"دہریت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{دہریت|}}
لفظ دہریت اپنے لغتی معنوں کے اعتبار سے اور اسلامی اصطلاح میں بھی ایک ایسے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے کہ جب کوئی خالق کی [[تخلیق]] سے انکاری ہو اور زمان ([[وقت]]) کی ازلی اور ابدی صفت کا قائل ہو؛ یہ مفہوم ہی لفظ دہریت کا وہ مفہوم ہے کہ جو [[قرآن]] کی [[آیت|آیات]] سے [[ارتقا]] پاکر اور مسلم [[فلاسفہ]] و [[علماء]] کی متعدد تشریحات کے بعد خاصے وسیع معنوں میں استعمال ہونے لگا ہے اور اسکے تخلیق سے انکاری مفہوم سے منسلک ہونے کی وجہ سے [[مذہب]] سے انکاری ہونے کے معنوں میں بھی استعمال میں دیکھا جاتا ہے؛ اسے عموماً [[انگریزی زبان|انگریزی]] میں [[لادینی|atheism]] کے متبادل لکھ دیا جاتا ہے جبکہ لغتی معنوں میں atheism کا درست اردو ترجمہ لامذہبیت (یا فارسی عبارت میں [[ناخدائی]]) کا آتا ہے؛ لفظ دہریت بذات خود [[secularism]] اور یا [[مادیت|materialism]] سے زیادہ نزدیک ہے۔ لفظ دہریت سے ہی اسکے شخصی مستعملات یعنی دہری اور دہریہ کے الفاظ بھی ماخوذ کیۓ جاتے ہیں دہری بعض اوقات صفت کس ساتھ ساتھ اسم کی صورت میں آتا ہے؛ اور ان ماخوذ الفاظ سے مراد دہریت سے تعلق کی ہوتی ہے یعنی دہریت کی حالت میں مبتلا شخص دہریہ کہلایا جاتا ہے اور اسکی جمع دہریون کی معنع جاتی ہے۔
== لفظ کا قرآنی ماخذ ==