"چہار حشرات خاتمہ مہم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[File:Tree-Sparrow-2009-16-02.jpg|thumb|rightleft|250px| [[Eurasian tree sparrow|چڑیا]] جو اس مہم کی سب سے اہم شکار تھی۔]]
'''چہار حشرات خاتمہ مہم''' ([[چینی زبان|چینی]]:打麻雀运动، [[انگریزی زبان|انگریزی]]:Four Pests Campaign]]) ایک مہم جو [[چین]] کے انقلابی لیڈر [[ماؤزے تُنگ]] کے دور میں فصلیں خراب کرنے والے حشرات اور پرندوں کے خلاف چار سالہ جنگ تھی جو عام طور پر '''چڑیا مارنے کی مہم''' ([[چینی زبان|چینی]]:消灭麻雀运动، [[انگریزی زبان|انگریزی]]:Kill a Sparrow Campaign]]) کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ چینی رہنما کے حکم پر [[1958ء]] سے [[1962ء]] تک Four Pests Campaign نامی مہم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد مچھروں، مکھیوں، چوہوں اور چڑیا کی ایک عام قسم کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا تھا۔ چینی حکام کا خیال تھا کہ یہ جاندار چاول اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا رہے تھے لہٰذا ان کے خاتمہ کے لئے ملک بھر میں مہم شروع کردی گئی۔
اس مہم کے دوران لوگوں نے ان جانداروں کا ہر جگہ تعاقب کیا اور اگرچہ [[چڑیا]] کا اس مہم کا نشانہ بننا ایک حیرت انگیز بات تھی لیکن بدقسمتی سے اس پرندے کو بھی تقریباً خاتمے کے قریب پہنچا دیا گیا۔ لوگوں نے چڑیوں کے گھونسلے تباہ کردئیے، ان کے انڈے توڑ دئیے، ان کے بچے مار دئیے اور جہاں بھی کوئی چڑیا دانا دنکا چگنے کی کوشش کرتی برتن اور ٹین کے ڈبے بجا کر اسے اڑادیا جاتا۔ اس مہم کا نتیجہ یہ ہوا کہ پورے ملک میں بیچاری چڑیا کا نام و نشان ختم ہوگیا لیکن اس ظلم کا نتیجہ یہ نکلا کہ چین پر قحط کا عذاب مسلط ہوگیا۔