ریاضی میں قوت بھی لکھ دیا جاتا ہے جو ظاہر ہے کہ غلط ہے
- تفاعل، function کے لیے تمام مواقع پر قابل استعمال نہیں، یعنی کہیں تو تفاعل لکھنا پڑے گا اور کہیں تابع اور کہیں فعلیت اور کہیں دالہ ؛ لہذا کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ان میں سے کوئی ایک ایسی اصطلاح چن لی جائے تو یکساں طور پر function کا مفہوم رکھتی ہو۔
- اب رہی بات interaction کی تو اس سلسلے میں یہ ہے کہ اگر آپ اس کو تعامل کرنا چاہتے ہیں تو پھر تلاش کا اختیار استعمال کرتے ہوئے تمام جگہوں پر تلاش کر کر کہ interaction کو تفاعل کی بجائے تعامل کرنا ضروری ہے۔ اور جہاں اب تک reaction کے لیے تعامل آیا ہو تو اسے تبدیل کر کہ تفاعل کرنا ہوگا۔ خیر یہ کام تو ہم لوگ آہتسہ آہتسہ کر لیں گے لیکن پہلے آپ اور دیگر ساتھی ان تین الفاظ کے متبادلات کا ایک متفقہ فیصلہ کر لیں تو بہت اچھا ہوگا۔
- interaction = تعامل
- reaction = تفاعل
- function = تابع، دالہ، قوت، فعالیت، فعالیہ، تفاعل؟
آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔ سمرقندی
لغت الویکی العمومی
ترمیمسلمان بھائی صفحہ اول پر آپ کو خوش آمدید کے خانے میں جو انگریزی روابط ہیں ان میں آپ کو Bilingual List لکھا ہوا ملے گا، یہی اس دائرہ المعارف کی عمومی لغت ثانی اللسان (general bilingual dictionary) ہے۔ سمرقندی
- سلام سلمان صاحب ؛ مطلوبہ دونوں الفاظ مروجہ اردو میں ناپید ہیں، عربی میں entrepreneur کے لیے متعدد الفاظ ہیں جبکہ entrepreneurship کے لیے الگ الفاظ ملتے ہیں فارسی کا حال اس سے بھی عجیب و غریب پایا گیا ہے، ویسے ایک بات بتاؤں :- ) فارسی (موجودہ) کو میں ذاتی طور پر سخت ناپسند کرتا ہوں۔ بہرحال دو الفاظ سامنے آئے ہیں، مناسب لگیں تو استعمال کرلیجیئے یا کوئی اور بہتر متبادل مل جائے تو بھی اچھی بات ہے۔ ویسے آپ بھی اپنا خیال ضرور بتایئے کہ آپ کے ذہن میں انکے لیے کون سے الفاظ ہیں اس طرح ہوسکتا ہے کہ ہم کوئی مناسب فیصلہ کر لیں۔
- entrepreneur = مُقَاوِل
- entrepreneurship = امینِ مقاول
- ملتزم enterpriser کے معنوں کے قریب آتا ہے، ویسے اگر آپ چاہیں تو enterpreneur کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں، غلط تو نہیں کہا جاسکتا۔ جہاں تک رہی بات امین کی :- ) تو صاحب جب شاعری میں سب کچھ جائز ہے تو ہمکو علمی موضوعات میں بھی اتنا کرنے کا حق تو ہے کہ کسی صلاحیت رکھنے والے کو اس صلاحیت کا امین کہ سکیں۔ جیسے محمد (ص) کو سچ اور دیانت کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے امین کہا گیا۔ Librarianship میں بھی امین ہی آیا ہے۔ ویسے یہ میں اصرار نہیں کروں گا۔ سمرقندی
- بالکل کہ سکتے ہیں۔ مگر التزام میں امین تو آ نہیں رہا۔ سمرقندی
- التزام --- موافقت، میل، مناسبت اور موزوں ہونے کی کیفیت یا یوں کہ لیں کہ صلاحیت وغیرہ کے معنوں سے قریب ہے، انگریزی میں یہ congruity کے نزدیک آتا ہے -------- ship کا موزوں لفظ اصل میں امین ہی ہے، لیکن بہرحال کوئی ایسا بڑا مسلہ نہیں ہے آپ جو مناسب سمجھیں وہی استعمال کر لیجیئے۔ سمرقندی
- جی سلمان بھائی عربی فارسی دونوں ہی مختلف الفاظ اختیار کر رہی ہیں، رجل الاعمال عمل پیرا انسان کے معنوں میں ہے اور اگر اسی قسم کی اصطلاح درکار ہے تو پھر فارسی کا کارگشا کر لیجیئے اور enterpreneurship کے لیے کارآفرینی، جو العمل الحر کے نزدیک ہے۔ سمرقندی
- اچھا بھائی سلمان صاحب اب آپ فیصلہ کیجیئے کہ کونسا لفظ مناسب رہے گا اور میں اب چلتا ہوں۔ ملاقات (شائد) کچھ عرصے نہیں ہو سکے گی کہ طبیبوں کے آلات کہتے ہیں کہ سمرقندی کا صمام قلب ناقابل علاج حد تک خراب ہو چکا ہے :- ) اور بلا جراحت کام نہیں چلے گا۔ کل شفاخانے میں داخلہ ہے اور جراحی دوسرے روز۔ آپ کی دعا چاہیے اور اب واپسی پر بات ہوگی۔ سمرقندی
- انشاء اللہ۔--سید سلمان رضوی 18:20, 7 جولائی 2007 (UTC)
آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رہیں گے
اب آجاؤ کہ پھر دیکھنے والے نہ رہیں گے
سمرقندی
- سلام سلمان صاحب۔ بہت خوشی ہوئی آپکو دیکھ کر، کئی روز سے آپ آئے نہیں تو طرح طرح کے تفکرات ذہن میں ابھر رہے تھے۔ خیر، واپسی کا شکریہ بھی اور مبارک باد بھی قبول کیجیئے۔ سمرقندی
حسن
ترمیمواہ سلمان صاحب، بہت خوب۔ آپ کے حسنِ گفتار کی داد تو ہمیشہ دل سے نکلتی ہی تھی، اگر یہ اشعار آپ کے ہیں تو اب آپ کے حسنِ تخیل کی داد بھی دینی پڑے گی اور اگر ایسا نہیں تو پھر آپ کے حسنِ انتخاب کی داد لازم ہے :-) خوش رہیں۔ سمرقندی
آرزو
ترمیمسلام سلمان صاحب۔ مسجد پیرس پر آپکا مضمون دیکھ کر ایسا لگا کہ کوئی آرزو پوری ہو گئی ہو۔ جب مدجن (Mudéjar) پر مضمون لکھا تھا تب وہاں اس مسجد کے طرز تعمیر کا ذکر کرتے وقت سوچا تھا کہ اس پر مکمل مضمون لکھوں گا مگر پھر ایسا کر نہیں سکا۔ بہت خوبصورت تصاویر دی ہیں آپ نے مضمون میں آنکھوں میں ٹھنڈک سی آگئی دیکھ کر اور ماشااللہ تصاویر اتاری بھی آپ نے خود ہی ہیں۔ کب جانا ہوا تھا اس مسجد میں آپکا؟ کیا خاصی مشہور ہے یہ مسجد اپنے علاقے میں؟ بہرحال طرز تعمیر بہت اعٰلی ہے۔ سمرقندی
- سلمان صاحب! مضمون تو بہت خوب ہے، اس سلسلے میں ایک گزارش ہے کہ کیا آپ مجھے جامع القیروان الاکبر کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں تاکہ اس پر بھی ایک مضمون تحریر کیا جائے، فاس، مراکش میں واقع جامعہ قیروان کے بارے میں تو میں مضمون پہلے ہی تحریر کر چکا تھا، اب قیروان الاکبر کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ ویسے ایک بات بتائيے گا، جامع قیروان کے بارے میں تو یہ کہا جاتا ہے کہ اس طرز تعمیر مسجد قرطبہ سے ملتا جلتا ہے تو کیا یہ کہنا مناسب ہوگا کہ پیرس مسجد، مسجد قیروان سے متاثر ہو کر بنائی گئی؟ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سلمان صاحب! درست سمت میں رہنمائی کرنے کا بہت شکریہ،میں نے مطلوبہ تبدیلیاں کردی ہیں، البتہ ایک چیز اب تک میرے ذہن میں کھٹک رہی ہے کہ میرے مضمون میں درج تھا کہ جن خواتین نے جامعہ قیروان یا قیرویین بنوائی تھی وہ قیروان، تیونس کی رہنے والی تھیں اور انہوں نے اپنے آبائی شہر پر اس کا نام رکھا تھا۔ اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ ویسے میں آپ کے دلائل سے متفق ہوں :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سبحان اللہ سلمان صاحب! اب تمام الجھنیں حل ہو گئیں ہیں! مدد کرنے اور معلومات میں اضافہ کرنے پر ایک مرتبہ پھر شکریہ اور مزاج کیسے ہیں؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سلمان صاحب آپکا لکھا جامع القیروان الاکبر کا مضمون پڑھا بہت خوشی ہوئی کہ آپ نسبتا خاموش گوشوں میں موجود عمارات اور مساجد کو سامنے لا رہے ہیں جنکو عام طور پر اردو پڑھنے والے نہیں جانتے، اسلامی تاریخ میں فاضل، ماھر اور علامہ (بالترتیب BA, MA, PhD) جانتے ہوں تو جانتے ہوں۔ ایسی عمارتوں کو عام قاری کے لیے سامنے لانے کا کام بہت اہم ہے۔ سمرقندی
- یہ تو مجھے یقین تھا کہ جس مضمون میں آپ ہاتھ ڈالیں گے وہ شاندار تو ہوگا ہی لیکن جامعہ القیروان الاکبر پر مضمون پڑھ کر بہت خوشی ہوئی، خوشی اس بات کی کہ کافی عرصے تک جس مغالطے میں رہا اس کی تصحیح ہو گئی۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سلمان صاحب آپ نے تو حیران کر دیا۔ اسقدر خوبصورت الفاظ کا چناؤ، ارے صاحب یہ بتایئے کس شاعر سے اصلاح لیتے ہیں؟ اور کب سے ہے آپ کو شوق شاعری کا؟ آپ کے اندر تو شاعری کی صلاحیت بھی بہت اچھی ہے۔ سمرقندی
مسجد
ترمیمماشاء اللہ سلمان صاحب! مسجد کا مضمون تو بہت شاندار صورت اختیار کر گیا ہے اور بلاشبہ وکیپیڈيا اردو کے بہترین مضامین میں سے ایک ہے، میں اسے آج ہی منتخب مقالے کا درجہ دیتا ہوں۔ باقی جہاں تک بات رہی مزید اضافے کی تو وہ وقتا فوقتا ہوتا رہے گا۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- السلام وعلیکم! میں نے مساجد کے نئے مضامین میں مسجد کا زمرہ اس لیے نہیں رکھا کیونکہ میں اس کے اندر نئے زمرے بنانا چاہتا ہوں، یعنی الحاکم مسجد میں جو مصر کی مساجد کا زمرہ دیا گیا ہے اسے زمرہ:مساجد کے اندر رکھنے کا ارادہ ہے۔ اگر آپ یہ کام کر دیتے ہیں تو ٹھیک نہیں تو میں خود کر دیتا ہوں :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- السلام وعلیکم! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ میں نے مساجد کے زمره جات کو ترتیب دیا ہے۔ کوئی مسئله هو تو بتایے گا۔فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
کیا تم نے ہمیں بھلا دیا
ترمیمخیریت کی دعا کے بعد استفسار کی جسارت ہے کہ اسقدر طویل عرصہ بلا کوئی اطلاع کیوں؟ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اردو ویکی یا اس کے ساتھی آپ کو اتنی آسانی سے بھلا دیں گے؟ اگر مصروف ہیں تو آگاہ ہی کر دیجیئے، اگر ناراض ہیں تو وجہ بتا دیجیئے۔ کیا اس دائرہ المعارف کو اب آپ کی ضرورت نہیں رہی؟ کس نے کہا یہ؟ سمرقندی
- ماشااللہ سلمان صاحب یہ تو بہت خوشی کی خبر ہے کہ آپ اپنا تحقیقی مقالہ پڑھنے جا رہے ہیں۔ کس موضوع سے متعلق ہے آپکا موجودہ مقالہ۔ کیا کسی جامعہ میں پیش کرنا ہے یا کسی اور مقام یا موتمر وغیرہ میں ہوگا۔ خیر، اپنی توجہ مقالے پر صرف کیجیئے، میں تو کئی سوال کر بیٹھا۔ جب کبھی ویکی پر آنے کا موقع ہو بتا دیجیئے گا۔ سمرقندی
الفاظ
ترمیمسلمان صاحب پیغام کا بہت شکریہ، میں بالکل ٹھیک ہوں۔ جواب میں تاخیر کی معذرت میں شمارندے سے دور تھا۔ الفاظ و معنی میرے خیال میں کچھ یوں ہونے چاہیں۔
- کلاسیفائڈ --- کلاس (درجہ) اور کلاسیفیکیشن (درجہ بندی) سے بنا لفظ ہے جس کا ترجمہ --- ادرج --- ہونا چاہیے۔ اگر فارسی کے قواعد میں ہی بنانا ہے تو پھر --- درجہ بند --- ہی واحد حل ہے۔
- میٹروپولیٹن --- اس کا درست یا لفظی متبادل تو --- ام البلاد یا رئیس البلاد ہوگا۔ میری ذاتی رائے --- ام البلاد --- کے حق میں ہے چونکہ یہ میٹرو کا حقیقی متبادل ہے لیکن رئیس البلاد بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔
- شوبز --- کاربار ضیافہ --- اس سے ہی تعلق رکھنے والا ایک لفظ اردو میں ضیافت کی صورت موجود بھی ہے ضیافت کو عام طور پر اردو میں دعوت کے مفہوم میں لیا جاتا ہے جبکہ فی الحقیت یہ ایک بہت وسیع مفاہیم کا حامل لفظ ہے جس کے معنی کسی بھی قسم کے مہمانوں کے اجتماع کے ہوتے ہیں، یہ مہمان لازمی نہیں کے کسی خوراکی دعوت کے ہی ہوں، یہ مہمان کسی ایوان عکس کے بھی ہو سکتے ہیں اور کسی اور قسم کی نمائش کے بھی ہو سکتے ہیں۔ اصل میں ضیافت اور ضیافہ لفظ ضیفا سے ہیں جس کے معنی مہمانوں کے اجتماع کے ہوتے ہیں۔ شو کے لیے ضیافہ کا لفظ ایسا ہے کہ جو ہر قسم کے موقع پر اختیار کیا جاسکتا ہے۔ اگر مشکل لگے تو پھر سیدھا سا، --- کاروبار نمائش --- اختیار کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
وعليڪم السلام
ترمیمبڑی مہربانی شاھ صاحب، جی بالکل آپ علامہ قاضی کو ان کے پورے نام کے ساتھ منتقل کردین، یہ تہ اور اچھی بات ہے۔ مدد کے لیے بھت شکریہ۔
والسلام
مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ
- شاہ صاحب میری اردو بولنے والوں سے کوئی دشمنی نہیں میں حیدرآباد میں رہتا ہوں۔ اور وہ بھی لطیف آباد میں اردو بولنے والوں کا اکثریتی تعلقہ۔ میرے بہت دوست ہیں یہاں۔ ہمارے بیچ جو نفرت پھیلی ہے وہ بھت آگے نکل چکی ہے۔ ایم کیو ایم میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو بہت گھٹیا سمجھتے ہیں سندہیوں کو
- پرویز مشرف نے کہا سندھی جاہل ہیں لیکن جب سندھ آیا تو بولا میں سندھی ہون۔
- لیاقت علی خان نے کہا سندھ یونیورسٹی گدھ گاڑی چلانے والوں کے لیے ہے۔ اور پاکستان کے قیام کے 2، 3 سال بعد کراچی سے نکال کر حیدرآباد میں پھینک دیا۔
- قیام پاکستان کے اوائل میں سندھیوں پر شہر میں 10000 سے زائد کی مالیت کی جائداد خریدنے پر پابندی۔
- آج یہ حال ہے کہ کوئی بھی کوٹڑی سے آگے جاتا ہے تو کہتا ہے پردیس جا رہا ہوں۔
- اردو بولنے والوں کے ساتھ سندھیوں نے ایک ہی معاہدہ کیا جس پر عمل کر رہے ہیں وہ یہ کہ گورنر سندھی نہیں ہوگا۔ آج جس پر 100 قتل کے الزام ہیں وہ گورنر ہے۔
- اردو بولنے والون کی آبادی زیادہ سے زیادہ اب 10 فیصد ہوگی پورے پاکستان میں اور 50 فیصد کوٹہ کا مطالبہ جو پورا ہوا۔
- کراچی کے تعلیمی اداروں میں سندھیوں پر پابندی
- لمبی فہرست ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ نہیں کہ مہاجر ہی قصور وار ہین مہاجر سے مراد ایم کیو ایم ہے۔ لیکن یہ سینہ زوری ضرور ہے۔
آپ میرے ہیں اور دوسری بات سید ہیں جو اچھا سمجھیں کریں۔
انشاء اللہ میں پوری کوشش کروں گا کے سندھ کا مناسب خاکہ یہاں رکھ سکوں عید کے بعد میرا یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ ہے اس لیے ابھی میں اس کی تیاری میں مصروف ہوں انشاء اللہ کچھ اپنی کچھ کسی اور کی لیکن سندھ کی ساری تصویریں یہان پر رکھوں گا۔
دعائوں میں یاد
والسلام
مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ
سلام
ترمیمشاہ صاحب! میرے بھی کجھ دن بعد امتحان شروع ہونے والے ہیں اس لیے کم استمال ہوتا ہے تیٹ کا۔ اس کے بندہ حاضر ہے۔
ہم نے سب کجھ بھلادیا ہے لیکن باھر کا کوئی آدمی جب سندھیوں کا زمرہ دیکھے گا تو وہ الطاف کو سندھی ہی مانے گا۔
مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ
خیریت مطلوب
ترمیماسلام علیکم سلمان صاحب۔ بہت عرصہ ہوا کہ آپ آئے نہیں اور بہت عرصہ ہوا کہ دل کو چین آیا نہیں۔ کیسے ہیں؟ مصروف ہیں؟ ناراض ہیں؟ کئی روز سے پیغام دینے کا دل چاہ رہا تھا مگر ضبط کا دامن تھام رکھا تھا کہ
جنوں کی شرطِ اول ضبط ہے اور ضبط مشکل ہے
جو دامن چاک کر لے اسے دیوانہ نہیں کہتے
مگر اب اور ضبط نہیں کیا جاتا اور دامن چاک کرنا ہی پڑا خواہ کوئی دیوانہ کہے یا نا کہے۔ آپ کی ضرورت تو ویکیپیڈیا کو بہت ہے، آپ کے ہوتے ہوئے بہت ہمت رہتی ہے کہ کوئی مسئلہ ہو تو مشورہ کر لیتے ہیں۔ براہ کرم اس پیغام کو اگر آپ پڑھ رہے ہوں تو ضرور جواب دیجیئے گا، مصروف ہیں تو کبھی کبھی اپنی خیریت ہی دے دیا کیجیئے۔
مرے ایک گوشۂ فکر میں، میری زندگی سے عزیز تر
مرا ایک ایسا بھی دوست ہے، جو کبھی ملا نہ جدا ہوا
سمرقندی* سلمان صاحب! خوش آمدید! آپ کے بغیر یہ محفل بے رونق سی تھی، کل مجھے بہت شدت سے آپ کی غیر موجودگی کا احساس ہوا اور آج صبح صبح آپ کی آمد نے دل باغ باغ کر دیا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- ارے سلمان صاحب شکر ہے آپ آئے تو، اب تو مایوسی ہوچلی تھی کہ آپ شائد چھوڑ ہی گئے، پر ایک دل یہ بھی کہتا تھا کہ آپ جیسا شخص یوں آدھی راہ میں چھوڑ کر نہیں جاسکتا۔ مختصر یہ کہ نہایت خوشی ہوئی آپ کی واپسی کی۔ میری طبیعت اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہے۔ سمرقندی
Thankyou very much
ترمیم- THANKYOU SO MUCH Sayyid Salman Rizavi for your Excellent Translation effort!
