"نیوٹرون کروس سیکشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تعدیلہ|نیوٹرون]] کراس سیکشن ذراتی اور [[نویاتی طبیعیات]] میں [[نیوٹرون]] اور ایٹمی مرکزے (nucleus) کے درمیان تعامل ہونے کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔ کراس سیکشن جتنا بڑا ہو گا کسی تعامل ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ اسے barns میں ناپا جاتا ہے۔<br />
ایک بارن <sup>24-</sup>10 مربع سنٹی میٹر (cm<sup>2</sup>) کے برابر ہوتا ہے۔ اگر تصوراتی طور پر کسی بھاری ایٹمی مرکزے کو درمیان سے کاٹا جائے تو کٹی ہوئی سطح کا حقیقی [[رقبہ]] اس مقدار کا لگ بھگ دوگنا ہوتا ہے یعنی بھاری ایٹمی مرکزے کی جسامت دو بارن ہوتی ہے۔ لیکن کسی نیوٹرون کے ساتھ کسی ایٹمی مرکزے کے تعامل ہونے کا کروس سیکشن 0.001 سے لیکر 1000 بارنز تک ہو سکتا ہے یعنی تعامل کا کروس سیکشن حقیقی کروس سیکشن سے بہت چھوٹا یا بہت بڑا ہو سکتا ہے۔
[[File:Chart of Nuclides - Thermal neutron capture cross sections.png|thumb|left|370px|سارے ایٹمی مرکزوں کا چارٹ جس میں تھرمل نیوٹرون کے لیئے کیپچر کروس سیکشن دکھایا گیا ہے۔]]
 
بارن (barn) اس بڑے سے گھر کو کہتے ہیں جو گاوں دیہاتوں میں فصلوں کو ذخیرہ کرنے کے لیئے بنایا جاتا ہے۔ مناسب [[توانائی]] کے نیوٹرون کے سامنے یورینیئم<sup>235</sup> کا مرکزہ اس طرح برتاو کرتا ہے جیسے اسکی جسامت 687 بارن ہو۔ حالانکہ یورینیئم<sup>235</sup> کی حقیقی جسامت صرف 1.87 بارنز ہوتی ہے۔ یعنی یہ مرکزہ آس پاس سے گزرنے والے نیوٹرون کو بھی اپنی طرف کھینچ لیتا ہے بشرطیکہ انکی توانائی مناسب ہو۔ اور اسی لیئے ان تعاملات کے لیئے بارن کا نام رکھا گیا۔ لیکن اگر نیوٹرون کی توانائی مناسب نہ ہو تو یہی مرکزہ اپنی اصل جسامت سے بھی چھوٹے ہونے جیسا برتاو کرتا ہے یعنی آنے والے بیشتر نیوٹرون مرکزے کے اندر سے آرپار گزر جاتے ہیں مگر ان کا مرکزے سے کوئی تعامل نہیں ہوتا۔<br />