- I am very very Grateful.
- May you be blessed!
- If you want any of your favourite articles to be translated into the Chinese language, then I would certainly be glad help you.
- Yours Sincerely, From --Jose77 21:35, 13 فروری 2008 (UTC)
- ارے کیسے ہیں سلمان صاحب! آپ تو لگتا ہے ناجانے کس بات پر ناراض ہو گئے ہیں کہ ترکِ گفتار پہ ہی قصد کر بیٹھے۔ خیریت سے تو ہیں نا جناب۔ کیا مصروفیات زندگی ہیں آج کل۔ سمرقندی
- ناچیز کے اپنے بارے میں خیالات، آپ کی نوازش سے یکسر برعکس ہیں؛ خیر۔ روح کبھی جسم کے بغیر رواں نہیں ہو سکتی مقصد کہنے کا یہ کہ اگر جو یہ ویکیپیڈیا رواں ہے تو آپ ہی جیسے دوستوں سے ہے۔ اللہ آپ کو اپنے کاموں میں کامیاب فرمائے۔ سمرقندی* آپ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر جب بھی یہاں آتے ہیں، یقین جانیں بہت خوشی ہوتی ہے۔ خوش رہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
میری رائے ؛ فیصلہ آپ کا
ترمیمسلمان صاحب اب کیا کروں کہ آسان اردو سے حقیر کو اللہ واسطے کا بیر ہے : - ) اگر آپ scanner کی بات کرتے ہیں تو ظاہر ہے کہ پہلا تصور عکس یا تصویر کا ہی آتا ہے اور اگر جو بات کچھ اتنی ہی ہوتی تو مسئلہ ہی کیا ہوتا، مگر scan کا لفظ عکس سے کچھ ایسا خاص لگاؤ نہیں رکھتا۔ scan آپ کو درج ذیل مختلف مفاہیم میں استعمال کرنا پڑے گا۔
- تحقیق کرنا، جانچ پڑتال کرنا (جیسے خون کے نمونوں کی scanning کرنا)
- غور سے دیکھنا (جیسے کسی دستاویز کو scrutinize کرنا)
- عکس یا تصویر کو scan کرنا
- کسی شمارندے سے data پڑھنا
اب اگر آپ عکس کے مفہوم کو وسعت دے کر scan کے مندرجہ بالا تمام مفاہیم پر نفاذ کرنا چاہیں تو کچھ ایسا غلط بھی نہیں ہوگا۔ اور میں عکاس کی مخالفت تو نہیں کروں گا مگر عکاس photographer کو بھی کہا جاتا ہے اور ایک مزے کی بات یہ کہ Camera بھی دیکھیے یہاں عکاسہ استعمال کیا گیا ہے۔
اصل میں scan کا لفظ شاعری کے بحر میں استعمال میں سے شروع ہوا تھا اور کہیں میں نے یہ بھی پڑھا تھا کہ اصل میں یہ سنسکرت (اور کچھ کے خیال میں یونانی) زبان کا لفظ ہے جو چڑھاؤ یا پھلانگ کے معنی رکھتا تھا مگر پھر اس کے معنی مشاہدے اور غور سے دیکھنے کے مفہوم میں استعمال ہونے لگے جو آج scan کا موجودہ مفہوم ہے۔
Scan کے لیے میں نے چند پرانی طبی (حکمتی) کتب میں ------ تفریسہ ------ پڑھا ہے اور میرا خیال ہے کہ بہت مناسب لفظ ہے۔ آپ سوچیں گے کہ یہ تو کوئی اجنبی لفظ ہے مگر ایسا ہے ہیں : - ) تفریسہ کا لفظ ایک ایسے لفظ سے بنا ہے کہ جس کو اردو میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے، اصل میں یہ ------ فرس ------ سے بنا ہوا لفظ ہے جس کے معنی بصارت، نظارت (دیکھنا)، تفکر (غور سے دیکھنا) وغیرہ کے ہوتے ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھائی یہ فرس اردو میں کہاں استعمال ہوتا ہے؟ تو جناب آپ نے با رہا لفظ ------ فراست ------ استعمال میں دیکھا بھی ہوگا اور کیا بھی ہوگا، یہ اردو کا فراست اصل میں اسی فرس سے بنا ہے جس کے معنی اوپر درج ہیں۔ اب اگر دیکھا جائے تو اوپر کے فرس کے معنوں میں scan کے درج وہ چاروں مفہوم آجاتے ہیں کہ جو اوپر 1 تا 4 درج ہیں۔ اس سے متبادلات یوں بنائے جاسکتے ہیں۔
- Scan = تفریسہ
- Scanning = تفریس
- Scanner = مفراس
- Image scanner = مفراس تصویر
- Bar code scanner = رمزی پٹی مفراس
سلمان صاحب قبل از اجازت ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مندرجہ بالا رائے میری ذاتی رائے ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس سے بہتر لفظ بھی تلاش کیا جاسکتا ہو۔ میں ویکی پر ویسے ہی خاصا بدنام ہوچکا ہوں : - ) لہذا میری درخواست ہے کہ فیصلہ آپ اور دیگر ساتھی مشورے سے کیجیئے اور اگر عکاس ہی مناسب لگتا ہو (یا کوئی اور بہتر لفظ مل جاتا ہے) تو اسی کو اختیار کر لیا جانا بہتر ہے۔ سمرقندی
- سلمان صاحب interconnect کے لیے کوئی بین اتصال سے بہتر لفظ ذہن میں آوے تو بہ ضرور ناچیز کی مدد فرمایئے۔ سمرقندی
- بہت شکریہ سلمان بھائی، میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ آپ نے تمام امکانات سے درست آگاہ فرمایا۔ ایک ذہن میں کھٹک تھی جو ماشااللہ آپ کے جواب سے دور ہوئی؛ میرا خیال بھی بین اتصال ہی کے بارے میں ہے، داخل اتصال مفہوم میں تھوڑا مبہم سا ہو جاتا ہے۔ راہنمائی کا نہایت شکریہ۔ سمرقندی
جغرافیائی نقشہ
ترمیمالسلام علیکم سلمان صاحب! نقشے کی پسندیدگی کا شکریہ، لیکن میں نے اس نقشے کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا تھا کہ یہ عارضی طور پر تیار کیا گیا ہے صرف نمائشی مقاصد کے لیے، اس کو موجودہ صورت میں کسی مضمون کا حصہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ بہتری کے بعد جب اگلا نقشہ پیش ہوگا تو اسے حذف کر دیا جائے گا۔ بلا شبہ اس میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش ہے، کئی شہر شامل کرنے ہیں، دریاؤں، نہروں، جھیلوں، ذرائع آمدورفت اور صوبائی و علاقائی سرحدوں کو نمایاں کرنے کے علاوہ اہم شہروں کی شمولیت بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی درکار رہے گی خصوصاً تنقیدی نگاہ :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
سانچہ پرچم میں ترامیم
ترمیمسلمان بھائی، میں نے آپ کی درخواست شدہ ترامیم سانچے میں کر دی ہیں۔ آپ کے مضمون کے آخر کے کچھ ممالک مجھے انگریزی ویکیپیڈیا میں بھی نہیں مل رہے، اس لیے وہ نہیں کر سکا لیکن آپ چاہیں تو ان ممالک کا اضافہ خود سانچہ:ترجمہ ملک میں جا کر کرسکتے ہیں۔ کاشف عقیل 23:38, 23 فروری 2008 (UTC)
دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ فارغ بیٹھا تھا اور دیکھا کے آپ پرچموں سے متعلق کام کر رہے ہیں تو سوچا کے ابھی ہاتھ کے ہاتھ ہی سانچہ ٹھیک کر دوں۔ کاشف عقیل 22:30, 25 فروری 2008 (UTC)
lowercase
ترمیمانگریزی ویکیپیڈیا پر عنوان کو چھوٹے حروف سے لکھنے کے لیے lowercase کا سانچہ en:Template:lowercase استعمال ہوتا ہے۔ --Urdutext 23:01, 1 مارچ 2008 (UTC)
- اسلام علیکم سلمان صاحب۔ جواب میں تاخیر کی معذرت؛ اور ابجد صغیرہ کے بارے میں اردو ٹیکسٹ صاحب کے تیار کردہ سانچے سے مقصد حاصل ہو چکا ہے۔ آپ کے بلند ترین اسم ساحہ کے بارے میں صفحات دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے اللہ آپ کو اس سلسلۂ مضامین میں کامیاب کرے۔ سمرقندی
- اسلام علیکم عزیزم ؛ بعد دعا خیریت کے عرض ہے کہ یہ republic اور democratic والا مسئلہ ایک بار کہیں برادر فہد کے ساتھ بحث میں آیا تھا مگر وہ صفحہ مجھے اب مل نہیں رہا شائد فہد صاحب اس کی جانب اشارہ کرسکیں۔ رہی بات جمہوری جمہوریہ کی تو میں آپ سے متفق تو ہوں کہ ایسا کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا البتہ یہ ہے کہ اب تک جیسا کہ اس دائرۃ المعارف پر کوشش کی جاتی رہی ہے (اور خاصی کامیاب بلکہ شائد اردو دنیا میں منفرد رہی ہے) کہ اصطلاحات میں ہم آہنگی رہے اور پورے نظام پر ممکنہ حد تک ایسی اصطلاحات سے پ رہی ز کیا جائے کہ جو آپ میں متصادم ہوتی ہوں؛ بعد اس تمہیدِ طویلہ کے توجہ ایک صفحے بشری شماریات کی جانب لے جانا چاہتا ہو کہ جہاں DEMOTIC کا ترجمہ مفہوم کا سہارا لے کر بشری کیا گیا ہے۔ بہرحال متعدد متبادلات پر غور کرنے کے بعد دو ہی متبادلات سامنے رہ جاتے ہیں 1- جمہوری جمہوریہ اور 2- بشری جمہوریہ ؛ ناچیز کی فہم میں دونوں ہی غلط نہیں اور دونوں میں سے کسی پہ بھی ناچیز کا اصرار نہیں : - ) جو آپ کو مناسب لگے اختیار کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
وکی پیڈیاکے منتظمین کے نام
ترمیم- میری رائے میں تو اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین انتہائی متنازع افکار وافعال کے حامل ہیں۔ جب سے یہ مضمون شروع کیا گیا ہے، میں بات نوٹ کر رہاہوں کہ کس طرح سے مضمون کی اصل صورت کو مسخ کرکے، مضمون میں من گھڑت اختراعات و بے بنیاد معلوما ت کو شامل کیا جا رہاہے۔ اب تک اُردو وکی پیڈیا کے تین منتظمین اس سلسلے میں فعال نظر آئے۔ جن میں اُردو ٹیکسٹ ،سمرقندی اورخاورشامل ہیں اورافسوس کی بات یہ ہے کہ ان تینوں کی سوچ ایک مخصوص مکتبہ ءفکر کی عکاسی کرتی ہے اوراس مضمون کے خلاف اُن کی صف آرائی دیکھ کر یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے اپنے ذاتی عناد و انانیت کے لیے یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں گوکہ مندرجہ بالا تینوں حضرات منتظمین ہیں اورعرصہ دراز سے وکی پیڈیاسے منسلک ہیں لیکن یوں محسوس ہوتاہے کہ وکی پیڈیاکے قواعد و ضوابط کی الف ،بے سے بھی ناواقف ہیں۔ ملاحظہ کیجئے کہ تینوں منتظمین نے اب تک اس مضمون کے لیے کیا کرداراداکیاہے:
- اُردو ٹیکسٹ:اِن صاحب نے اس مضمون کا آغاز ہوتے ہی اس پر نوشتہ ءحذ ف شدگی لگادیابلا کسی مناسب وجہ کے اوراب انتہائی بھونڈے انداز میں مضمون لکھنے والے کو صلاح دے رہے ہیں کہ ”اب بھی اس مضمون کی حذف شدگی کی درخواست دے سکتے ہیں کیونکہ آنے والے قارئین اس میں ترمیم کرتے رہیں گے اور اس کی جو صورت بنے گی وہ مضمون نگار کو نہیں بھائے گی۔
کیا مندرجہ بالا الفاظ سے کہیں اس چیز کی غمازی ہوتی ہے کہ لکھنے والا ایک منتظم ہے؟ کیا وکی پیڈیاپر کوئی بھی من گھڑت باتیں کسی بھی مضمون میں شامل کرسکتاہے؟کیا وکی پیڈیاایک ڈسٹ بن کی مانند ہے ،جس میں کوئی بھی، کچھ بھی لاکر رکھ سکتاہے؟ بحیثیت منتظم ان صاحب کو ایسی غیر ذمہ دارانہ و غیر دانشمندانہ باتوں سے احتراز کرناچاہیئے۔ پھر جب اس مضمون میں سمرقندی نے من مانی تبدیلیاں کر دیں تب بھی موصوف اُردو ٹیکسٹ صاحب نے اس پر مشکوک کا سانچہ لگادیا، جس سے صاف پتہ چلتاہے کہ جانبداری کس کی مشکوک ہے۔ مضمون کی یا منتظم کی!
- خاور:ان صاحب کی سوچ و فکر بھی عجب اندازکی حامل نظر آتی ہے۔ جب اس مضمون کو شامل کیا گیا تو ان صاحب نے کہا کہ میں اللہ پرست ہوں اورشخصیت پرستی کے سخت خلاف ہوں۔ بقول ان کے کہ اس مضمون میں شخصیت پرستی پر مشتمل مواد بھراہوا ہے۔ موصوف نے یہ بھی اقرارکیا کہ ہوسکتاہے کہ ”میں اس مضمون کے سلسلے میں جانبداری کا مرتکب ہو رہاہوں کیونکہ میں اس مضمون کے سخت خلاف ہوں اور اس مضمون کو فوراً حذف کردیناچاہیئے۔“
کیا وکی پیڈیا کے منتظمین کا یہی عمل ہے کہ وہ محض اس بنا ءپر کہ کوئی مضمون اُن کی طبقاتی سوچ کی خلاف ورزی کرتاہوتو اُس کو فوراً حذف کر دیں۔ بھائی اگر ایسی وکی پیڈیاچلانی ہے تو اپنی کوئی الگ ویب سائٹ بناؤ اوراس پر جو مرضی آئے کرتے رہو۔ کم ا ز کم وکی پیڈیاکے نام پر تو دھبہ مت لگاؤ۔ اگر اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری سے انجام نہیں دے سکتے تو چھوڑ دوایسی ذمہ داری کو۔ اگر دیانت داری اور منصف مزاجی تمہارے خمیر میں نہیں ہے تو کیوں وکی پیڈیاکے دامن کو داغدارکر رہے ہو؟
- سمرقندی :یہ موصوف بھی اُردو ٹیکسٹ اورخاور کی طرح ایک مخصوص طبقاتی سوچ کی تلوار ہاتھ میں لیے ،منتظم ہونے کی ڈھال تھامے، اس مضمون کے خلاف بر سر ِ پیکارنظر آتے ہیں۔ جب یہ مضمون شامل کیا گیا تو ان موصوف کو یوں محسوس ہوا کہ جیسے صاحب ِ مضمون کو نعوذباللہ پیغمبر کا رتبہ دے دیاگیاہوجبکہ اس مضمون میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ پھر ان موصوف نے اس مضمون کو بقو ل ان کے صحیح کردیایادوسرے لفظوں میں اپنی معاندانہ سوچ کااس مضمون میں بھرپور اظہارکردیاتو پھراُس کو محفوظ بھی کردیاکہ کوئی ترمیم نہ کرسکے۔ مزید یہ کہ اپنے مفتی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صاحب ِ مضمون کو اسلا م سے بھی خارج کر دیا۔ کیا اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کا یہی عمل اورکردا رہے؟
اس وقت وکی پیڈیاکے بارہ منتظمین ہے۔ میرا مطالبہ ہے کہ اس مضمون کو اس کی اصل صورت میں لایاجائے اور منتظمین کی اس طرح کی جانبدارانہ روش کی سرزنش کی جائے۔ اسی سے وکی پیڈیاصحیح معنوں میں ایک آزاد دائرۃ المعارف بن سکے گی وگرنہ یہ وکی پیڈیامحض ایک طبقاتی سوچ کی نمائندہ بن کر رہ جائیگی ۔--Urdu-Writer 07:07, 3 مئی 2008 (UTC)
- شکر ہے صاحب آپ آئے تو، گوہر شاہی کے چکر میں سہی : - ) کیسے مزاج ہیں بھائی؟ کہاں تھے اتنے روز؟ مذکورہ متنازع مضمون میں اختلاف صرف اس بات پر ہے کہ اس مضمون میں ایک ابہام اور دھوکا پوشیدہ کیا گیا تھا۔ موصوف ریاض میاں کے تمام بیانات اسلام سے متصادم ہیں اور ان پر روحانیت کا نام دے کر پردہ پوشی کرتے ہوئے اسلام میں مدغم کیا جا رہا ہے، بس یہ ہے میرا اختلاف کہ اگر آپ کو گوہر شاہی پر لکھنا ہے اور آپ اسی کو آزاد ویکی کی آزادی گردانتے ہیں تو کم از کم اسلامی ناموں اور اصطلاحات کا سہارا لے کر اسلام سے متصادم معلومات کو اسلام میں ضم تو نا کریں، زہر پر شکر کا غلاف تو نا لپیٹیں، یہ آزادی تو نہیں ہوئی یہ تو کھلا دھوکا ہوا۔ خیر آپ نے اپنی رائے دی جس میں اختلاف کا ذکر کیا تو میں نے سوچا کہ آپ سے بھی تذکرہ کردوں۔ آتے جاتے رہا کیجیئے۔ سمرقندی* محترم سلمان اورUrdu-Writer صاحب،
یقین جانیئے، آپ کے جوابات سے دل کو تشفی ہوئی کہ کوئی تو ہے اُردو وکی پیڈیاپر جو منصف مزاج ہے۔ آپ اگر اس مضمون کو ملاحظہ کریں تو آپ یقیناً یہ جان جائیںگے کہ یہ انگریزی وکی پیڈیا سے اخذکیا گیا مضمون ہے۔ سلمان صاحب ،آپ بھی منتظم ہیں ،آپ خود ایک دفعہ اس مضمون کے تاریخچہ کا جائزہ لیں اور مجھے بتائیں کہ کیا خاور،سمرقندی اوراُردو ٹیکسٹ جانبداری کے مرتکب ہیں کہ نہیں؟ مجھے اُمید ہے کہ بحیثیت منتظم، آپ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ،ضرور میری مدد فرمائینگے۔ --اسپریچولسٹ 06:18, 4 مئی 2008 (UTC)
خوش آمدید
ترمیمالسلام علیکم سلمان صاحب! آج بہت عرصہ بعد آپ کو متحرک دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی ہے۔ کہیے آج کل کیا مصروفیات ہیں اور فراغت کیسے نصیب ہوئی؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- اسلام علیکم سلمان صاحب، امید ہے کہ خیریت سے ہونگے۔ ذرا ایک نظر اس فہرست کو دیکھ لیجیئے اور اپنے مشورے سے ضرور آگاہ کیجیئے ؛ ہوسکتا ہے کہ آپ محسوس کریں کہ ان الفاظ کو اس قدر سختی سے اپنانے کی ضرورت نہیں --- مگر پھر بھی آپ کا مشورہ درکار ہے، بطور خاص اگر کوئی ترمیم یا تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوتی ہو۔ سمرقندی
- بہت شکریہ سلمان صاحب۔ آپ کی وضاحت میں بہت گہرائی ہے اور انشااللہ جہاں تک ممکن ہو سکا اس سے مدد و راہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔ میری کوشش اب تک یہی رہی ہے کہ چونکہ ہمارا مقابل انگریزی کا مہیب دیو ہے لہذا اس سے ٹکر لینے کے لیے وہی لائحہ عمل و انداز اپنائے جائیں جو اس کے ہیں۔ جب ایک ہی لفظ، مثال کے طور پر plug سد و مسدود سے لیکر متصل و جوڑنے جیسے انتہائی مختلف معنوں میں آسکتا ہے تو اردو میں بھی ایسا کرنا ہی مقابل سے بھرپور مقابلے کے قابل بنائے گا، یعنی اس طرح ہم کو صرف اس لفظ کے اصل معنوں کا متبادل تلاش کر کہ اس کو ان ہی مختلف معنوں استعمال کرنا ہوگا کہ جن میں وہ انگریزی میں ہوتا ہے، جیسے مندرجہ بالا plug کے لیے صرف اس کے اصل الکلمہ کو بنیاد بنا کر سداد سے لیکر حار سدادی تک کے معنی بنائے جاسکتے ہیں، جیسا آپ نے سانچہ:وصل میں دیکھا ہی ہوگا۔ اگر ہم ایک لفظ کے لیے اردو معنوں کے لحاظ سے مختلف الفاظ اختیار کریں گے تو اس طرح انگریزی کے اس عظیم انبار علوم کا ترجمہ (میری دانست کے مطابق) ناممکن ہو جائے گا اور اگر کسی نا کسی طرح ترجمہ کر بھی لیا گیا تو (میری دانست کے مطابق) اس کو پڑھنے والا یقینی طور پر الجھن کا شکار ہوگا اور اپنی اپنی سمجھ کے مطابق اندازے لگا لگا کر اپنے ذہن میں منتقل کرنے پر مجبور ہوگا اور اس طرح پورے اردو نظام ترجمہ میں ایک کھچڑی سی بن جائے گی جس میں نا دال کا مزہ ہوگا باقی، نا چاول کا۔ یعنی انگریزی اصطلاح کو اس کے مفہوم کے لحاظ سے یوں اختیار کیا جائے کہ اردو لفظ بھی اس کا مفہوم کسی نا کسی معنوں میں یوں رکھتا ہو کہ ہر موقع پر استعمال ہو سکے اور ایسے متنوع مفہوم کے حامل الفاظ عربی ہی میں ملتے ہیں نا کہ فارسی میں اسی وجہ سے میں عربی کو ترجیح دیتا ہوں۔ میں آپ کی بات سے اختلاف ہرگز نہیں کر رہا، صرف مشورے کی نیت سے اپنے خیالات ظاہر کر رہا ہوں اور جیسا کہ میں نے کہا کہ آپ کے مشورے سے مکمل راہنمائی کی کوشش کروں گا اور جہاں جہاں ضرورت پڑے گی اس سے بھر پور فائدہ اٹھاؤں گا۔ صرف ایک بات پر اور اپنی آرا سے نوازیے کہ جو تصور میں نے اوپر بیان کیا ہے کیا اس کی ضرورت نہیں ہے، میں خود درست فیصلے کا متلاشی ہوں اس لیے پوچھ رہا ہوں --- سمرقندی
مشورہ درکار
ترمیمجناب سلمان صاحب امید ہے بخیریت ہونگے۔ جناب محبوب صاحب نے internet اور network کی اصطلاحات کا موضوع اٹھایا ہے میں کئی روز سے کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی متفقہ فیصلہ ہو جائے۔ آپ ہو سکتا ہے کہ ان اصطلاحات سے متفق نا ہوں اور ان ناموں کو انگریزی کے طور پر ہی استعمال کرنا بہتر سمجھتے ہوں مگر پھر بھی ایک نظر اس جگہ تجاویز کے قطعہ کو دیکھ لیجیئے اور جو ہو سکے راہنمائی فرمایئے۔ --سمرقندی 12:10, 18 اگست 2008 (UTC)
کامیابی
ترمیمآپ کے بارے میں اندازہ تھا کہ آپ کہیں مصروف ہونگے، اللہ آپ کو اپنے موجودہ مقصد میں کامیاب کرے۔ آپ کی تجاویز بہت مناسب ہیں اور میں ان سے بالکل اتفاق کرتا ہوں۔ ہر اردو مضمون میں کم از کم انگریزی کا interwiki ربط ضرور ہو تاکہ اس میں اضافہ کی کوشش باآسانی کی جاسکے۔ آپ کی ان میں کم از کم الفاظ کی بات بھی نہایت معقول ہے اور اس کا ذکر اس انداز مقالات کے صفحے میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
میں نے بہت غور کیا اور مجھے اس کے سوا کوئی راستہ نظر نہیں آیا کہ تفصیلی infobox والے عنوانات کو اردو پر تیز رفتاری سے منتقل کر دیا جائے جیسا کہ chemical infobox کی مثال آپ زمرہ:کیمیائی مرکبات میں دیکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح CPU Socket کا منصوبہ بھی شروع کر دیا ہے۔ اور انشااللہ اگلا منصوبہ human arteries کا ہوگا۔ صرف ایک chemical infobox کے خانے میں ہی اس قدر معلومات درج ہوتی ہیں کہ جو اس کا وجود (فی الحال) بغیر متن کے بھی قائم رکھنے کے لیے کافی ہیں۔ اور اگر کوئی ساتھی چاہے تو ان میں ابتدائیے کی چند سطور لکھ سکتا ہے، میں فی الحال صرف infobox رکھنے کے سوا کچھ کرنے کی حالت میں نہیں۔
فی الحال چونکہ تمام کیمیائی مرکبات کے نام انگریزی spell میں ہی رکھے جا رہے ہیں، اس لیے میں ان میں interwiki بھی نہیں رکھ رہا کیونکہ اس سے اضافی وقت صرف ہوگا۔ دوسرے یہ کہ جو بھی چاہے وہ spell کو انگریزی ویکی پر search کر کہ اس کا interwiki اردو کے مضمون میں رکھ سکتا ہے۔ اگر ایسا کوئی نا کرے تو پھر میں اگلے مرحلے میں ایسا خود کر دوں گا جو انکے ناموں کو اردو میں کرنے کا مرحلہ ہوگا۔ میں اس وضاحت کو دیوان عام میں بھی لکھ چکا ہوں۔
Urdu Keyborad کے لیے میرے خیال سے ثاقب صاحب اور اردو ٹیکسٹ صاحب سے بھی مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔ ہاں یہ ہے کہ اگر اس کے design وغیرہ میں مدد کی ضرورت پڑی تو میں ضرور حاضر ہوں اور جو ہو سکا کرنے کی کوشش کروں گا۔ پھر یہ بھی ہے کہ اس keyboard کی اطلاع صفحۂ اول پر نمایاں انداز میں موجود ہو تاکہ ہر ایک کو نظر آجائے۔ --سمرقندی 09:27, 31 اگست 2008 (UTC)
اسلام علیکم
ترمیم
وہ نظر سے دور تو ہیں مگر یہ عجیب صورت حال ہے
ہمہ وقت پیشِ نظر بھی ہیں، نا فراق ہے نا وصال ہے
--سمرقندی 10:54, 22 ستمبر 2008 (UTC)
عالم یا شاعر
ترمیمسبحان اللہ، یعنی اور سال بھر میں اس اردو دائرۃ المعارف کو ایک عالــم (Ph.D) مُیَسّر ہوجائے گا جو ہم سب کے لیے باعث افتخار بات ہے؛ اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔ صاحب! بہت غور کیا کہ یہاں علامہ حاوی ہے یا شاعر؟ مگر کوئی فیصلہ کسی ایک کے حق میں نہیں ہو سکا۔ آپ کی تو تحریر بھی بہت جامع ہے اور شاعری دیکھ کر تو یہ پوچھنے کا دل چاہتا ہے بھائی کہ ؛ علامہ اقبال تو داغ سے اصلاح لیا کرتے تھے، آپ اصلاح کن سے لیتے ہیں؟ اور اگر آپ نے اس پیغام کی شاعری میں کسی سے اصلاح نہیں لی تو اب علامہ کی طرح آپ کو بھی اصلاح کی ضرورت نہیں رہی۔ دعاگو۔ --سمرقندی 03:25, 24 ستمبر 2008 (UTC)
- آپ کا بیان کردہ کلیدی تختہ بنانے کی کوشش کروں گا، کامیابی کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ --سمرقندی 04:00, 26 ستمبر 2008 (UTC)
رائے
ترمیماسلام علیکم سلمان صاحب، java سے لکھا جانے والا کلیدی تختہ تو نہیں بن سکا کیونکہ مجھے کہیں سے css کے رموز دستیاب نہیں ہو سکے، آپ کے علم میں کسی site پر ایسے رموز دستیاب ہوں تو ضرور آگاہ فرمایئے گا، ایک بار رموز مل جائیں گے تو انکو رکھنا کوئی اتنا مشکل کام نہیں ہوگا۔ فی الحال میں نے تدوینی خانے کے نیچے ایک urdu onscreen keyboard دے دیا ہے، اس پر کلک کر کہ تدوینی خانے میں لکھا جاسکتا ہے اور پھر اگر تلاش کرنا ہو تو اسی لکھے ہوئے کو تلاش کے خانے میں copy paste کیا جاسکتا ہے۔ اس پر اپنی رائے سے آگاہ فرمایئے گا۔ اگر اس کا کوئی مفید استعمال نظر نہیں آئے تو اسے ختم کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 12:21, 30 ستمبر 2008 (UTC)
بہت شکریہ
ترمیمآپ کی توجہ اور محنت نے اس مضمون میں جان ڈال دی۔ حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:12, 17 اکتوبر 2008 (UTC)
مسلمانوں کا قتل عام
ترمیمالسلام علیکم سلمان صاحب! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ سریبرینیتسا کا قتل عام اور مرگ انبوہ جیسے مضامین آپ کے دردِ دل اور سنجیدگی کے عکاس ہیں۔ اس سلسلے میں میری آپ سے گزارش ہوگی کہ اگر سوویت دور حکومت میں مسلمانوں کے قتل عام پر کوئی مضمون لکھا جا سکے تو یہ ایک اہم معلومات کا اضافہ ہوگا کیونکہ کریمیا میں مسلم نسل کشی اور سائبیریا میں جبری مشقت کے دوران مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر خاتمے پر بہت کم لکھا گیا ہے۔ فرصت کے لمحات میں اگر اس حوالے سے انٹرنیٹ پر موجود معلومات کے چند روابط مجھے بھیج دیں تو شاید اس سلسلے میں کجھ کام میں بھی کرسکوں۔ کیا انگریزی ویکیپیڈیا پر اس حوالے سے کوئی مضمون ہے؟ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
مسلمانوں کا قتل عام
ترمیموعلیکم السلام محترم سلمان صاحب! واللہ آپ نے میرا کام آسان کر دیا۔ میں اب پہلی فرصت میں کریمیا کے مسلمانوں اور ان ڈھائے گئے تحریر کا آغاز کر رہا ہوں جو ہماری تاریخ کے اوراقِ گم گشتہ کا حصہ ہیں۔ اقبال اور آپ کی طرح مجھے بھی جوانوں کی تن آسانی لہو رلاتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ انہیں تاریخ میں یا دیگر موضوعات میں دلچسپی نہیں بلکہ افسوس اس امر کا ہے کہ غفلت برتی بھی جاتی ہے تو اپنے اسلاف اور اپنی تاریخ سے ورنہ یورپ و مغرب کی تاریخ پر تو عمیق مطالعے کر چکے ہیں۔ بہرحال، میں آپ کے ارسال کیے گئے روابط سے مواد حاصل کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کی جدید و ماضی قریب کی تاریخ کے بارے میں جن کتب تک رسائی ہو سکی میں ان کا مطالعہ کرنے کی بھی کوشش کروں گا۔ اس سلسلے میں مجھے آپ کی مدد ضرور درکار ہوگی خاص طور پر مضمون کی تکمیل کی صورت میں اس میں معلومات میں اضافے اور موجودہ معلومات کی صحت پر۔ اسپریچولسٹ صاحب نے مرگ انبوہ کے مضمون پر جان توڑ محنت کی ہے جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔ آپ نے مرگ انبوہ سے متعلقہ موضوعات پر مضامین تحریر کر کے اس پورے مضمون کا احاطہ کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ میں بھی کوشش کروں گا کہ اس سلسلے میں اپنا کچھ حصہ ڈال سکوں۔ ویکیپیڈیا پر لکھنے کا تسلسل جو ایک مرتبہ ٹوٹا ہے تو بوجوہ چند کوششوں کے دوبارہ جڑنے میں نہیں آ رہا۔ آپ دعا کیجیے کہ اس سلسلے کو بحال کر سکوں۔ اللہ ہمیں ہمت و قوت دے۔ آپ جیسے دوست میرے لیے سرمایۂ افتخار ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
انگریزی اِصطلاحات
ترمیمالسلام علیکم! جناب جن مقالات میں صرف تعارف یعنی ایک بھی لکیر لکھی گئی ہو اُن میں سانچہ نامکمل ڈالنا صحیح نہیں۔ کیونکہ ایسے مقالات لاتعداد ہیں۔ ہاں جن مقالات میں صرف انگریزی ترجمہ لکھا گیا ہے اُن میں یہ سانچہ ڈالا جاسکتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ جس صفحہ کو مرتب کرنے کا آپ کہہ رہے ہیں وہ صفحہ پہلے سے بنام: جدید اصطلاحات و الفاظ موجود ہے۔ شکریہ! --محبوب عالم 17:01, 24 اکتوبر 2008 (UTC)
اسلام و علیکم!
ترمیممحترم سلمان صاحب،
ابھی ابھی میری توجہ اُس تبدیلی پر گئی جو آپ نے اس مضمون میں کی۔ اگر آپ مضمون کا جائزہ لیں تو آپ کو بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ ایک گروہ ایسا بھی ہے جو خود کو حضور قبلہء عالم سے منسوب کرتا ہے لیکن درحقیقت اس کا قبلہء من سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ گروہ یونس نامی پلیت کی حضور قبلہء عالم کے مقدس و پاک روحانی مشن کو بدنام کرنے کی سازشوں کا حصہ ہے اور خود کو مہدی فاؤنڈیشن کہتا ہے۔ اسی گروہ کے ارکان نے پچھلے سال بھارت میں پاکستان کے پرچم اور اپنے پاسپورٹ جلا دیے تھے اور اب تک انڈیا کی تہاڑ جیل میں ہیں اور اگلے ہفتے پاکستان کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے نعوذ باللہ سرکار شاہ صاحب کو نہ معلوم کیا کیا کہہ کراللہ سے بھی بڑھا دیا لیکن یہ سرکار شاہ صاحب کی تعلیمات و حقائق کے قطعاً برعکس ہے۔ لہذٰا آپ سے ملتمس ہوں کہ براہ کرم کی گئی تبدیلی کا استرجع کر دیں۔ جزاک اللہ!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:49, 25 اکتوبر 2008 (UTC)* وعلیکم سلام!
محترم سلمان صاحب، پرسوں میں ایک حادثے میں معمولی زخمی ہو گیا تھا، اس لیے آج کل ویکیپیڈیا پر کام کرنے سے قاصر ہوں، انشاء اللہ جلد ہی صحتیابی کے بعد دوبارہ سے فعال ہونگا۔ مزید آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اس سے پہلے میں منتخب مضامین کے منصوبے کے سلسلے میں مصروف تھا، میری خواہش تھی کہ اس کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے اور اس کے لیے میں نے سمرقندی صاحب سے بھی تعاون کی درخواست کی تھی۔ بہرحال اس مضمون کی گئی، آپ کی ترامیم پر میرا موقف یہ تھا چونکہ یہ مضمون ایک شخصیت کے بارے میں ہے اور یہ بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ حضور قبلہء عالم صرف اور صرف انجمن سرفروشانِ اسلام کے سرپرست و بانی ہیں، اس کے علاوہ کسی تنظیم یا کسی نام نہاد گروہ سے حضور سرکار شاہ صاحب مدظلہ العالیٰ یا انجمن سرفروشان اسلام کا تعلق نہیں ہے۔ اب اگر ہم اس میں، اُس گروہ (نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن یا یونس پلیت) کا تذکرہ کرتے ہیں تو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟ اس معاملے پر میری سمرقندی صاحب سے بھی بات ہوچکی ہے اور بالاتفاقِ رائے ہم نے اس مضمون میں سے مہدی فاؤنڈیشن سے متعلق تمام مواد حذف کر دیا تھا۔ البتہ اتنا ضرور لکھ دیا ہے کہ اس سے حضور سرکار شاہ صاحب مدظلہ العالیٰ یا انجمن سرفروشان اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مزید میں نے سمرقندی یہ بھی عرض کیا تھا کہ اس کے بارے میں تفصیلات ایک علیٰحدہ مضمون میں آجائینگی جو میں تحریر کروں گا لیکن وکی پیڈیا کے بارے میں آپ جانتے ہیں کہ “جہاں بیٹھیں وہیں مہہ خانہ“ کسی بھی ایک کام کو چھیڑیں تو اس سے متعلقہ اتنے کام نکل آتے ہیں کہ فرصت ہی نہیں ملتی، عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کونسا کام کیا جائے اور کونسا کام چھوڑ دیا جائے۔ لہذٰا میری آپ سے درخواست سے کہ براہ کرم آپ ان ترامیم کو فی الحال نکال دیجئیے۔ جزاک اللہ!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:53, 28 اکتوبر 2008 (UTC)
امامت (اہل تشیع)
ترمیمآپ نے جو امامت کے مضمون سے متعلق پیغام دیا، یہ میرا لکھا گیا مضمون نہیں بلکہ امامت کے مضمون سے اس کو ادھر منتقل کیا ہے اور معمولی سی ترامیم کی ہیں۔ آپ اس کو جس قدر بہتر بنا سکتیں ہیں بنائیں، میں آپ کی رائے سے آتّفاق کرتا ہوں اور مضمون کو فیکچوئل بنانے کی کوشش کروں گا۔
نو ہزار مضامین
ترمیممیں آج کے دن اردو وکی پیڈیا پر نو ہزار مضامین کے ہدف کے حصول پر آپ کو تہِ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جلد از جلد اس وکی پیڈیا کے بہترین ترین وکی پیڈیا بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:44, 12 نومبر 2008 (UTC)
- السلام علیکم جناب سلمان صاحب۔ امید ہے بخیریت ہونگے اور صحت مند ہونگے۔ صفحۂ اول کا انداز تھوڑا سا تبدیل کرنے کی جسارت کر رہا ہوں، پرانے نسخے صفحۂ اول (نسخہ/محفوظ) صفحے پر محفوظ ہیں اور جب بھی چاہے واپس لائے جاسکتے ہیں۔ اگر آپ کو نیا پن نظر نا آئے تو اپنے browser کا cache صاف کر کے دیکھیے گا۔ آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔ --سمرقندی 09:03, 3 دسمبر 2008 (UTC)
- جی سلمان بہت بہتر، آج رات کسی وقت بچونکی عبارت بچوں کی سے تبدیل کردوں گا۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور اضافہ یا ترامیم ہوں تو آگاہ فرمایئے گا۔ کوئی ربط غلط جگہ لے جا رہا ہو تو بھی آگاہ کیجیئے گا یا اصلاح فرما دیجیئے گا۔ --سمرقندی 09:19, 3 دسمبر 2008 (UTC)
علیہ السلام
ترمیمالسلام علیکم! اُمید ہے مزاج بخیر ہوںگے۔ جناب، آپ سے گزارش ہے کہ اہلِ بیت کے اسماء کے ساتھ ‘‘علیہ السلام’’ کا استعمال نہ کریں تو بہتر رہے گا۔ کیونکہ یہ نقطۂ نظر اہلِ تشیع کا ہے اور اِس کے استعمال سے ویکیپیڈیا کو ایک غیر جانبدار قاموس العلم نہیں بنایا جاسکتا۔ اہلِ سنت کے نقطۂ نظر میں اہلِ سنت کے ناموں کے ساتھ رضی اﷲ عنہ لکھنا چاہئے۔ تاہم، ویکی پر اہلِ سنت کے نقطۂ نظر کی تقلید بھی نہیں کرنی چاہئے۔ اُردو ویکیپیڈیا کو ایک غیر جانبدار آزاد دائرة المعارف بنانے کیلئے میرا مشورہ ہے کہ ان ناموں کو سادہ انداز میں لکھنا چاہئے جیسا کہ ‘‘حضرت علی’’، ‘‘حضرت حسین’’ اور ‘‘حضرت حسن’’ وغیرہ۔ اِس بارے میں اپنی رائے سے ضروری آگاہ فرمائیے۔ شکریہ! --محبوب عالم 12:07, 7 دسمبر 2008 (UTC)
- میرے خیال میں، ہمیں سب سے پہلے اِن مقالات کو تفرقہ بازی سے پاک کرنا چاہئیے، عالمی نقطۂ نظر کی پیروی بعد میں کی جائے گی۔ جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام سے مقالہ موجود ہے، یہ مقالہ گو کہ عالمی نقطۂ نظر سے نہیں مرتب کیا گیا، تاہم کسی قسم کے تفرقہ پرستی سے پاک ہے۔ دوسری بات یہ کہ ویکی پر غیر جانبدارانہ مقالات کا مطلب یہ نہیں کہ کسی مقالہ میں تمام مکاتبِ فکر کے افکار کو عیاں کیا جائے، بلکہ اِس کا مطلب ہے کہ ایسے مقالات مرتب کیے جائیں جس پر تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات کا کوئی اعتراض نہ ہو۔ مثلاً اگر اہلِ بیت کے بارے میں مرتب شدہ مقالات میں اگر اہلِ سنت اور اہلِ تشیع دونوں کے عقائد کو شامل کرنا ہو تو ہر مقالے کے دو حصّے بنیں گے۔ ہاں یہ دُرست ہے کہ حضرت امام مہدی کے بارے میں مقالہ دوسرے اہلِ بیت کے مقالات سے بالکل مختلف ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ بہت مدلّل اور ویکی کے اندازِ مقالات کے تحت صحیح ہے اور اِس میں دونوں مکاتبِ فکر کے عقائد کو شامل کرنا ضروری تھا اِس لیے انہیں شامل کرنا دُرست ہے۔ تاہم، میرا مقصد ایسے اسماء کے استعمال سے ہے جس پر کسی کا اعتراض نہ ہو۔ میرے خیال میں اگر اہلِ بیت کے مقالات میں (اور ویکی پر ہر جگہ) اُن کے نام ایسے استعمال کیے جائیں جس پر اہلِ اسنت اور اہلِ تشیع کا کوئی اعتراض نہ ہو تو بہتر رہے گا۔ اگر آپ غور فرمائیں تو اِن مقالات میں یہی نام ہی تفرقے کا باعث بن رہے ہیں۔ مثلاً علیہ السلام کا استعمال۔ ایک مکتبِ فکر کے صاحبان کہتے ہیں کہ علیہ السلام لکھنا چاہئے دوسرے مکتبِ فکر کے حضرات کہتے ہیں کہ رضی اﷲ عنہ لکھنا چاہئے۔ میرے خیال میں اگر ہم دونوں سے گریز کریں تو موزوں رہے گا۔ اِس طرح اُردو ویکی کو تفرقہ بازی سے بھی پاک کیا جاسکتا ہے اور ایک غیر جانبدار قاموس العلم بھی بنایا جاسکتا ہے۔ --محبوب عالم 13:26, 7 دسمبر 2008 (UTC)
- تائید بالکل صحیح۔ شکریہ . --محبوب عالم 13:58, 7 دسمبر 2008 (UTC)
عید الاضحٰی مبارک!
ترمیمالسلام و علیکم!
عید ہم سب کواتحاد واتفاق کادرس دیتی ہے۔ اجتماعیت ومساوات کاپیغام سناتی ہے۔ آپس میں اخوت' مساوات ومحبت کوفروغ دینے کاجذبہ پیداکرتی ہے۔ عیدکے موقع پر جمعہ وجماعت کی حاضری میں ہرمسلمان مردوعورت' چھوٹے وبڑے کی شرکت لازمی'امت مسلمہ کی وحدت کوقائم رکھنے'ملت کی شیرازہ بندی کوباقی رکھنے اور اتفاق واتحاد کی ڈگرپر چلتے رہنے کی دعوت دیتی ہے۔
عید کی پر مسرت خوشیوں میں غربا و مساکین کو یاد رکھیں!
عید الاضحٰی مبارک!
--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:38, 11 دسمبر 2008 (UTC)
- آپ کا نیا اندراج ایک نہایت خوب اور باموقع اضافہ ہے : - ) --سمرقندی 14:22, 25 دسمبر 2008 (UTC)
باعثِ تقویم
ترمیمالسلام علیکم سلمان صاحب۔ امید ہے کہ خیریت سے ہونگے۔ آپ کا اضافہ ناصرف متعلقہ مضمون بلکہ میرے لیے بھی باعثِ تقویت ہے۔ جو تاریخی، تقافتی، نفسیاتی اور سائنسی وجوہات بھی آپ کے علم میں اردو اور اس کی موجودہ حالت سے متعلق ہوں براہ کرم مضمون میں مناسب سرخیوں کے تحت اضافہ فرما دیجیئے۔ قاری کی سہولت کے پیش نظر یہ مناسب لگتا ہے کہ اندراجات و متن کو متعدد چھوٹی چھوٹی سرخیوں کے تحت رکھا جاتا رہے۔ اگر طوالت ہوجانے پر ضرورت پیش آئی تو اس مضمون کو حصہ اول، دوم، سوم وغیرہ تک وسیع کیا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 02:40, 1 جنوری 2009 (UTC)
السلام علیکم محترم! میں ڈاکٹر حمید اللہ پر مضمون لکھ رہا ہوں، آج صرف اس کا آغاز کیا ہے۔ کوشش کروں گا کہ ان کی شخصیت کا مکمل احاطہ کرنے والا مضمون لکھوں۔ اس کے لیے چند کتابیں بھی لایا ہوں۔ غالباً آپ کے تعلیمی ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ڈاکٹر صاحب وہاں زیر تعلیم بھی رہے ہیں۔ ان کے بارے میں اگر کوئی مزید معلومات آپ دینا چاہیں تو مضمون کی تکمیل کے بعد اسے شامل کر دیجیے گا۔ مجھے بے حد خوشی ہوگی۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- السلام علیکم سلمان صاحب۔ کئی روز بعد نظر آئے خوشی ہوئی۔ خیریت سے تو ہیں نا۔ دس ہزار مضامین کی منزل قریب آتی جا رہی ہے اور ایسے موقع پر پرانے ساتھی شاملِ مسرت نا ہوئے تو بہت رنج ہوگا صاحب۔ آتے جاتے رہا کیجیئے۔ --سمرقندی 05:55, 7 مارچ 2009 (UTC)
ہدیہ تبریک
ترمیممحترم سید سلمان رضوی صاحب، مبارکباد پیش کرنے کا بہت شکریہ، دس ہزار مضامین کا ہدف یقینا ایک اہم سنگ میل ہے، اس ہدف کی جانب جس پر ہم سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ میں اس موقع پر آپ کو، بھائی سمرقندی صاحب، اردو ٹیکسٹ اور تمام منتظمین و ارکان اور ساتھیوں کو جنہوں نے دس ہزاری ہدف کی تکمیل میں کردار ادا کیا ہے، دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔ --Ubaidmughal 20:19, 29 مارچ 2009 (UTC)
- السلام علیکم سلمان صاحب اور خیر مبارک!۔ امید ہے خیریت سے ہونگے۔ آپ نے تو ایک ہی رات میں مضامین کو دس ہزار پر پہنچا دیا اور دنوں کا انتظار ختم ہوا ؛ خوش رہیں۔ انشااللہ، اب تمام ساتھیوں کی معاونت کے ساتھ ایک لاکھ کے ہدف کی جانب پیشقدمی کی جائے گی۔ --سمرقندی 03:51, 30 مارچ 2009 (UTC)** اسلام و علیکم سلمان صاحب، خیریت موجود و خیریت مطلوب، مبارکباد کا بہت بہت شکریہ، آپ کا جوش و جذبہ اور نیک نیتی واقعی قابلِ تحسین ہے۔ اگر سمرقندی صاحب اس وکپیڈیا کے جان ہیں تو آپ جیسے منتظمین اس ویکیپیڈیا کی شان ہیں لیکن اب ہمارا ہدف ایک لاکھ مضامین کا ہے، جس کے لیے انتہائی جاں توڑ محنت، وقت اور توجہ کی ضرورت ہوگی۔ اُمید ہے کہ اب تمام منتظمین ویکیپیڈیا کو اور زیادہ وقت اور جذبے کے ساتھ لے کر چلیں گے۔ والسلام--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:54, 30 مارچ 2009 (UTC)
10,000
ترمیمخیر مبارک! اب ایک لاکھ کی تیاری شروع!
- سلمان صاحب، ہو سکے تو "برقی فہرست" پر بھی دس ہزاریہ کا پیغام ارسال کر دیں۔ --Urdutext 00:08, 31 مارچ 2009 (UTC)
- صاحب برا نا مانیئے گا؛ آپ نے تو کُنووں میں بانس ڈلوا دیے کیسے ہیں بھائی؟ خیریت سے تو تھے نا اتنا عرصہ؟ کہاں ہوتے ہیں آج کل؟ اگر ہو سکے تو اسی تبادلۂ خیال پر یا خاکسار کے برقی خط پر اپنی خیریت سے ضرور آگاہ کیا کیجیئے۔ جب کوئی سنجیدہ ساتھی نا آئے تو فکر ہو جاتی ہے کیونکہ ایسے ساتھی کی غیر حاضری کو ویکیپیڈیا میں عدم دلچسپی نہیں سمجھا جاسکتا۔ --سمرقندی 03:01, 14 جون 2009 (UTC)
- السلام علیکم سلمان بھائی۔ فی الحال میرے علم میں کوئی ایسا bot یا طریقہ نہیں ہے جو زمرہ جات کو خودکار طور پر تبدیل کرسکتا ہو؛ تلاش کرتا ہوں اگر کچھ مل سکا تو ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔ اگر نا بھی ملا تو انشااللہ آہستہ آہستہ دستی طور پر زمرہ جات تبدیل کرتا رہوں گا، وقت تو لگے گا لیکن ہو جائے گا۔ دیگر ساتھیوں سے بھی پوچھ کر دیکھتا ہوں۔ --سمرقندی 01:39, 21 جولائی 2009 (UTC)
بین الویکی روابط
ترمیموعلیکم اسلام،
میں نے سمرقندی بھائی کے ساتھ گفتگو کر کے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ترتیب مکمل طور پر حروف تحجی سے نہیں ہوگی بلکہ عربی، فارسی اور انگریزی کو اوپر رکھا جائے گا۔ مذید تفصیل کے لیے دیکھیں: صارف:کاشف روبہ۔ باقی زبانوں میں استعمال ہونے والی ترتیب کے لیے یہاں دیکھیں۔ --کاشف عقیل 11:44, 23 جولائی 2009 (UTC)
- دخل در معقولات کی معذرت کے ساتھ، عربی، فارسی اور انگریزی کو ابتدا میں رکھ کر باقی زبانیں ترتیب الابجدیہ میں رکھنے کا خیال اس لیے آیا تھا کہ اردو بولنے سمجھنے والوں کی اکثریت ان ہی تین زبانوں کے مقالات سے موازنے کو ترجیح دے گی (غالباً) لیکن اگر سلمان بھائی کے ذہن میں اس سلسلے میں محفوظات ہوں تو ضرور راہنمائی فرمایے گا۔ اگر تمام زبانیں ہی ترتیب الابجدیہ میں رکھنا مناسب ہے تو ایسا بھی کیا جاسکتا ہے؛ روبہ ہی تو ہے! اس کا تو کام ہی چلنا ہے۔ ویسے برسبیلِ تذکرہ ایسے ہی ذہن میں آیا کہ جاپانی میں روبہ (روبا) گدھے کو کہتے ہیں! اور اس کا کام بھی چلنا ہی ہوتا ہے بچارے کا --سمرقندی 14:52, 23 جولائی 2009 (UTC)
توجہ درکار
ترمیمالسلام علیکم سلمان بھائی۔
آپکے سوال کے بعد میں نے بین الوکی روابط کی ترتیب کا فیصلہ کرنے کے لیے وکیپیڈیا:رائے شماری برائے ترتیب روابط پر ایک رائے شماری شروع کی ہے۔ براہ مہربانی اس صفحے پر اپنی رائے ضرور درج کیجیے؛۔ شکریہ۔ --کاشف عقیل 14:59, 25 جولائی 2009 (UTC)
کریمیائی ہولوکاسٹ
ترمیم- السلام علیکم سلمان صاحب! عرصۂ دراز کے بعد آپ سے مخاطب ہو کر انجانی سی مسرت ہو رہی ہے، وہ دن بھی کیا تھے جب ہم روزانہ کی بنیاد پر متحرک ہوتے تھے۔ اللہ ان ایام کی فرصت دوبارہ عطا فرمائے آمین۔ آپ کو شاید یاد ہوگا کہ ایک مرتبہ آپ سے کریمیا میں مسلمانوں پر مظالم کے بارے میں کچھ گفتگو ہوئی تھی جس پر آپ نے بہت سارے ویب روابط کا حوالہ دیا تھا۔ معذرت کہ میں ان پر جلد کام نہ کر سکا لیکن جب فرصت ملی تو اس موضوع پر میں نے دو اقساط پر مشتمل تحاریر اپنے بلاگ پر لکھی تھیں۔ اگر آپ ان کو ملاحظہ کر لیں تو میرے خیال میں اس مضمون سے یہاں بہت اچھا مقالہ بن سکتا ہے (اگر آپ اسے وکی کے معیار کے قابل سمجھیں تو)۔ سقوط کریمیا قسط اول - سقوط کریمیا قسط دوم۔ آپ کے جواب کا منتظر ہوں فہد احمد 11:20, 31 جولائی 2009 (UTC)
- سلمان صاحب! ذرہ نوازی پر بہت مشکور ہوں۔ لیکن میرا مقصد یہ تھا کہ آپ جیسے وسیع المطالعہ شخص کی نظر سے اگر ایک مضمون گزرے تو بہترین ہو کر سامنے آئے گا۔ میں اپنی سی کوشش کر لیتا ہوں کہ کریمیائی ہولوکاسٹ پر ایک مضمون لکھ ڈالوں اور جو بلاگ کے مندرجات پر مبنی ہو۔ ویسے اس مضمون کا جنگ کریمیا سے کوئی تعلق نہیں، جنگ کریمیا بالکل الگ واقعہ ہے، اس پر انشاء اللہ کبھی تفصیلی لکھوں گا۔ دوسری بات آپ نے اردو تختی کے حوالے سے لکھی ہے، یہ اردو ویب کے روح رواں نبیل حسن نقوی کا کارنامہ ہے اور یہ اردو ویب پیڈ کا نیا ورژن ہے اور میرے خیال میں جاوا اسکرپٹ ہی ہے۔ میں کیونکہ تکنیکی طور پر بالکل صفر ہوں اس لیے اس سلسلے میں ثاقب صاحب سے رابطہ کرنا زیادہ مناسب رہے گا۔ فہد احمد 11:52, 31 جولائی 2009 (UTC)
- پیغام کا شکریہ سلمان بھائی ؛ مجھ ناچیز کے لیے ایسے اشعار، ان کا میں خود کو اہل نہیں سمجھتا، یہ آپ کی محبت ہے جس پر شکریے کے تمام الفاظ نا کافی محسوس ہوتے ہیں۔ میں انتہائی شرمندہ اور مجبور ہوں کہ ایسا فیصلہ کرنا پڑا۔ مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے کہ موجودہ اردو سمجھنے والوں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ضرور دیا جانا چاہیے۔ اب تک یہی شور رہا ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر سخت حمکت عملی اردو والوں کو اس جانب آنے سے روک رہی ہے اور اس طرح اردو ویکیپیڈیا اردو کی ترقی کی راہ میں حائل ہے؛ اب دیکھ لینا چاہیے کہ اردو سمجھنے والے کس قدر اپنی صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں اور اردو کو کس قدر ترقی دیتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ ناچیز کی ذہنی کیفیت کا ادراک کرتے ہوئے اتفاق فرمائیں گے اور مجبور نہیں کریں گے۔ --سمرقندی 03:29, 6 اگست 2009 (UTC)
- وعلیکم السلام برادر سلمان! میری صحت اللہ کا شکر ہے اب ٹھیک ہے۔ بازو میں معمولی سی تکلیف اب بھی موجود ہے لیکن بیشتر کام آرام سے کر لیتا ہوں۔ فی الحال تو میں منتظر ہوں کہ آپ جیسے ساتھی بھی متحرک ہوں تو مزا آئے فہد احمد 02:50, 28 اگست 2009 (UTC)
معاونت
ترمیمالسلام علیکم اور عید مبارک سلمان بھائی۔ مسلمانوں میں تفرقات کا جو مضمون ہے براہ کرم اس کے اندراجات پر کڑی نظر رکھیئے گا اور جہاں کہیں اصلاح و اضافہ یا حذف کی ضرورت پیش آئے فوری طور پر کر دیجیئے گا۔ --سمرقندی 13:50, 20 ستمبر 2009 (UTC)
- سبحان اللہ! سبحان اللہ کے سوا کچھ کہتے نہیں بنتی اور سبحان اللہ کے سوا کچھ کہنے کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔ سلمان بھائی اللہ نے آپ کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے اور دعا ہے کہ ان میں اور اضافہ ہوتا رہے۔ وہ شعر میں نے انتہا پسند بھائی سے حوالے کا سوال کرنے پر ان کے سوال در سوال پر لکھا تھا۔ آپ یقیناً مجھ سے زیادہ جانتے ہوں گے کہ تفرقہ بازوں (بشمول شیعہ و سنی) کو مطمعئن کرنا نا ہی ہمارا مقصد ہے اور نا ہی ایسا کیا جاسکتا ہے کہ متعدد جید علما اکرام ایسا کرنے کی کوشش کر کر کے ناکام ہوچکے ہیں؛ جو بات بھی کہی جائے اس کے جواب میں تفرقہ بازوں کو شیعہ، سنی، بریلوی، وہابی، اسماعیلی، دیوبندی، عشریہ، سبعیہ وغیرہ وغیرہ تفرقہ بازوں کی بے شمار کتب مل جاتی ہیں جو تفرقہ بازی کے نقطۂ نظر سے تحریر کی گئی ہیں، ہر کوئی اپنے تفرقے کو حق پر جانتا ہے اور تمام دوسروں کو ناحق کہتا ہے۔ اس دائرۃ المعارف پر تحریر کرتے وقت ہم کو خود اپنے آپ کو ناصرف اپنے، بلکہ اپنے اجداد کے ذاتی رجحانات سے الگ ہو کر لکھنا چاہیے ؛ بات کو آسان کرنے کے لیے کہوں تو یوں کہوں گا کہ اسلامی موضوعات پر لکھنے کے لیے ہم کو غیر مسلم کی عینکیں لگا کر لکھنا چاہیے۔ جو ہے سو کھرا کھرا لکھ دیا جائے خواہ وہ خود ہمارے لیے ہی تکلیف دہ کیوں نا ہو۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ --سمرقندی 14:04, 2 اکتوبر 2009 (UTC)
- فرانسی اور جرمنی زبانوں میں بہت مواد ترجمہ شدہ ایسا بھی ہے اسلام پر کہ جو انگریزی میں بھی نایاب ہے اور اگر انگریزی میں ہے بھی تو سلطنت برطانیہ کے زمانے کے انگریزوں کا فرانسیسی کا ہی ترجمہ ہے۔ آپ کی تحریر میں مجھے کسی بھی فرقے کی جانب کبھی جھکاؤ محسوس نہیں ہوا ؛ متنازع موضوع پر دونوں (یا تمام) فریقین کا نقطۂ نظر دیانت داری سے (اور اپنی ذاتی سوچ سے بالا ہو کر) لکھ دیا جائے تو اس سے زیادہ کرنے کا کوئی کام باقی نہیں رہ جاتا۔ ہر سطر سے کوشش کی جانی چاہیے کہ جہاں تک ممکن ہو ایسی عبارت اختیار کی جائے جو تمام فریقین کو یہ احساس دلا دے کہ لکھنے والا نا صرف یہ کہ کسی فرقے سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ شاید مسلمان ہی نہیں --سمرقندی 05:44, 25 اکتوبر 2009 (UTC)
arteriole کی کہانی علم طب کی زبانی
ترمیم- پہلی بات تو یہ کہ small artery نام کی اصطلاح کوئی طبی یا فعلیاتی یا امراضیاتی پس منظر نہیں رکھتی۔ ہر وہ شریان جو کسی شریان کی شاخداری سے نکلے وہ small artery ہی کہلائی جاتی ہے۔
- دوم یہ کہ بعض اوقات ان small arteries کے لیے (جب کہ وہ arterioles) سے نزدیک ہوں تو) micro artery (شریان خرد) کی اصطلاح بھی استعمال کی جاسکتی ہے لیکن ایسا رواج نہیں ہے۔
- تیسرے یہ کہ ؛ arteriole کسے کہا جاتا ہے؟؟ اس بات کی وضاحت کے لیے دو افتراقات پیش کرتا ہوں۔
- arteriole سے مراد کبھی بھی علم طب میں small artery یا micro artery کی نہیں ہوتی بلکہ arteriole کی اپنی ایک مخصوص طبی و فعلیاتی تعریف ہے جو یوں کی جاتی ہے کہ ؛ جب کسی شریان کی ساخت (دیواروں) سے وہ علامات ناپید ہو جائیں کہ جو کسی شریان کا خاصا ہوا کرتی ہیں تو پھر اس کو arteriole کہا جاتا ہے۔ یعنی جسامت چھوٹی ہو (دھاگے جیسی باریک ہی کیوں نا ہو) تو اس شریان کو arteriole نہیں کہا جاتا ہے اور اس وقت تک نہیں کہا جاتا کہ جب تک اس کی دیواروں سے شریان کی خصوصیات ناپید نا ہو جائیں۔
- arteriole کسی بھی شریان کی آخری شاخداری ہوتی ہے جس کے بعد اس سے شریان یا شریین (شریانچہ / arteriole) نہیں پیدا ہوتا بلکہ arteriole کی شاخداری پر شعریہ (جمع: شعریات capillary) پیدا ہوتی ہے اور اسی وجہ سے arteriole کو پیش شعری وعا (pricapillary vessle) بھی کہا جاتا ہے جبکہ عام لفظ small artery یا micro artery کے ساتھ یہ قید نہیں ہے؛ یعنی لازم نہیں کے small artery کی شاخداری پر capillary پیدا ہو بلکہ small artery سے پھر ایک مزید چھوٹی small artery بھی پیدا ہو سکتی ہے۔
- چوتھے یہ کہ arteriolosclerosis کی تعریف ہم کو وہ لکھنی ہوگی جو طب کی مستند لغات میں درج ہوتی ہے نا کہ وہ کہ جو غیر نصابی مقالاتِ طب میں درج ہو۔ arteriolosclerosis کو یہ نام دیا ہی اس لیے جاتا ہے کہ یہ بیماری (جو پھر علم الامراض کے لحاظ سے تین اقسام کی ہوتی ہے) سب سے پہلے arterioles میں ہی نمودار ہوتی ہے نا کہ small arteries میں اگر sclerosis کے پیدا ہونے کا مقام small artery ہو (خواہ وہ کسی قدر چھوٹی کیوں نہ ہو) تو پھر اس sclerosis کو کبھی بھی arteriolosclerosis نہیں کہا جاسکتا بلکہ وہ arteriosclerosis ہی ہوگی۔
مذکورہ بالا تمام اندراجات کی تصدیق آپ کسی بھی فعلیات (physiology) امراضیات (pathology) کی نصابی کتاب سے کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اس لغت Dorland's سے بھی کی جاسکتی ہے جو طب کے نصاب میں شامل لغت ہے۔
اب جس کا جی چاہے روشنی حاصل کرے
ہم نے تو جلا کے دل سرِ عام رکھ دیا
مجھے بھی ادائگی سہل لفظ شریان خرد (یا خورد) بھلا سا لگتا ہے پر اصطلاحات کے سلسلے میں خاکسار نے کبھی بھی عام قاری کی سہولت کو اولیت نہیں دی بلکہ وہی درج کرنے کی کوشش کی ہے جو درست ثابت ہو جائے خواہ کسی قدر مشکل ہو۔ آخر میں صرف اس قدر عرض کروں گا کہ فی الحقیقت arteriole کے لیے لفظ ؛ شریین ہوتا ہے جس کو آسان کرنے کے لیے صرف اس قدر کیا جاسکتا ہے کہ اردو زدہ کر کے شرین کر دیا جائے ؛ ایک اور راستہ یہ ہے کہ شریان سے شرین مشکل لگتا ہو تو شریانچہ بنا دیا جائے جس کی جمع شریانچات کی جاسکتی ہے۔ --سمرقندی 07:40, 29 اکتوبر 2009 (UTC)
مبارک باد
ترمیمماشاء اللہ سلمان بھائی آپ کے حالیہ طبی مضامین نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور انہیں کامیابی سے لکھنے پر میری جانب سے دلی مبارک باد قبول فرمایئے۔ --سمرقندی 02:26, 1 نومبر 2009 (UTC)
لازمی مضامین
ترمیموعلیکم السلام محترم! آپ کی یہ رائے درست ہے کہ یہ ایک ہزار لازمی مضامین اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتے جب تک ہم سب مل بانٹ کر کام نہ کریں۔ اللہ کا شکر ہے کہ تاریخ اور جغرافیہ میں سے بیشتر موضوعات پہلے سے ہی مکمل ہیں۔ البتہ چند تاریخی شخصیات کے حوالے سے مقالے موجود نہيں، میں کوشش کروں گا کہ انہیں مکمل کروں۔ کل تک اس سلسلے میں ان مضامین کی نشان دہی کر دوں گا جن پر میں کام کر رہا ہوں۔ میری ناقص رائے یہی ہے کہ ابتدائی طور پر ہمیں یہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے کہ انگریزی ویکیپیڈیا کے مضامین کا ابتدائیہ ترجمہ کرتے جائیں، اس کے بعد مضامین کو مزید طول دینے کا سوچیں گے۔ یہی حکمت عملی کئی نئے ویکیپیڈیا منصوبوں نے اپنائی ہے۔ میں اس حوالے سے آپ سے متفق ہوں کہ چاہے چھوٹے ہی سہی لیکن مضامین تواتر کے ساتھ اردو وکی پر شامل ہوتے رہنے چاہئیں۔ مضامین کا حجم آپ کو تاریخچہ سے معلوم ہو جائے گا وہاں سب سے آخری ترمیم کے ساتھ بائٹس میں مضمون کا وزن لکھا آتا ہے۔ یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ ایک کے بی 1024 بائٹس کے برابر ہوتا ہے۔ یعنی اگر آخری ترمیم کے ساتھ 2048 بائٹ لکھا آ رہا ہے اس کا مطلب ہے مضمون کا وزن 2 کے بی ہے۔ فہد احمد 10:33, 3 نومبر 2009 (UTC)
سلام
ترمیمجناب، شہروں کے متعلق آپ کا حصہ قابل ذکر ہوگا۔ لگے رہيئے۔ ثاقب قیوم 10:17, 7 نومبر 2009 (UTC)
- "برقی فہرست" پر فیصلہ کے مطابق "زمرہ:شہر(آزربائیجان)" متروک قرار دیے جا چکے ہیں، اس کی بجائے "زمرہ:آزربائیجان کے شہر" استعمال کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔--Urdutext 14:56, 8 نومبر 2009 (UTC)
متعہ ابھی ختم نہیں ہوا
ترمیمسلمان بھائی معذرت کے ساتھ آپ کو پھر متعہ کی جانب متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ متعہ ابھی ختم نہیں ہوا میں نے حوالہ 40 اور 41 کے بارے میں شیعہ توجیہ پر کوئی تجاوب تلاش کرنے کی کوشش کی مگر دستیاب نا ہو سکی وجہ اس کی یہ ہے کہ میں ہر مقام پر دونوں اطراف کا نقطۂ نظر رکھنا چا رہا ہوں۔ سنی نقطۂ نظر حوالہ 41 میں آگیا ہے اس بارے میں یقینی طور پر شیعہ تجاوب بھی ہوگا۔ آپ سے اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ آپ نے اس بارے میں خاصی تحقیق درج کی ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ اس نکتے پر بھی کوئی راہنمائی کر سکیں۔ ایک اور بات جو جس میں آپ کی مدد درکار ہے وہ ہے کہ تاریخی واقعات و کتب و احادیث وغیرہ کو تو درج کر دیا گیا ہے لیکن ایک بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی کہ اگر شیعہ نقطۂ نظر کو درست تسلیم کرا جائے تب بھی عقل اس بات سوال کرتی ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی فقہی وجہ کیا بیان کرتے ہیں شیعہ علما؟ سنی تو یہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے زمانے میں اس کو بوقت ضرورت اور حکمت عملی کے تحت استعمال میں لایا گیا کیونکہ اسلام نے قبل از اسلام کی (تمام نہیں) مگر متعدد رسوم درجہ بہ درجہ خارج کیں نا کہ یکلخت۔ ایک وضاحت کر دوں کہ میں محض مضمون میں آپ کی تحقیق دیکھ کر مشورہ کر رہا ہوں اسے کسی اور رنگ میں نا لیجیئے گا اصل میں بہت ہی دنیا دار قسم کا اور عقلی دلائل پر چلنے والا آدمی ہوں اور بین المذاہب موضوعات پر بہت زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں۔ ایک بات جو عمومی طور پر اسلام کی تعلیمات سے عقلی لحاظ سے سوال اٹھاتی ہے اس پر قائم رہنے کی آخر کوئی تو ایسی مضبوط دلیل (یا دلائل) ہوں گے کے جن کے باعث علما اس نظریے پر ثابت ہیں۔ میں بالکل صاف الفاظ میں کہوں تو میں اس موضوع پر الہامی (قرآن) یا احادیث (بشمول امامی احادیث) سے ہٹ کر محض عقلی، انسانی، نفسیاتی اور فقہی دلائل کی تلاش میں ہوں۔ --سمرقندی 14:04, 12 نومبر 2009 (UTC)
شہروں پر مضامین
ترمیمسلمان صاحب، السلام علیکم! آپ نے ماشآ اللہ بڑی تیزی سے آذربائیجان کے شہروں پر مضامین مکمل کیے ہیں، اللہ زور قلم کو اور بڑھائے۔ اس طرح وقتا فوقتا مختلف افراد کا خاص منصوبے کو ہدف بنا کر کام کرنا وکی کی صحت کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔ آپ کی اس تحریک سے میرے ذہن میں ایک خیال کلبلا رہا ہے کہ کیا ہم پاکستان، ہندوستان، افغانستان، ایران اور بنگلہ دیش کے شہروں پر باقاعدہ ہدف بنا کر کام نہ کریں؟ جن سے ہمارا تاریخی رشتہ بھی ہے اور ان کو اردو جاننے والے زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ فی الوقت تو سب سے زیادہ ضرورت پاکستان کے شہروں پر مضامین کی ہے جن میں سے بیشتر (سوائے آپ کے بلوچستان کے ) انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں ہیں۔ امید ہے کہ جلد اس سلسلے میں کوئی متفقہ لائحہ عمل طے کر لیں گے۔ فہد احمد 08:53, 13 نومبر 2009 (UTC)
- بس جی سلمان صاحب تو اس مجوزہ منصوبے میں میں آپ کے ماتحت۔۔۔۔ آپ مجھے ایک ملک بتا دیں، میں بھی اس پر ہاتھ صاف کر لیتا ہوں۔ پھر اس کے بعد یکے بعد دیگرے تمام ممالک کو نمٹاتے جائیں گے۔ میری بڑی خواہش ہے کہ ممالک پر مضامین کو بھی مکمل کیا جائے لیکن ملکوں پر مضمون لکھنا کافی طویل اور صبر آزما مرحلہ ہے۔ مشکل اس لیے بھی ان پر مضمون طویل ہوں گے اور ساتھ ساتھ اتنی زیادہ محنت کے باوجود مضامین میں اضافہ نہیں ہوگا۔ میرے خیال میں 20 ہزار مقالوں کی تکمیل کے بعد ہمیں لازما ملکوں کے مضامین کو مکمل کرنا چاہیے۔ تب تک کے لیے ممالک کے مضامین کے سلسلے کو موقوف کیے دیتے ہیں فہد احمد 09:10, 13 نومبر 2009 (UTC)
- چلیں سلمان صاحب! میں تو سندھ پر راضی ہوں، اگر آپ پنجاب شروع کریں تو ست بسم اللہ۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ مضامین کے خالی صفحے ہی موجود ہیں یا پھر ناقص معلومات سے بھرپور۔ اس سلسلے میں میری کوشش ہوگی کہ انگریزی وکی کے مضامین ترجمہ کرنے کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی تھوڑی بہت معلومات درج کر سکوں۔ اگر پاکستان کے تمام اضلاع اور شہروں کے مضامین مکمل ہو جاتے ہیں تو یہ بہت اہم پیشرفت ہوگی۔ باقی پھر ہم ممالک اور ان کے شہروں کے بارے میں سوچیں گے۔ میری ناقص رائے یہی ہوگی کہ اگر ایک ملک کے شہروں پر کام کرتے ہیں تو ساتھ ہی اس ملک کے مضمون کو بھی مختصرا لکھا جائے، کم از کم اتنا کہ تشنگی نہ رہے۔ فی الوقت ہم سندھ اور پنجاب کو آپس میں بانٹ لیتے ہیں، باقی بعد میں دیکھی جائے گی فہد احمد 09:40, 13 نومبر 2009 (UTC)
- بالکل درست جناب، زمرے درست کرنا بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر دہرے زمرے پریشان کن مسئلہ ہیں۔ اب جبکہ اس امر پر اتفاق ہو چکا ہے کہ زمرہ "شہر (ملک کا نام)" نہیں بلکہ "ملک کے شہر" کے نام سے بنے گا اس لیے "شہر (پاکستان)" کے تمام مضامین "پاکستان کے شہر" میں جانے چاہئیں۔ آپ یہ مرحلہ مکمل کریں جب تک میں سندھ کے شہروں اور اضلاع پر مضامین اور ان کی معلومات اکٹھی کرتا ہوں۔ جلد ہی اس کام کا آغاز کرتے ہیں انشاء اللہ۔ فہد احمد 09:51, 13 نومبر 2009 (UTC)
- بہت شکریہ سلمان صاحب، یہ مرحلہ تو آپ نے بہت تیزی سے طے کر لیا۔ میں ایک دو روز میں سندھ کے شہروں پر مضامین لے کر حاضر ہوتا ہے۔ فہد احمد 11:46, 13 نومبر 2009 (UTC)
- آپ کی وضاحت سے متعدد نکات سامنے آئے ہیں جن سے مضمون کی تکمیل میں انتہائی مدد ملے گی؛ ان کو عددی ترتیب میں لکھ کر آپ کو پیش کروں گا پھر ان پر حوالے تلاش کرنے کا کام کیا جاسکتا ہے اور بعد از اندراج حوالہ ان کو مضمون میں مناسب عبارت کی جگہ پیوست کر دیے جانے کا کام کیا جاسکتا ہے۔ ابھی آپ کے مشوروں اور راہنمائی کی ضرورت رہئے گی، اس لیے متعہ کے بارے میں معاونت کے لیے ذہنی طور پر تیار رہی ئے --سمرقندی 01:24, 14 نومبر 2009 (UTC)* سلمان صاحب، آپ کا کہنا درست ہے، واقعی دونوں مقالوں کو یکجا کر دینا چاہیے۔ ویسے اس کے لیے اجازت کی کیا ضرورت تھی؟ ویسے میں بھی "پاکستان کی انتظامی تقسیم" کو بہتر سمجھتا ہوں۔ نقشوں کے حوالے سے آپ کہہ رہے ہیں کہ سرخ نقطہ لگا کر ضلع کو واضح کیا جائے تو میرے خیال میں اس سے بہتر یہ ہوگا کہ پورے ضلع کو سرخ رنگ میں نمایاں کیا جائے۔ اس سلسلے میں میں کچھ نمونے لے کر آپ کی خدمت میں جلد حاضر ہوتا ہوں۔ اگر مجھے پاکستان کا اضلاع اور تحصیلوں والا کوئی نقشہ مل جائے تو بہت اچھا کام ہو جائے گا۔ میں سرخ نقطے کے اس لیے خلاف ہوں کیونکہ یہ شہروں کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ضلع شہر سے کہیں زیادہ بڑا بھی ہو سکتا ہے (دیکھیے ضلع دادو)۔ باقی اس حوالے سے اگر آپ کوئی رائے دے سکیں تو منتظر ہوں۔ فہد احمد 04:34, 16 نومبر 2009 (UTC)
- وعلیکم السلام! بہت خوب سلمان بھائی یہ دونوں نقشے بہت زبردست دکھائے یعنی بلوچستان پولیس ضلع شیرانی کو کہیں اور حکومت بلوچستان کہیں اور دیکھتی ہے۔ ماشآ اللہ۔ ویسے یہاں انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی بڑی غلطیاں کی گئی ہیں۔ ذرا سندھ کا یہ نقشہ دیکھیے، کہاں کے اضلاع کہاں ملائے ہوئے ہیں۔ اس صورت حال میں تو یہی ممکن ہے کہ زیادہ توجہ معلومات اور مواد کے حصول پر لگائی جائے نا کہ نقشہ جات کے پیچھے۔ میں چند دنوں میں سروے آف پاکستان کے دفتر جا کر پاکستان بھر اضلاع والا نیا نقشہ لے آتا ہوں، اگر مل گیا تو کوشش کروں گا کہ اس کے مطابق نقشوں کی اصلاح کر سکوں۔ ایک کام ہم یہ بھی کر سکتے ہیں کہ جن اضلاع کے بارے میں ہمیں یقین نہ ہو ان کے مضمون میں نقشہ شامل نہ کریں، صرف عارضی طور پر۔ یقین دہانی کے بعد انہیں شامل کر دیا جائے گا۔ فہد احمد 10:40, 16 نومبر 2009 (UTC)
- کوشش کرنے میں کیا ہے؟ ایک کوشش کر لیتے ہیں، ورنہ پھر دیگر ذرائع استعمال کر کے تصدیق کی کوشش کریں گے فہد احمد 10:48, 16 نومبر 2009 (UTC)* سلمان صاحب، السلام علیکم! میں بہت معذرت خواہ ہوں گزشتہ چند دنوں سے طبیعت خراب ہونے کے باعث اضلاع کے منصوبے پر کام نہیں کر سکا۔ اب میں طبیعت بہتر ہو جانے پر اسے دوبارہ شروع کر رہا ہوں۔ تاخیر پر معذرت خواہ ہوں۔ فہد احمد 04:27, 19 نومبر 2009 (UTC)
تبادلۂ خیال برائے مضمون متعہ
ترمیمالسلام علیکم سلمان بھائی، آپ کے گذشتہ پیغام میں موجود الگ الگ نکات اخذ کر کہ عددی تشکیل کی ہے جو مندرجہ ذیل بنتی ہے
- جائز سمجھنے کے باوجود موجودہ دور میں شیعہ افراد میں متعہ کا رواج نہیں ہے
- حضرت عمر کے دور تک متعہ کی کوئی تنسیخ نہیں ہوئی اور حضرت عمر نے اسے منسوخ کیا
- وہ افراد جو مغربی ممالک میں شادی کے بغیر جوڑوں کی صورت رہتے ہیں وہ متعہ کے ذریعے قانونی پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں
- معاشرتی پہلو کے لحاظ سے اگر متعہ کیا جائے تو غیر ممالک میں (بیویوں سے دور یا غیر شادی شدہ افراد) کو زنا سے بچایا جاسکتا ہے
- بیوہ (یا کسی وجہ سے غیر شادی شدہ رہ جانے والی خواتین) وقتی شادی (متعہ) سے گزارے کا سہارا کرسکتی ہیں
- شادی سے قبل ایک دوسرے کو جاننے کی غرض سے ساتھ رہنے والے لڑکے اور بالخصوص لڑکیاں حرام سے بچے بغیر ایسا حلال طریقے پر کرسکتے ہیں
- طوائف گری اور متعہ میں فرق لازم ہے
- طوائف کے برعکس متعہ کرنے والی ایک عورت سے چند دن میں کئی مرد وابستہ نہیں ہوسکتے
- متعہ میں عورت کو عدت مکمل کرنا لازم ہے
- متعلقہ عورت ایک متعہ کے دوران کسی دوسرے مرد سے تعلق نہیں رکھ سکتی
- جس عورت کا خاوند موجود ہو اس سے متعہ نہیں کیا جاسکتا
براہ مہربانی پہلے تو ایک نظر یہ ملاحظہ فرما لیجیئے کہ آیا یہ نکات وہی ہیں جو آپ کے پیغام میں تھے یا میں نے کسی جگہ نتیجہ اخذ کرنے میں کوئی غلطی کر دی ہے، اگر کوئی بات اصلاح طلب ہو تو درست کر دیجیئے گا۔ اس کے بعد میں کوشش کروں گا کہ ان پر حوالہ جات مستند فراھم کیئے جائیں اور آپ سے بھی گزارش ہے کے اگر آپ کے علم میں چند (یا تمام) بیانات کے حوالہ جات ہوں تو اس کو درج فرما دیجیئے۔ پھر اس کے بعد ان دلائل پر سنی موقف درج کیا جاسکتا ہے اور میرا اردہ ایک جدول بنانے کا ہے تاکہ بلاضرورت طوالت سے بچا جاسکے اور قاری کو محض نکات پیش کیئے جائیں تاکے وہ اگر اس مشکل موضوع پر کسی فیصلے پر نا پہنچ سکے تو کم از کم بھٹکنے بھی نا پائے۔ --سمرقندی 14:10, 14 نومبر 2009 (UTC)
سانچے کا رنگ
ترمیماسلام علیکم سلمان بھائی،
رنگ تبدیل کرنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ ہلکا سبز میرے مانیٹر پر اتنا خوبصورت نہیں نظر آ رہا تھا۔ دراصل، انٹرنیٹ پر کچھ خاص رنگ ہی تمام مانیٹرز اور OS پر یکساں نظر آتے ہیں، تمام نہیں۔ اور ہم نے اسلامی سانچوں پر کسی رنگ کو معیار بھی مقرر نہیں کیا ہوا ہے۔ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کروں گا کہ سبز رنگ کو اسلامی سانچوں کے لیے معیار مقرر کر دینا چاہیے۔ اس سلسلے میں صرف یہ احتیاط کرنا ہوگی کہ کوئی سبز رنگ Web Pallete میں سے چن لیا جائے تاکہ سب جگہ یکساں نظر آئے۔ اس کے لیے green استعمال ہو سکتا ہے جو ہم نے سانچہ:خانۂ معلومات امام میں بھی استعمال کیا ہے۔
نیلا رنگ سانچے کا Default ہے، میں نے کسی علامت کے طور پر نہیں لگایا۔ --کاشف عقیل 17:18, 18 نومبر 2009 (UTC)
- سلمان بھائی، رنگ آپ کی پسند کے مطابق کر دیا گیا ہے۔
- آپ کی راہنمائی کا بہت شکریہ، دل سے ممنون ہوں۔ --سمرقندی 05:37, 19 نومبر 2009 (UTC)
- سلمان بھائی، web colors سب براوزرز میں یکساں نظر آتے ہیں، اگر آپ کے سسٹم کی color depth کم ہو، تب بھی۔ لیکن رنگ کا حتمی shade مانیٹر ہی طے کرتا ہے اور اگر وہ درست calibrate نہ ہو تو پھر رنگوں کے درست نظر آنے کی کوئی ضمانت نہیں۔ خلاصہ یہ ہے، کہ اگر آپ web color استعمال نہ کریں، تو رنگوں کا shade مانیٹر اور color depth دونوں سے تبدیل ہو سکتا ہے اور اگر انھیں استعمال کریں تہ کم از کم color depth سے فرق نہیں پڑے گا۔
- مانیٹر اگر CRT ہے تو بسا اوقات درست ہی calibrate ہوتا ہے اور درست رنگ دکھاتا ہے۔ لیکن زیادہ تر LCD مانیٹر 16 bit ہوتے ہیں اور web colors میں بھی مسئلہ کرتے ہیں۔ میرے ساتھ کل یہی ہوا تھا۔ میں نے آپ کا منتخب کردہ رنگ LCD پر دیکھا اور مجھے اچھا نہیں لگا تو یہ سوچ کر ہٹا دیا کہ شاید یہ web color نہیں ہے۔ لیکن جیسا کہ آپ نے کہا، یہ web color ہی ہے اور مسئلہ میری جانب تھا۔
--کاشف عقیل 14:41, 19 نومبر 2009 (UTC)
سانچہ انتظامی اکائی
ترمیماسلام علیکم سلمان بھائی،
آپ {{انتظامی اکائی}} پر کام کر رہے ہیں۔ یہ infobox قسم کا سانچہ ہے اور اگر آپ چاہیں تو میں اسے نسبتاً آسان نحو کے ساتھ بنانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں کیونکہ میں آج کل اس طرح کے کئی سانچوں پر کام کر رہا ہوں۔ --کاشف عقیل 15:12, 19 نومبر 2009 (UTC)
India / South Asia task force
ترمیمPlease forgive my English, if you do not understand, I hope someone may translate.
The Wikimedia Foundation is looking for partipants from South Asia (India, Pakistan, Sri Lanka, Bangladesh and Nepal) to participate in a task force designed to reach out to internet users in that area. I am sending you this message because we have no or very little representation from Urdu speakers.
If you are interested and willing to participate, please see this page: <http://strategy.wikimedia.org/wiki/Task_force/India>. Thank you for your forbearance.
bastique talk 18:02, 19 نومبر 2009 (UTC)
تحصیل نقشہ پاکستان
ترمیمسلمان صاحب! اس نقشے میں ایک بنیادی غلطی ہے۔ وہ یہ کہ اس میں ضلع جیکب آباد کو تین حصوں میں منقسم دکھایا گیا ہے جبکہ ضلع جیکب آباد کو حالیہ ضلعی تقسیم کے بعد دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ضلع جیکب آباد سے ایک اور ضلع کشمور سے جنم لیا۔ ضلع کشمور کا صدر مقام کندھ کوٹ ہے۔ چند لوگوں کو مغالطہ ہوتا ہے کہ ضلع کشمور اور ضلع کندھ کوٹ الگ الگ ہیں، ایسا ہر گز نہیں ہے۔ پھر اس نقشے میں ایک اور خامی ہے، وہ ہے ضلع لاڑکانہ جو اب ضلع لاڑکانہ اور ضلع قمبر-شہدادکوٹ میں تقسیم ہو چکا ہے، کو اب بھی ایک ضلع ہی دکھایا گیا ہے۔ اس طرح اس نقشے میں ایک ضلع زیادہ ہے یعنی کندھکوٹ اور ایک ضلع کم ہے یعنی قمبر شہداد کوٹ۔ مجھے اب تک قمبر شہدادکوٹ کا نقشہ نہیں مل سکا ہے، اس لیے میری کوشش ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ بہتر معلومات حاصل کر کے نقشے میں قمبر-شہدادکوٹ کا اضافہ کروں۔ میں نے جو نقشے اب تک اپ لوڈ کیے ہیں (ضلع بدین وغیرہ کے مضامین میں) اس میں کندھ کوٹ والی غلطی نہیں ہے لیکن اس میں قمبر-شہدادکوٹ موجود نہیں ہے۔ میں جلد از جلد ان نقشوں کو اپ ڈیٹ کر دوں گا۔ اس سلسلے میں اگر آپ کی کوئی رائے ہو تو ضرور بتائیے گا۔ فہد احمد 10:09, 20 نومبر 2009 (UTC)* جی سلمان صاحب، اس نقشے میں کئی خامیاں ہیں، ایک 22 نمبر پر یہ جس ضلع کو سکھر کہہ رہے ہیں، اس جگہ کوئی ضلع نہیں بلکہ وہ کندھکوٹ کا علاقہ ہے جو ضلع کشمور میں شامل ہے۔ 18 نمبر پر جس ضلع کے مٹیاری قرار دیا جا رہا ہے وہ دراصل ضلع سکھر ہے۔ 17 نمبر پر ضلع لاڑکانہ اب دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، ایک ضلع لاڑکانہ اور ایک ضلع قمبر شہدادکوٹ۔ 9 نمبر پر جس ضلع کو نوشہروفیروز قرار دیا جا رہا ہے وہ دراصل نیا ضلع مٹیاری ہے۔ یعنی ایک ضلع قمبرشہدادکوٹ اس فہرست سے مکمل طور پر غائب ہے جبکہ چند اضلاع کو غلط مقام پر دکھایا گیا ہے۔ میں نے کچھ کوشش کی ہے، ایک نقشہ ابھی پیش کرتا ہوں، اس میں اپنی معلومات کے مطابق کچھ درستگیاں کی ہیں۔ آپ ملاحظہ کیجیے۔ ویسے سندھ کے اضلاع کا مضمون بھی دیکھ لیں۔ فہد احمد 12:45, 20 نومبر 2009 (UTC)* انشاء اللہ، میری بھرپور کوشش ہوگی کہ جو نقشہ یہاں بنے وہ معلومات کے لحاظ سے درست ترین ہو۔ جلد سندھ کے اضلاع کے location maps پیش کرتا ہوں۔ فہد احمد 04:22, 23 نومبر 2009 (UTC)** آپ نے اچھا کیا کہ پنجاب کا ایک ہی نقشہ بنا ڈالا، لیکن میں اسے تھوڑا مختلف انداز میں کرنا چاہتا تھا۔ پھر دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں میں نے وکی کامنز پر اس لیے پیش نہیں کیا کہ وہ جو پہلے غلط نقشے موجود ہیں، ان کے بنانے والوں سے کون سر ٹکرائے گا؟ بہرحال میں نے انہیں پیغام بھیجا ہے، حوالہ جات پیش کرنے کے بعد ان نقشوں کو وکی کامنز پر بھی پیش کردوں گا۔ ویسے اب سندھ کے اضلاع میں ہاتھ ڈالا ہے تو اندازہ ہو رہا ہے کہ پاکستان کے موضوع پر کتنے مقالے لکھے جا سکتے ہیں اور کتنا کام مزید کیاجا سکتا ہے۔ انتظامی اکائی کے سانچے کے حوالے سے بتانے کا شکریہ، وہ میں نے دیکھا تھا۔ اب مجھے اب تک لکھے گئے مضامین میں بھی سانچہ تبدیل کرنا پڑے گا۔ البانیا پر آپ کے مضمون سے اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ ممالک پر مضامین لکھنے کا آغاز کر رہے ہیں، اللہ آپ کو ہمت دے۔ اگر مستقبل قریب میں اس کام کو میرے ساتھ بانٹ سکیں تو مضامین کی نشان دہی کر دیجیے گا میں اپنی بساط کے مطابق ان ممالک پر مضامین لکھ دوں گا۔ آپ بالکل درست کہتے ہیں، البانیا مسلم تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے لیکن جس طرح کمیونسٹ دور میں اسے مسلمانوں سے کاٹا گیا، وہ ایک المیہ ہے۔ آپ کو شاید معلوم ہو کہ البانیا اشتراکی عہد میں دنیا کا واحد ملک تھا جو سرکاری طور پر ملحد (Atheist) تھا۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کے لکھے گئے مضمون میں کچھ اضافہ کر سکوں۔ فی الحال تو سندھ میں پھنسا ہوا ہوں فہد احمد 07:21, 23 نومبر 2009 (UTC)
سانچہ شہر
ترمیماسلام علیکم سلمان بھائی،
ذرا {{شہر}} کے ریتخانہ کی مثالیں ملاحظہ کریں اور رائے دیں کہ مزید کیا تبدیلیاں درکار ہیں۔ --کاشف عقیل 20:23, 21 نومبر 2009 (UTC)
- سانچہ طول البلد میں مشرق اور مغرب کی پہچان مثبت اور منفی اعداد سے کرتا ہے۔ یعنی مشرقی طول البلد کے لیے مثبت اعداد اور مغربی طول البلد کے لیے منفی۔ اسی طرح شمالی عرض البلد کے لیے مثبت اعداد اور جنوبی کے لیے منفی۔
- نقطہ دکھانے کے لیے سانچہ نقشہ خود بخود ملک کے نام کی بنیاد پر منتخب کرتا ہے۔ ہر ملک کے لیے ایک سانچہ ہے جو ایک نقشہ اور اس تفصیلات لیے ہوئے ہے۔ مثال کے لیے دیکھیں {{Location map Azerbaijan}} یا {{Location map Pakistan}}۔ صارف کے دیے ہوئے نقشے پر نقطہ دکھانے کے لیے صارف کو نقشے کی چاروں حدود کے عرض البلد اور طول البلد بھی دینے پڑیں گے اور اس کے لیے کام مشکل ہو جائے گا۔ میری رائے میں تو نقشے والا parameter نکال دینا چاہیے تاکہ سانچہ ملک کے نام کے ذریعے خود بخود نقشہ دکھائے۔
- محل وقوع کو یقیناً طول البلد اور عرض البلد کے تابع کر دینا چاہیے اور اس کے لیے بھی علاحدہ parameter ختم کر دینا چاہیے۔
--کاشف عقیل 05:11, 22 نومبر 2009 (UTC)
- اسلام علیکم۔ آپ کی تجویز کردہ تمام تبدیلیاں سانچے کے ریتخانے میں مکمل ہو گئی ہیں۔ آپ ذرا دیکھ کر اطمینان کر لیں۔ اس کے بعد اسے ریتخانے سے اصل سانچے پر منتقل کر دیا جائے گا۔ --کاشف عقیل 14:27, 23 نومبر 2009 (UTC)
- سانچہ منتقل کر دیا ہے۔ --کاشف عقیل 19:13, 23 نومبر 2009 (UTC)
- وعلیکم السلام سلمان بھائی۔ آپ کو بھی میری جانب سے دلی عید مبارک! AWB کو اس ویکیپیڈیا پر صارف حیدر نے بھی استعمال کیا ہے کسی کو اس کے استعمال پر اعتراض نہیں تھا، صارف حیدر کا AWB کو استعمال کرنے کا مقصد غلط تھا۔ میں نہیں سمجھتا کہ آپ جو اس ویکیپیڈیا کی روایات اور مقاصد سے باخبر ترین شخص ہیں وہ اسے کسی غلط مقصد میں استعمال کریں گے بلکہ مجھے تو یقین ہے کہ آپ اس کا استعمال ویکیپیڈیا کی بہتری میں ہی فرمائیں گے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ --سمرقندی 00:43, 28 نومبر 2009 (UTC)
السلام علیکم
ترمیمآپ کی غیر موجودگی پریشان کر رہی ہے ؛ مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک منتخب کیجیئے باقی بات اس کے بعد ہوگی
- کیا آپ کی موجودہ تحریروں پر کسی پرانے ساتھی نے کوئی بیجا رکاوٹ ڈالی؟ زور ہے پرانے ساتھی پر۔
- کیا چند صارفین کی جانب سے شیعہ سنی نفرت انگیز بیانات سے آپ کی دل شکنی ہوئی؟
- کیا متعہ پر مضمون میں میرے کسی اضافے پر آپ کو اعتراض ہے جو آپ دوستانہ رویے کی وجہ سے کہہ نہیں رہے؟
- کیا مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور آنے کا وقت نہیں مل رہا؟
آخری وجہ ہے تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ؛ بصورت دیگر، خاکسار تمام مسائل حل کرنے میں مکمل معاونت کے لیے حاضر ہے۔ --سمرقندی 09:13, 13 دسمبر 2009 (UTC)* سمرقندی صاحب کے صفحۂ تبادلۂ خیال پر آپ کا نامہ پڑھنے کو ملا۔ مذہبی حوالے سے یہ مسئلہ ویکیپیڈیا پر بہت زیادہ ہو سکتا تھا، جیسا کہ اردو کے مختلف فورمز وغیرہ پر ہے جہاں مذہبی و سیاسی معاملات پر بحثیں قیمتی وقت اور افراد کو ضایع کرنے کا باعث بنی ہیں، لیکن اردو ویکیپیڈیا پر ہمیشہ ماحول دوستانہ رہا ہے اور ایک دوسرے کے کاموں کی قدر کی جاتی رہی ہے۔ مذہبی مضامین میں بھی ایک اتفاق نظر آتا ہے اور کم از کم منتظمین اور متحرک صارفین اس پر متفق رہے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ امت جن مسائل کو ڈیڑھ ہزار سالوں میں نہیں ختم کر سکی، اسے ہم ویکیپیڈیا پر ختم نہیں کر سکتے۔ میں نے خصوصا فورمز پر یہ دیکھا ہے کہ اس طرح کی لاحاصل بحثوں کے نتیجے میں بہت قیمتی لوگ ضایع ہوئے، دلبرداشتہ ہو کر چھوڑ گئے اور یوں اردو کمیونٹی کو بہت زبردست نقصانات اٹھانے پڑے اور میں ہر گز نہ چاہوں گا کہ ویکیپیڈیا، جو پہلے ہی افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے، کسی قیمتی شخص کو کھو بیٹھے۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ مذہبی مضامین کے حوالے سے مشترکہ پالیسی اپنائی جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ دیوان عام پر اس موضوع پر بحث کی جا سکتی ہے کہ مشترکہ پالیسی کیا ہو؟ مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ حالیہ چند مضامین پر بحث میں آپ پر کیچڑ اچھالی گئی ہے، بات صرف دلیل سے کرنی چاہیے، جب کوئی فریق گھٹیا الفاظ استعمال کرتا ہے تو دراصل وہ اپنے موقف کو کمزور کرتا ہے۔ اللہ انہیں ہدایت دے۔ میں امید کرتا ہوں کہ جلد ہی آپ دوبارہ متحرک نظر آئیں گے۔ آپ کو بتاتا چلوں کہ میں آج کل پاکستان کے نقشوں کے حوالے سے کچھ کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کچھ کارآمد مواد اکٹھا کیا ہے۔ دو سے تین ہفتوں میں نتائج نکلنے کی امید ہے۔ جب تک میں پاکستان کے حوالے سے مضامین کو بہتر بنانے اور نئے مضامین تخلیق کرنے پر کام کر رہا ہوں۔ آپ کو اگر کسی منصوبے میں میری ضرورت ہو تو بلا جھجک "حکم" کیجیے گا، میں اپنی بساط کے مطابق ضرور کام کروں گا۔ ہاں یاد آیا آپ کو ضلع شیرانی کے وقوع کے حوالے سے کچھ شبہات تھے اور آپ نے دو نقشے مجھے دکھائے بھی تھے، اس میں سے حکومت بلوچستان کی ویب سائٹ پر موجود یہ نقشہ درست ہے، پولیس والا نقشہ درست نہیں۔ آج کل سمرقندی صاحب کی غیر فعالی کی کمی محسوس ہو رہی ہے اگر وہ فعال ہو جائیں تو مجھے امید ہے کہ اگلے سال کے نصف تک ہم 20 ہزار کا ہدف با آسانی حاصل کر لیں گے۔ فہد احمد 07:27, 16 دسمبر 2009 (UTC)
بارکھان
ترمیمبہت شکریہ، رضوی صاحب آپ کا۔
اردو میں بارکھان ہی لکھا جاتا ہے۔ انگلش سے اردو ترجمہ کرتے ہوئے اکثر لوگ کھان کو خان لکھ جاتے ہیں۔
جہاں تک آپ نے بلوچی ویب سائٹس کا ذکر کیا ہے تو اس میں بھی اکثر بارکھان ہی لکھا ہے۔
http://balochivebtaak.blogsky.com/1387/06/04/post-57 http://www.gwank.org/dec2007/2007.html http://www.balochinews.com/2009/08/blog-post_4008.html
میرا تعلق خود بلوچستان اور صحافت کے شعبہ سے ہے یہاں جو سرکاری خبریں آتی ہیں ان میںبھی بارکھان ہی لکھا ہوتا ہے۔
اگر پھر بھی آپ کی تسلی نہیں ہوئی تو چند دن انتظار کریں، میں بلوچستان کے اضلاع پر تفصیلی کام کر رہا ہوں انشاء اللہ سرکاری حوالہ جات کے ساتھ حاضر ہوں گا۔
وہ وعدے محبت کے
ترمیمجو کہتے تھے ہم سے سدا ہیں تمہارے
زمانے میں سب سے جنہیں ہم تھے پیارے
وہی آج ہم سے جدا ہو گئے
وہ وعدے محبت کے کیا ہو گئے
--سمرقندی 05:46, 10 فروری 2010 (UTC)
- السلام و علیکم ؛ سلمان بھائی آپ کے عمدہ و نفیس اشعار ہی حاصل کرنے کی خاطر تو جہد و جہد کی تھی۔ ویسے آپ کے اشعار نے ذہن میں سوالات اٹھا دیے ہیں جن میں سے کچھ دائرۃ المعارف سے براہ راست منسلک ہونے کی وجہ سے باعث تشویش ہیں۔ میں آپ کی مصروفیات کی وجہ سے ابھی بات طویل نہیں کروں گا، صرف ایک گزارش کہ دائرۃ المعارف کو آپ کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔ ایک توازن بگڑ جائے گا اگر آپ نے لاپروائی سے کام لیا آپ کی جلد واپسی کا منتظر --سمرقندی 08:29, 16 فروری 2010 (UTC)
خطا کیا تھی جو
ترمیمبھائی سلمان! بہت سوچ رہے ہیں بھائی کہ خطا کیا تھی جو سلمان بھائی خفا ہو گئے۔ بھائی مذہبی فرقوں پر مضامین میں میں نے جو لکھا اس میں سے کسی پر اعتراض ہے تو بلا جھجھک تنسیخ و اصلاح کر دیجیئے اس کے علاوہ بھی کوئی بات ہے تو مجھے براہ راست اور بالکل کوئی لحاظ رکھتے ہوئے صاف صاف کہہ دیجیئے؛ پر ایسے اکیلا چھوڑ کر تو نا جایئے بھائی۔ --سمرقندی 06:55, 4 اپریل 2010 (UTC)
بڑی دیر بھئی بڑی دیر بھئی
ترمیماکیلا صبح تک تڑپا مریضِ شامِ غم تنہا
نا تم آئے نا چین آیا نا نیند آئی نا موت آئی
--سمرقندی 01:50, 30 جون 2010 (UTC)
خوش آمدید مکرر == اسلام علیکم سلمان بھائی۔ ایک بار پھر خوش آمدید۔ آج آپ کو ایک بار پھر متحرک دیکھ کر بہت خوشی ہوئی --کاشف عقیل 17:04, 28 دسمبر 2010 (UTC)
- السلام علیکم بھائی۔ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ میری طرح آپ بھی آپ ویکیپیڈیا سے بددل ہو گئے ہیں؛ کہیں اس کی وجہ میرے شیعہ سنی فرقے بازوں (بلکہ پھڈے بازوں) پر بیانات تو نہیں؟ اگر ایسا ہے تو معذرت چاہوں گا۔ --سمرقندی 00:50, 29 دسمبر 2010 (UTC)
- محترم کاشف صاحب آپ کا بہت شکریہ- ابھی شروعات ہے- انشاء اللہ جنوری کے آخر سے پھر ویکیپیڈیا کو وقت پہلے جیسا دے سکوں گا--سید سلمان رضوی 06:06, 31 دسمبر 2010 (UTC)
- محترم سمرقندی صاحب- اگرچہ آپ کی طرح کچھ بد دلی تو ہے مگر ویکیپیڈیا کو انشاء اللہ عنقریب پہلے جیسا وقت دے سکوں گا- میری پی ایچ ڈی مکمل ہو گئی ہے اور مجھے ڈگری مل چکی ہے- اسی وجہ سے کچھ مصروف تھا- انشاء اللہ آن لائن ملاقاتیں رہیں گی---سید سلمان رضوی 06:06, 31 دسمبر 2010 (UTC)
اردو غیر اردو
ترمیم- یہاں آپ کی درکار ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:45, 20 اکتوبر 2012 (UTC)
عید مبارک
ترمیم--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:47, 26 اکتوبر 2012 (UTC)
اطلاع
ترمیماسلام علیکم! آپ کافی عرصہ سے ویکیپیڈیا پر غیر حاضر ہیں، اس لیے میں نے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین میں شامل کر دیا ہے۔ ویکیپیڈیا پر واپسی پر اپنے نام کو کاٹ دیں۔ --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 07:26, 14 نومبر 2012 (UTC)
پنجابی ویکیپیڈیا پر اسلامی مضامین
ترمیمالسلام علیکم
میں آپ سے کچھ مدد لینا چاہتا ہوں۔
پنجابی ویکیپیڈیا پر لھکنے کی وجہ سے مجھے بلاک کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں کیا کروں۔
میں بھی آپ کی طرح اسلامی موضوعات کو پنجابی ویکیپیڈیا میں لکھنا چاہتا ہوں۔
لیکن ایک صارف(http://pnb.wikipedia.org/wiki/User:Khalid_Mahmood) نے صرف اس بنا پر کے میرا تعلق اہل تشیع مسلک سے ہے۔ مجھے بلاک کر دیا ہے۔
میں نے پنجابی ویکیپیڈیا پر درج ذیل مضامین میں ترمیم کی ہے۔
محمد،
علی ابن ابی طالب،
ابو طالب،
حسین ابن علی،
معاویہ ،
یزید،
شکریہ
--کامران علی (تبادلۂ خیال) 20:11, 20 نومبر 2012 (UTC)
غیر متحرک اور معزولی
ترمیمالسلام علیکم سلمان صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ آپ تقریباً عرصہ دو سال سے ویکیپیڈیا پر غیر متحرک ہے، آپ کی کسی بھی قسم کی شراکت اس عرصہ میں سامنے نہیں آئی۔ لہذا ویکیپیڈیا کی اس حکمت عملی کے پیش نظر آپ سے منتظمی کا اختیار واپس لیا جاسکتا ہے، امید ہے آپ اس درخواست پر غور فرمائیں گے والسلام۔ —خادم— تبادلۂ خیال 12:34, 28 دسمبر 2012 (م ع و)
- آپ کا شکریہ انشاء اللہ مستقبل میں ضرور وقت نکالوں گا۔--سید سلمان رضوی (تبادلۂ خیال) 18:15, 29 دسمبر 2012 (م ع و)
- دراصل اتنا طویل عرصہ کسی منتظم کھاتہ کو غیر فعال نہیں رہنا چاہیے، آپ تو مجھ سے بہتر اس حکمت عملی کو سمجھتے ہیں امید ہے اب ہمیں آپ کی رفاقت میسر آئے گی۔ —خادم— تبادلۂ خیال 18:25, 29 دسمبر 2012 (م ع و)
سلمان صاحب، آپ کا عرصہ بعد پیغام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اُمید ہے کہ آپ وقفہ وقفہ سے ویکیپیڈیا کو وقت دیتے رہیں گے۔--Urdutext (تبادلۂ خیال) 06:32, 30 دسمبر 2012 (م ع و)
انتظامی شماریات | |
---|---|
اقدام | شمار |
ترامیم | 8749 |
ترامیم + حذف کردہ | 9070 |
حذف کردہ صفحات | 79 |
محفوظ کردہ صفحات | 5 |
غیر محفوظ کردہ صفحات | 1 |
ممنوع کردہ صارفین | 6 |
تخلیق کردہ کھاتے | 1 |
سلام عرض ہے
ترمیماور بعد سلام عرض ہے کہ میں سلمان بھائی آپ کو زحمت ہرگز نا دیتا لیکن آپ کے گذشتہ کام جو آپ نے دائرۃ المعارف پر کیے ان کو یاد کر کے آپ تک آیا ہوں؛ اگر یہ عبارت آپ کی نظر سے گزرے تو براہ مہربانی چند لمحات نکال کر اس صفحے پر اپنی رائے درج فرما دیجیے۔ دعاگو۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 09:59, 15 جنوری 2014 (م ع و)
صلائے عام
ترمیمجناب سید سلمان رضوی! اس وقت اردو ویکی میں جلد از جلد پچاس ہزار صفحات کا ہدف عبور کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں۔ اس کو پایہ تکمیل تک پہونچانے کے لیے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ہمارے پیش نظر دنیا بھر میں موجود لاکھوں شہروں پر خودکار طور پر اردو ویکیپیڈیا میں مضامین تحریر کرنے کا منصوبہ ہے، اس منصوبہ کے تحت ایک مخصوص صفحہ پر درخواست دی جاتی ہے۔ جن شہروں پر اردو ویکی میں مضامین موجود نہیں ہیں، آپ محض ان شہروں کے نام درج کر دیں، ایک دن سے بھی کم عرصہ میں ان پر مضامین/صفحات تحریر کردیے جائیں گے۔ مزید تفصیلات اور مضامین تحریر کرنے کی درخواست دینے کے طریقہ کار کے لیے درج ذیل روابط ملاحظہ فرمائیں:
- ویکی منصوبہ شہر کی تفصیلات نیز ماہ بماہ کارگزاری
- اس منصوبہ کے تحت تحریر کردہ تمام مضامین
- کسی شہر پر مضمون تحریر کرنے کی درخواست دینے کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ پہلے اس صفحہ پر موجود ہدایات کو بغور پڑھیں اس کے بعد [نئے مضمون کی درخواست دینے کے لیے یہاں کلک کریں اور {{/بالا}} سے نیچے مذکورہ طریقہ سے نام درج کریں] پر کلک کریں، کلک کرنے کے بعد جو edit box کھل کر آئے گا، اس میں {{/بالا}} لکھا ہوا نظر آئے گا، آپ اس سے نیچے بیان کردہ طریقہ کے مطابق شہر کے نام درج کریں۔
اطلاعاً عرض ہے کہ اس منصوبہ کے ذریعہ محض دو دن میں 200 سے زائد صفحات بنالیے گئے ہیں۔ امید ہے آپ کو یہ منصوبہ پسند آئے گا، نیز اس منصوبہ میں عملی شرکت فرماکر اردو ویکی کے پچاس ہزاری ہدف کو عبور کرنے میں معاونت فرمائیں گے۔ ممنون -- —خادم— 18:11, 7 مارچ 2014 (م ع و)
- نیز چونکہ اس منصوبہ کے ذریعہ کثیر تعداد میں فرانسیسی شہر پر مضامین بنائے جا رہے ہیں، اس لیے شہروں کے ناموں کے تلفظ کے سلسلہ میں آپ سے خصوصی معاونت کی درخواست ہے۔ فہرست یہاں ملاحظہ فرمائیں -- —خادم— 18:13, 7 مارچ 2014 (م ع و)
مبارک
ترمیماسلام علیکم، اردو ویکیپیڈیا نے آج 30،000 صفحات مکمل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ اگرچہ دیگر ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں صفحات کی یہ تعداد بہت کم ہے مگرپھر بھی اردو ویکیپیڈیا پرکام کرنے والوں کے لیے یہ بہت خوشی کا مقام ہے۔ دیگر ویکیپیڈیاؤں کی طرح اردو ویکیپیڈیا پر بھی خود کار مضامین لکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس وقت جو مضامین لکھے جا رہے ہیں وہ شہروں سے متعلق ہیں۔ ان منصوبے میں ،بنائے جانے والے صفحات میں شہروں اور مقامات کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی تصویر کو بنانے کے لیے پہلے اس کا خاکہ بنایا جائے، بعد میں جیسے جیسے صارفین اردو ویکپیڈیا پر آتے رہیں اور اس تصویر میں رنگ بھر کر یعنی تفصیلی معلومات سے ان صفحات کو مزین کریں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس نئے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ آپ روز چند منٹ خرچ کر کے بھی درجنوں مقامات کے مضامین بنوا سکتے ہیں۔ آپ کو بس مضامین کے عنوان لکھنے ہونگے اور خود کار روبہ مضامین تیار کر دیا کریں گے۔ آپ کی سہولت کے لیے نام مقامات کے صفحے میں تمام مقامات کے انگریزی نام دیے گئے ہیں۔ آپ انگریزی نام کے ساتھ موجود”نام “ کو مقام کے نام سے بدل دیں اور اس صفحہ میں پیسٹ کر کے صفحہ محفوظ کر دیں17:35, 15 مارچ 2014 (م ع و)
ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا
ترمیمتاریخ: 16 مارچ، 2014 بروز اتوار
- رائے شماریاں
- تعداد مضامین
- گذشتہ ہفتہ اردو ویکیپیڈیا پر کل 1635 نئے مضامین تحریر کیے گئے۔
- کیا آپ جانتے ہیں؟
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا نے جلد ہی 30 ہزار مضامین کا اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا، تاجک اور آئرش ویکیپیڈیا سے تعداد مضامین میں سبقت لے گیا۔
- کارگذاری** موجود تعداد مضامین:30,255
- تعداد مضامین گزشتہ ہفتہ: 28,590
- اضافہ مضامین گزشتہ ہفتہ: 1635
- موجودہ درجہ اردو ویکیپیڈیا: 87
- ترقیاتی منصوبے
- ماہانہ عزائم
- اس ماہ کے اختتام تک 50ہزار کے ہدف اولین کو عبور کرنے کا ارادہ ہے۔
ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا
ترمیمتاریخ: 16 مارچ، 2014 بروز اتوار
- رائے شماریاں
- تعداد مضامین
- گذشتہ ہفتہ اردو ویکیپیڈیا پر کل 1582 نئے مضامین تحریر کیے گئے۔
- کیا آپ جانتے ہیں؟
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا، لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز- یوروبا ویکیپیڈیا سے تعداد مضامین میں سبقت لے گیا۔
- کارگذاری** موجود تعداد مضامین:31,350
- تعداد مضامین گزشتہ ہفتہ: 29,874
- اضافہ مضامین گزشتہ ہفتہ: 1582
- موجودہ درجہ اردو ویکیپیڈیا: 80
- ترقیاتی منصوبے
- ماہانہ عزائم
- اس ماہ کے اختتام تک 50ہزار کے ہدف اولین کو عبور کرنے کا ارادہ ہے۔
میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا
ترمیمتاریخ: 22 مارچ، 2014 بروز اتوار
- رائے شماریاں
- تعداد مضامین
- گذشتہ ہفتہ اردو ویکیپیڈیا پر کل 1582 نئے مضامین تحریر کیے گئے۔
- کیا آپ جانتے ہیں؟
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا، لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز- یوروبا ویکیپیڈیا سے تعداد مضامین میں سبقت لے گیا۔
- کارگذاری** موجود تعداد مضامین:31,350
- تعداد مضامین گزشتہ ہفتہ: 29,874
- اضافہ مضامین گزشتہ ہفتہ: 1582
- موجودہ درجہ اردو ویکیپیڈیا: 80
- ترقیاتی منصوبے
- ماہانہ عزائم
- اس ماہ کے اختتام تک 50ہزار کے ہدف اولین کو عبور کرنے کا ارادہ ہے۔
میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا
ترمیمتاریخ: 29 مارچ، 2014 بروز سنیچر
- رائے شماریاں
- تعداد مضامین
- گذشتہ ہفتہ اردو ویکیپیڈیا پر کل 2639 نئے مضامین تحریر کیے گئے۔
- کیا آپ جانتے ہیں؟
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا، برمی - پنجابی اور باشکیر ویکیپیڈیا سے تعداد مضامین میں سبقت لے گیا۔
- کارگذاری** موجود تعداد مضامین:33,880
- تعداد مضامین گزشتہ ہفتہ: 28,590
- اضافہ مضامین گزشتہ ہفتہ: 2639
- موجودہ درجہ اردو ویکیپیڈیا: 77
- ترقیاتی منصوبے
- ماہانہ عزائم
- آئندہ ماہ کے اختتام تک 50ہزار کے ہدف اولین کو عبور کرنے کا ارادہ ہے۔
میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
منصوبہ برائے خودکار اردو سازی
ترمیمبطور خاص اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے تجربہ کریں اور رائے سے نوازیں! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
دعوت تبصرہ اظہار تاثرات
ترمیمالسلام علیکم جناب سید سلمان رضوی! امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔
آج اردو ویکیپیڈیا نے اپنا اولین ہدف پچاس ہزار مضامین کا اپنا اولین ہدف پورا کیا ہے، خوشی کے اس موقع پر یہاں جشن پچاس ہزاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آپ سے اس جشن میں شرکت اور اظہار تاثرات کی پرخلوص درخواست ہے، آنجناب کی تشریف آوری ہم سب کے لیے باعث مسرت ہوگی۔ والسلام :)
—خادم—
درخواست ویکی کتب میں
ترمیمالسلام علیکم جناب سید سلمان رضوی صاحب! آپ کی رائے اس صفحہ میں درکار ہے۔ :)
—خادم—
اردو ویکی اقتباسات پر رائے شماری
ترمیمجناب سید سلمان رضوی صاحب! اردو ویکی اقتباسات ایک طویل عرصہ سے غیر فعال تھا۔ حال ہی میں اردو ویکیپیڈیا کے پچاس ہزاری ہدف کی تکمیل پر دیگر غیر متحرک منصوبوں کو بھی فعال کیا جا رہا ہے، اردو ویکی کتب بھی کچھ دنوں میں فعال ہوجائے گا۔ اب اردو ویکی اقتباسات کو فعال کیا جانا ہے، اس سلسلہ میں وہاں منتظمی کے اختیارات کی از حد ضرورت پڑ رہی ہے۔ چنانچہ اردو ویکی کے قدیم ترین صارف قیصرانی صاحب کو منتظمی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس رائے شماری میں اپنی رائے عنایت فرمائیں۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:15، 7 مئی 2014 (م ع و)
سلام
ترمیمI am a wikipedian from Iran. Please accept my great thanks for edit articles about Shia Yekiranii (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:02, 24 جولائی 2014 (م ع و)
رائے شماری ایزی ٹائم لائن توسیع کی تنصیب
ترمیمجناب سید سلمان رضوی صاحب! آپ کی رائے [3] درکار ہے۔
فائلوں کو اپلوڈ کرنا, اپلوڈ معاون?
ترمیمHello! Sorry for writing in English. As you're an administrator here, please check the message I left on MediaWiki talk:Licenses and the village pump. Thanks, Nemo 19:22, 18 ستمبر 2014 (م ع و)
رائے شماری
ترمیمالسلام علیکم جناب سید سلمان رضوی صاحب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:05، 26 ستمبر 2014 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمالسلام علیکم جناب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 10:40، 10 نومبر 2014 (م ع و)
رائے درکار
ترمیماسلام علیکم۔ آپ کی رائے ویکیپیڈیا:ضابطہ اخلاق برائے منتظمین پر درکار ہے۔ امید ہے کہ جلد از جلد تھوڑا ٹآئم نکالیں گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:44, 9 اپریل 2015 (م ع و)
رائے درکار
ترمیماسلام علیکم۔ آپ کی رائے ویکیپیڈیا:ضابطہ اخلاق برائے منتظمین پر درکار ہے۔ امید ہے کہ جلد از جلد تھوڑا ٹآئم نکالیں گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:29, 9 اپریل 2015 (م ع و)
آپ کی فوری توجہ مطلوب ہے
ترمیممکرمی سلمان رضوی صاحب تسلیمات! اردو ویکی پیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کا ہدف 30 دسمبر 2015 تک مکمل کرنا ہے! موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ آئیے، توجہ دیں! ابھی اور آج ہی! ہدف کو مل کر پائیں۔ وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔
۔
دن | تاریخ | تعداد مضامین | فی صد | آج کا اضافہ | مزید درکار مضامین |
---|---|---|---|---|---|
1 | 1 اکتوبر | 81641 | 81.64% | 025 | 18334 |
2 | 2 اکتوبر | 81666 | % 81.66 | 027 | 18307 |
3 | 3 اکتوبر | 81693 | % 81.69 | 025 | 18282 |
4 | 4 اکتوبر | 81718 | % 81.71 | 029 | 18253 |
5 | 5 اکتوبر | 81747 | % 81.74 | 034 | 18219 |
6 | 6 اکتوبر | 81781 | % 81.78 | 013 | 18206 |
7 | 7 اکتوبر | 81794 | % 81.79 | 065 | 18141 |
8 | 8 اکتوبر | 81859 | جاری | جاری | جاری |
9 | 9 اکتوبر | ||||
100 | 30 دسمبر | 100000 | % 100 | ۔ | ۔ |
نوٹ: یومییہ 216 مضامین کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:01, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمجناب سید سلمان رضوی صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
مضامین بدون داخلی روابط
ترمیممحترم سید سلمان رضوی صاحب!
اس ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/مضامین بدون داخلی روابط نامی صفحہ پر ایسے تمام صفحات کی فہرست موجود ہے، جن میں کوئی اندرونی ربط موجود نہیں۔ (یعنی کسی موجود مضمون کے نام کو اس طرح کی مربع قوسین [[ ]] میں نہیں رکھا گيا، جس وجہ سے مضمون اردو ویکیپیڈیا کے مجموعی تعداد مضامین میں شامل نہیں سو سکا۔ کیوں کہ کسی مضمون کے گنتی میں شامل ہونے کے لیے اندرونی ربط کا ہونا لازم ہے۔ برائے مہبربانی آپ اس صفحہ پر موجود اپنے صفحات جن کی تعداد اس وقت 16 ہے، ان میں اندرونی ربط شامل کرنے کی کوشش کریں۔---Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:23, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمآپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)
رائے درکار
ترمیمجناب سید سلمان رضوی، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)
جدید ترمیمی سہولیات
ترمیمجناب سید سلمان رضوی صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمآداب جناب سید سلمان رضوی! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)
اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری
ترمیممحب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)
خوش آمدید!
ترمیممحترم صاحب!
- سوا دو سال بعد آپ کی اچانک آمد سے بہت خوشی ہوئی، امید ہے، ڈھیر ساری تبدیلیاں اور ہم نئے ساتھیوں سے آپ کو خوشی حاصل ہو۔ یہ آپ جیسے ہی صارفین کا بسایا ہوا گھر ہے۔ اسے اب آباد رکھنے کی کوشش کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:19, 26 دسمبر 2015 (م ع و)
مضیف (اسٹیورڈ) کے لیے رائے دہی میں حصہ لینے کی آپ سے خصوصی گزارش
ترمیممحترم بھائی!
آپ کو تہ دل سے آداب عرض ہے۔
کچھ وقت پہلے میں نے اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل پرایک ویکیپیڈیا بلاگ لکھا تھا، جس میں اردو ویکیپیڈیا کے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چند نمایاں نکات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران میں آپ میں سے کچھ اصحاب کی قیمتی آراء کو ایک منصوبہ جاتی صفحہ میں جمع بھی کیا تھا، جس کا اختصار اس صفحہ کے ربط کے ساتھ متذکرہ بلاگ میں لکھ بھی چکا ہوں۔ محترم شعیب بھائی نے یہ رائے پیش کی کہ ایک لاکھ کا ہدف پورا کر کے اردو ویکیپیڈیا ایک عالمی معیار کو پہنچی ہے اور اب لازم ہے کہ یہاں سے کوئی منتظم مضیف (اسٹیورڈ ) کے فرائض انجام دے۔ مضیفوں کا دائرہ عمل ایک محدود ویکی سے کہیں زیادہ عالمی سطح پر کئی زبانوں کے ویکی منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ اب تک تمل ویکیپیڈیا کے شنمگھم جنوبی ایشیا کی کسی زبان سے واحدمضیف بنے ہیں جبکہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی، وغیرہ زبانوں سے مضیفوں کا انتخاب ایک عام بات ہے۔ کسی ویکی سے مضیف کا منتخب ہونا اس ویکی کی عمدہ کارگردگی اور فعالیت کا آئینہ دار ہے۔ باہمی صلاح و مشورہ سے ناچیز کے حق میں اردو ویکیپیڈیا کی برسرآوردہ شخصیات جن میں طاہرمحمود صاحب، عبید رضا صاحب، شعیب صاحب،امین اکبر صاحب، عثمان صاحب ہیں، نے مجھے آگے کرنے کا فیصلہ کیا۔
مضیف کے انتخاب کا عمل ابھی جاری ہے۔ مضیف کے طور پر منتخب ہونے کے لیے حسب ذیل شرائط کی تکمیل کرنا ضروری ہے:
- کم از کم 30 تائیدی ووٹ (الحمداللہ اب ہم 50 پر پہنچ گئے ہیں)
- تائیدی ووٹوں کا منفی ووٹوں سے آگے ہونا (یہ بھی الحمداللہ اب تک برقرار ہے)
- تائیدی ووٹوں اور منفی ووٹوں کا باہمی تناست دیکھا جائے تو تائیدی ووٹ کا فیصد دیگر امیدوار وں سے کافی آگے ہو (یہ ابھی غور طلب ہے اور اس میں آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے)۔
ان باتوں کے پیش نظر اردو ویکیپیڈیا کے معاون اور اردو کے چاہنے والے ہونے کی وجہ آپ سے اس رائے دہی میں ووٹ دینے کی خصوصی درخواست ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کچھ گوشوں سے اردو ویکیپیڈیا کو حقیر اور غیر اہم منصوبہ قرار دینے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔
براہ مہربانی اپنی قیمتی رائے اس ربط پر دیجیے:
https://meta.wikimedia.org/wiki/Stewards/Elections_2016/Votes/Hindustanilanguage
--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:52, 9 فروری 2016 (م ع و)
آپ کو معاونت درکار ہے؟
ترمیمآنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)
اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے
ترمیممحترم دوست احباب،
آداب و تسلیم!
آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے )۔ کھاتہ کھولنے کے بعد اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کی بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:
# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~
- ویکی ہاؤ کیا ہے؟
یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔
- اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
- اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
- انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔# بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
- گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
- ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟
ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔
- کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟
جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com
- کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟
افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
- کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟
بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔
- اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟
ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)
اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی
ترمیمغیر متحرک اور معزولی
ترمیمالسلام علیکم سید سلمان رضوی صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ آپ تقریباً عرصہ دو سال سے ویکیپیڈیا پر غیر متحرک ہے، آپ کی کسی بھی قسم کی شراکت اس عرصہ میں سامنے نہیں آئی۔ لہذا ویکیپیڈیا کی اس حکمت عملی کے پیش نظر آپ سے منتظمی کا اختیار واپس لیا جاسکتا ہے، امید ہے آپ اس درخواست پر غور فرمائیں گے والسلام۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:31, 25 جنوری 2017 (م ع و)
ویکی بان
ترمیمیہاں پر آپ کی رائے درکار ہے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:05, 10 جنوری 2018 (م ع و)
ویکی لغت پر رائے شماری
ترمیممحترم سید سلمان رضوی آپ جانتے ہی ہوں گے کہ، اردو ویکیپیڈیا کا ایک ذیلی منصوبہ ویکی لغت بھی ہے۔ جس پر کوئی مامور اداری نہیں ہے اب ضرورت ہے کہ ویکی لغت پر مامور اداری ہو، اس کے لیے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کام کے لیے وقت نکالیں گے۔ رائے شماری کے لیے یہاں جائیں۔
ویکیپیڈیا کے منصوبے
ترمیمدعوت برائے ویکی منصوبہ ہندومت
ترمیمویکی منصوبہ ہندومت میں خوش آمدید |
ویکی منصوبہ ہندومت — ہندومت کے متعلق مضامین کو مل کر بہتر بنانے کی ایک کاوش تبادلہ خیال ہندومت — ہندو مت متعلقہ مضامین کے مسائل کے بارے میں ایک صفحہِ گفتگو تختہ اطلاعات — ہندومت-متعلقہ اعلانات ہندو ویکیپیڈیا صارفین — صارفین جو درحقیقت ہندو ہیں باب — ہندومت متعلقہ مضامین، تصاویر اور زمرہ جات کا ایک مفید باب
|
دعوت برائے ویکی منصوبہ یہودیت
ترمیمآپ کو ویکی منصوبہ یہودت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے
ویکی منصوبہ یہودیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہودیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے اور یہودیت سے متعلق موضوعات پر نئے مضامین لکھے جائیں۔ |
دعوت برائے ویکی منصوبہ مسیحیت
ترمیمآپ کو ویکی منصوبہ مسیحیت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے
ویکی منصوبہ مسیحیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ مسیحیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے۔ اِس منصوبے کے تحت متعدد مسیحی فرقوں پر مضامین کی معتدبہ تعداد موجود ہے اس لیے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ہم مسیحیت کی کسی مخصوص روایت یا فرقے کی مذمت نہیں کرتے، اور کوشش کرتے ہیں کہ مضامین میں تمام مسیحی روایات کی منصفانہ، درست اور مناسب نمائندگی ہو۔۔ |
رائے درکار
ترمیممحترم سید سلمان رضوی صاحب!
آداب
آپ کی یہاں پر رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)
رائے شماری برائے توسیع عناصر مضمون
ترمیممحترم سید سلمان رضوی صاحب!
آداب،
توسیع عناصر مضمون کے لیے آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — :)
—محمد شعیب—
ویکی ماخذ
ترمیممحترم سید سلمان رضوی صاحب!
آداب!
ویکی ماخذ (ویکی سورس) ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایک آن لائن برقی دار الکتب ہے جو آزاد مصادر و مراجع کے متون پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود تمام اقسام کے آزاد متون یکجا کیے جائیں خواہ وہ کسی شکل میں دستیاب ہوں۔
اسی منصوبے کو اردو زبان میں شروع کرنے کی میٹا پر درخواست دی گئی ہے، امید ہے کہ آپ ویکی ماخذ کے لیے مثبت آرا سے نوازیں گے۔— بخاری سعید (گفتگو!)
رائے درکار
ترمیمآداب!
آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)
ٹائیگر ترمیمی دوڑ میں خوش آمدید
ترمیممنصوبہ امن کے پیامبر میں حصہ لیں
ترمیماسرائیل پاکستان تعلقات
ترمیممحترم سید سلمان رضوی صاحب!
آداب، یہاں اپنی رائے دیجیے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:21، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)
رائے درکار
ترمیمیہاں پر رائے دیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:53، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)
ویکیپیڈیا: منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء
ترمیممحترم صاحب!
منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء کل سے شروع
ترمیمرائے درکار
ترمیمویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/حسیب احمد پر آپکی رائے درکار ہے۔ اگر آپ یہ پیغام دوبارہ دیکھ رہے ہیں تو اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:44، 15 اکتوبر 2018ء (م ع و)
اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ
ترمیمچینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:09، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)
اردو چینی برادری ہمکاری منصوبہ
ترمیمچینی اور اردو ویکی برادریوں نے ہمکاری منصوبے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:15، 16 دسمبر 2018ء (م ع و)
اردو چینی ہمکاری منصوبہ
ترمیمسلام مسنون، امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ محمود حسن دیوبندی کے شاگردوں کی فہرست منتخب ہونے کے لئے نامزد ہوئی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں اپنی قیمتی رائے کا اظہارکریں۔ بہت شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:10، 10 دسمبر 2020ء (م ع و)
آداب ! یکم فروری 2021ء سے ویکیپیڈیا:نسائیت اور لوک ریت، 2021ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تحریری مسابقہ 31 مارچ تل جاری رہے گا جس میں خواتین سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے جائیں گے، آپ سے اس مسابقہ میں شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مضامین لکھ کر انعام کے مستحق ہوں اور اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:50، 6 فروری 2021ء (م ع و)
آداب ! یکم فروری 2021ء سے ویکیپیڈیا:نسائیت اور لوک ریت، 2021ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ تحریری مسابقہ 31 مارچ تل جاری رہے گا جس میں خواتین سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے جائیں گے، آپ سے اس مسابقہ میں شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مضامین لکھ کر انعام کے مستحق ہوں اور اردو ویکیپیڈیا کو سرفہرست لانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:50، 6 فروری 2021ء (م ع و)
عاقب انجم عافی صاحب کو ویکی بان بنانے کے لئے جاری گفتگو
ترمیمعاقب انجم عافی صاحب کو ویکی بان بنائے جانے کے سلسلے میں گفتگو جاری ہے۔ براہ مہربانی یہاں پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:46، 8 اپریل 2021ء (م ع و)
نگران صارفین (Patrollers) کی ضرورت
ترمیمآداب، اردو ویکیپیڈیا روز بہ روز ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس ترقی میں تمام صارفین کی خدمات قابل تحسین ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر ابھی تک اردو ویکیپیڈیاپر "نگران صارفین" یعنی ایسے صارفین جو نئے صفحات کی نگرانی کریں، اور درست وقت پر اردو ویکیپیڈیا کو تخریب کاری سے بچائیں؛ فعال نہیں ہے۔ اس گروپ کو انگریزی میں "Patrollers" کے نام سے جانتے ہیں، اور جب تک نئے مضامین ان صارفین کی نگاہ سے نہ گزریں، یا دائرہ پر تین ماہ مکمل نہ کرلیں، ایسے مضامین کسی بھی سرچ انجن میں نہیں آتے۔ اور اس طرح ویکیپیڈیا حالیہ تخریب کاری سے محفوظ رہتا ہے۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں ایسے صارفین کا گروہ فعال کرنا چاہیے تو یہاںپر اپنی رائے کا اظہار کریں۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:50، 27 اپریل 2021ء (م ع و)
ویکی بان اور آبشاری حفاظت کے حامل صفحات
ترمیمآداب۔ اردو ویکی پیڈیا ہر اس وقت دو ویکی بان ہیں، یعنی ایسے صارفین جو انتظامی امور میں منتظمین کے معاون ہوتے ہیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ اس گروہ صارفین کو مکمل محفوظ شدہ مضامین یامکمل آبشاری حفاظت کے حامل صفحات میں ترمیم کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہاں پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ۔ نیک تمنائیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:18، 2 مئی 2021ء (م ع و)
مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات، 2021ء
ترمیممجلس متولیان ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اجتماعی اقتدار اعلیٰ کی حیثیت سے فاؤنڈیشن اور اس کی کارکردگیوں کی نگراں ہے۔ اس مجلس کی تشکیل سنہ 2003ء میں عمل میں آئی تھی اور ابتدا میں کل 3 ارکان منتخب کیے گئے تھے۔ 2008ء میں ان کی تعداد 10 ہو گئی جس میں 4 افسر، ایک صدر، ایک نائب صدر، ایک خزانچی اور ایک سکریٹری ہوا کرتا تھا۔
ڈھانچہ
ترمیمارکان مجلس کا ڈھانچہ حسب ذیل ہے:
- بانی ویکیمیڈیا کی نشست (جیمی ویلز کے لیے مخصوص)
- دو ملحقہ نشستیں جن کا انتخاب ویکیمیڈیا چیپٹرز اور ویکیمیڈیا تھیمیٹک آرگنائزیشن سے ہوتا ہے۔
- 3 نشستیں مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات کے ذریعہ نامزد ہوتی ہیں۔
- اور بقیہ 4 نشستوں کا انتخاب مختلف قابلیتوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
موجودہ مجلس متولیان ویکیمیڈیا
ترمیمموجودہ انتخابات 2021
ترمیمتعارف
ترمیممتولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات 4 اگست تا 17 اگست 2021ء کو منعقد ہوں گے جن کے ذریعہ صارفین ویکیمیڈیا 4 امیدواروں کو 3 سال کی مدت کے لیے منتخب کریں گے۔ انتخابات کی تمام سرگرمیوں سے واقفیت کے لیے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہو سکتے ہیں۔
خط زمانی
ترمیم- 2021-04-15: انتخابات کے لیے مجلس کی قرارداد
- 2021-04-29 رضاکاروں کے دعوت نامے
- 2021-06-09 تا 2021-06-29: امیدواروں کو دعوت امیدواری
- 2021-06-30 تا 2021-07-02: امیدواروں کی حتمی فہرست
- 2021-07-07 تا 2021-08-03: امیدواروں کی انتخابی مہم اور تشہیری پروگرام
- 2021-08-04: رائے دہی کا آغاز
- 2021-08-17: رائے دہی کا اختتام
- 2021-08-18 : 2021-08-24: آرا کی گنتی
- 2021-08-25: اعلان نتیجہ
- 2021 ستمبر: منتخب ارکان کی تقرری
ووٹنگ کا طریقہ کار
ترمیمایک کھاتا سے ایک ہی ووٹ دیا جا سکتا ہے۔ ووٹ دینے کے لئے اپنے کھاتہ میں لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ ایک صارف کے کئی کھاتے ہونے کے باوجود صرف ووٹ ہی دیا جا سکتا ہے۔ ووٹنگ کے لئے درج ذیل شرائط ہیں:
- ایک پروجیکسٹ سے زیادہ پر صارف کو بلاک نا کیا گیا ہو
- بوٹ کھانا نہیں ہونا چاہیے
- 5 جولائی 2021 سے قبل 300 ترامیم ہونی چاہیے
- 5 جنوری 2021 تا 5 جولائی کے درمیان کم از کم 20 ترامیم ہونی چاہیے
ووٹنگ کی اہلیت کی جانچ کرنے کے لئے https://meta.toolforge.org/accounteligibility/56 کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آداب،
جیسا کہ ۶ مارچ ۲۰۲۱ کو ایک آنلائن میٹ اپ میں تذکرہ کیا گیا تھا کہ عنقریب مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات ہونے والے ہیں لہذ ا اردو ویکیمیڈیا کمیونٹی کوبھی اس میں حصہ لینا ہے تاکہ ویکیمیڈیا کی بہتری کے لئے بہتر امیدوار کا انتخاب کیا جا سکے اور اس میں اردو ویکیمیڈیا کا بھی تعاون بھی شامل ہو۔
لہذا آپ کے گزارش ہے کہ ووٹنگ کے لئے تیار رہیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے لائق امیدوار کا انتخاب کریں۔
مزید تفصیل کے لئے ویکیپیڈیا:مجلس متولیان ویکیمیڈیا کے انتخابات، 2021ء پر جائیں۔ امید ہے کہ اردو ویکیمیڈیا کمیونٹی اپنی موجودگی کا احساس کرائے گی۔
حوالہ: https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Foundation_elections/2021 ًًًًMediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:36، 6 جولائی 2021ء (م ع و)
مرکزی صفحہ اور دیگر مسائل
ترمیمالسلام علیکم۔ میں نے مرکزی صفحے پر کچھ کام کرنا شروع کیا ہے۔ غالبا آپ کی نظر سے یہ تبدیلیاں گزری ہوں۔ میں نے صفحہ اول کے دو حصوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ ایک کیا آپ جانتے ہیں اور دوسرا خبروں میں۔ میرا خیال ہے کہ یہ دو حصے ہمارے مرکزی صفحے کی زینت کو بڑھا سکتے ہیں لیکن اس معاملے میں آپ تمام صارفین کا ساتھ درکار ہے۔ مزید مسائل کے لیے آپ سے گزارش ہے کہ ان دو مباحث میں اپنی رائے ضرور دیں۔ ویکیپیڈیا:دیوان عام/تجاویز#صفحہ اول میں تبدیلی کی ضرورت اور تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف#جاری مضامین برائے حذف۔ شکریہ۔
عنوان میں سال کے ساتھ ء کا غیر ضروری استعمال
ترمیمآداب، آپ سے گزارش ہے کہ اس بحث میں حصہ لیں اور اپنی رائے پیش کریں۔ شکریہ۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:11، 4 فروری 2023ء (م ع و)
منتظمین کی غیر فعالی کے لیے واضح حکمت عملی
ترمیمآداب۔ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت منتظمین کی غیر فعالی کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ منتظمین اس منصوبے کا اہم حصہ ہیں اور حد بندی لازمی محسوس ہوتی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ دیوان عام میں اس گفتگو میں شرکت کریں تاکہ ایک واضح حکمت عملی کا تعین ہو۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:06، 25 جنوری 2024ء (م ع و)